کون ہے جو محفل میں آیا 98

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
آپ میرے لیے نوٹس ہی مانگ لیتے لالہ :rolleyes:
شمشاد لالہ نے بھی نہیں کہا :unsure:
جب انھوں نے بتایا تھا کہ وہ ایم اے انگلش کر رہی ہیں تو ہم نے انھیں کہا بھی تھا کہ ہماری ایک بٹیا رانی ہیں ناعمہ عزیز وہ بھی ایم اے انگلش کر رہی ہیں اور جولائی میں ان کے امتحانات ہیں۔ اس پر وہ کہنے لگیں کہ ناعمہ بٹیا تو ان کے فیس بک کانٹیکٹس میں بھی ہیں۔ ہم نے سوچا آپ دونوں پریاں آپس میں سہیلیاں ہیں اس لئے ہم نے آپ کے لئے نوٹس مانگ کر نہیں رکھے۔ :) :) :)
 

فاتح

لائبریرین
بالکل بھی نہیں۔۔ سینڈوچ میں چیز کی جگہ مجھے ٹڈیاں نظر آ رہی ہیں
آپ نے فاتح بھیا کو بتایا کہ نہیں
فاتح بھائی سے ابھی تک ہماری بات ہی نہیں ہو پائی۔ جب بھی ہوگی ہم انھیں ضرور بتا دیں گے کہ ہم نے بٹیا رانی سے وہ اشعار سن لئے ہیں اور ایک سے زائد مرتبہ سنے ہیں۔ نیز یہ کہ انھوں نے بالکل درست تلفظ کے ساتھ سنایا تھا بغیر کسی غلطی کے۔ آپ اس پیغام کو بطور رسید ان کو ارسال کر سکتی ہیں۔ :) :) :)

ویسے ٹڈیوں کا معاملہ یہ ہے کہ ان کے حلال ہونے کے بارے میں حدیث موجود ہے۔ حدیث مبارکہ کے اس حصے کا ترجمہ کچھ یوں بنتا ہے کہ دو مردار حلال ہیں ایک تو مچھلی اور دوم ٹڈی۔ در اصل یہ اکا دکا ہوں تو فصلوں کو معمولی نقصان پہونچاتے ہیں لیکن ان کی فوجیں کبھی کبھار بادل کی طرح چھا جاتی ہیں اور آن کی آن میں فصلیں ویران ہو جاتی ہیں۔ اس وقت ان کو ٹڈی دل کہتے ہیں۔ ہمارے گاؤں میں غالباً ہماری پیدائش سے بھی پہلے دو ایک دفعہ ایسا ہوا ہے۔ ایسا ہماری نانی جان بتاتی ہیں۔ اب تو اس قدر پیسٹ کلر دوائیں استعمال ہونے لگی ہیں کہ ان کا حملہ شاید ہی ہوتا ہو۔ حرف آخر یہ کہ ضروری نہیں کہ حلال چیز سے کراہئیت بھی نہ ہو۔ لہٰذا آپ اس کا خیال دل سے نکال دیں، شاید ہم خود بھی نہ کھا سکیں۔ :) :) :)
ارے تم سعود بھائی کو بطور سند پیش کر رہی ہو۔۔۔۔ یہ تو انتہائی ضعیف سند ہے۔ نا قابلِ قبول۔ :D
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top