کون ہے جو محفل میں آیا ۔61

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
بچو! اردو رسم الخط میں انگریزی کے الفاظ لکھنے مین ویسی ہی قباحت ہوتی ہے جیسی اردو الفاظ کو رومن حروف تہجی کی مدد سے لکھنے میں۔ اس کا کوئی قاعدہ کلیہ ممکن نہیں۔ رومن ارود پر بطور احتجاج صابر بھائی نے نستعلیق انگلش کا دھاگہ شروع کیا تھا، جو کہ اپنی نوعیت اور مقصد کے باعث ہمارے لئے دلچسپ ترین دھاگوں میں سے ایک ہے۔ :)
 

شمشاد

لائبریرین
امین بھائی تمہاری بات کا بُرا منا کر تو دیکھیں، ناعمہ نے ان کی ایسی دی تیسی کر دینی ہے۔
 

عثمان

محفلین
اہل لاہور اسکول نہیں بلکہ سکول لکھتے ہیں۔ ایسے ہی اسٹار نہیں بلکہ سٹار۔
خاکسار بھی چونکہ لاہوری ہے اس لئے ان الفاظ کے آغاز میں الف کا بے جا استعمال نہیں کرتا۔:)
 
ایک آدھ دن قبل تھی، اور کیوں تھی؟ اس کا جواب سعود بھیا دیں گے۔ :)
بھیا ہی نے تو اداسی دُور کی ہے۔ :)

بھئی بات بس اتنی سی تھی کہ ایک بٹیا رانی ناراض ہو گئی تھیں، اب محفل کی طرف پلٹ آئی ہیں تو سب کچھ اچھا اچھا ہو گیا۔ :)
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
یہ آج ناعمہ اور مقدس کہاں رہ گئیں؟
السلام علیکم اور سب کو صبح بخیر :)
آج ہم موجیں کریں گے گھر میں آج کالج آف ہے :rolleyes:
یاہوووووووووووووووووووووووووووووو
میں آئی تھی کل لالہ جب آپ کو
( ہمسائی نے حلیم بھیجی تھی )
آہم آہم
 

mfdarvesh

محفلین
یہ نیک کام تو کرتےرہا کریں۔ ہمیں تو گھر سے ایس ایم ایس ہی آتے ہیں کہ فلاں فلاں چیزیں لے کے آنا
 

mfdarvesh

محفلین
ہم تو آج جلدی اٹھ گئے ہیں ناشتہ بھی کر لیا ہے اور اب دن شروع ہو چکا ہے (ویسے ہماری اس حرکت سے گھروالے کافی ناخوش ہوتے ہیں )
آپ کی کیا مصروفیات ہیں؟
 
آج ہم جمعہ کی نماز سے پہلے لیب گئے تھے، کچھ کام دیا تھا پروفیسر نے اس کو نمٹایا، اردو محفل کو اپگریڈ کیا پھر وہاں سے دیر رات واپسی ہوئی ہے۔ لوکی چنے کی دال اور چاول پکائے، اس طرح رات کے کھانے کا بند و بست ہوا۔ اب محفل گردی کر رہے ہیں اور فون کر رہے ہیں لیکن کوئی فون نہیں اٹھا رہا۔ :)
 

mfdarvesh

محفلین
ہمارے تو گھر کے کام ہو ہی جاتے ہیں
ابھی سبز مکس سے ناشتہ کیا ہے اور اب گرین ٹی کا دور چل رہا ہے، میں عموما یہ زیادہ ہی پی جاتا ہوں
آپ کے ہاں فون کرنا سستا ہے یا یہاں کی طرح ہی ہے؟
 

mfdarvesh

محفلین
یہاں سے ہندوستان فون کرنا کافی سستا ہے۔ :)
بہت خوب
ویسےمیرا خیال یہ ہے کی دنیا بھر سے امریکہ کال کرنا کافی سستا ہوتا ہے اور اسلامی ممالک میں سے سب سے مہنگا

السلام علیکم
میں بھی حاضر
وعلیکم السلام
کیسے ہیں پپو بھائی اور جاب کیسی ہے
 

mfdarvesh

محفلین
25f0m52.jpg


یہ اوپر کی تصویر میں وقت میرے نام کے ساتھ صحیح ظاہر نہیں ہورہا ہے
اس کی وجہ انگریزی نام ہے کیا؟
 
یہ اوپر کی تصویر میں وقت میرے نام کے ساتھ صحیح ظاہر نہیں ہورہا ہے
اس کی وجہ انگریزی نام ہے کیا؟

جی در اصل اس کا سبب اردو انگریزی کا مخلوط متن ہے۔ اور فی الحال اس کا کوئی معقول حل موجود نہیں۔ ایک ترکیب ہے لیکن وہ اسٹینڈرڈ نہیں اس لئے اس کو ہم آزمانا نہیں چاہتے۔ یہ مسئلہ اس فورم کے سافٹوئیر ڈیویلپرز کے علم میں بھی ہے۔ :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top