کون ہے جو محفل میں آیا ۔61

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

محمد امین

لائبریرین
ویسے امین بھیا! میں آپ سے علمی موضوع پر اختلاف کا اظہار کرسکتی ہوں ناں؟ آپ نے میری بات کا برا تو نہیں منایا؟ :)

ارے ہم نے کہا تھا نا ہمیں تو بحث کرنا اچھا لگتا ہے۔۔ یہ الگ بات کہ علم سے ہمارا دور دور کا واسطہ نہیں، مگر تھوڑا رعب جھاڑنے میں کیا حرج ہے؟ سو وہ ہم جھاڑ لیتے ہیں :) ۔۔۔اور برا کیوں منائیں گے ہم؟ آپ ضرور اختلاف کریں۔ ہمیں کچھ سیکھ کر خوشی ہوتی ہے۔

بچو! اردو رسم الخط میں انگریزی کے الفاظ لکھنے مین ویسی ہی قباحت ہوتی ہے جیسی اردو الفاظ کو رومن حروف تہجی کی مدد سے لکھنے میں۔ اس کا کوئی قاعدہ کلیہ ممکن نہیں۔ رومن ارود پر بطور احتجاج صابر بھائی نے نستعلیق انگلش کا دھاگہ شروع کیا تھا، جو کہ اپنی نوعیت اور مقصد کے باعث ہمارے لئے دلچسپ ترین دھاگوں میں سے ایک ہے۔ :)

ہمیں بھی وہ دھاگہ دکھاؤ۔
جی بالکل۔ قاعدہ کلیہ نہیں ہے جبھی تو ہم بحث کررہے ہیں۔ ویسے ہمارا اردو ذریعہء تعلیم کے سلسلے میں ایک اور نظریہ ہے۔ یہاں پاکستان میں اکثر لوگ خوب طوفان اٹھاتے ہیں کہ ذریعہء تعلیم مکمل طور پر اردو ہونا چاہیے، اصطلاحات سمیت۔ مگر ہمیں اس سے تھوڑا سا اختلاف ہے۔ وہ یہ کہ ذریعہء تعلیم ضرور اردو ہو بلکہ لازم ہے کہ اردو ہو۔ مگر تکنیکی و سائینسی اصطلاحات اسی زبان کی استعمال کی جائیں کہ جس میں وہ تخلیق پائیں۔ کیوں کہ اسی میں وہ اصطلاحات معروف ہوتی ہیں۔ مگر خیر۔۔پہلے اردو تو نافذ ہو !!

اور ہاں۔۔۔۔ اصطلاحات اور انگریزی ناموں وغیرہ کو اردو میں لکھنے کے بعد قوسین میں انگریزی ہجا بھی لکھ دیے جائیں تاکہ پڑھنے والے کو پتا لگ جائے کہ اردو میں کیسے پڑھنا ہے اسے۔ ورنہ یہی ہوتا ہے کہ Horse جو کہ انگریزی میں "ہورس" ہے، اسے اردو میں "ہارس" لکھا اور پڑھا جاتا ہے۔۔۔

امین بھائی تمہاری بات کا بُرا منا کر تو دیکھیں، ناعمہ نے ان کی ایسی دی تیسی کر دینی ہے۔

:cautious::cautious::cautious::unsure:
اہل لاہور اسکول نہیں بلکہ سکول لکھتے ہیں۔ ایسے ہی اسٹار نہیں بلکہ سٹار۔
خاکسار بھی چونکہ لاہوری ہے اس لئے ان الفاظ کے آغاز میں الف کا بے جا استعمال نہیں کرتا۔:)

یہی میرا کہنے کا مقصد تھا۔ لکھنے کی حد تک تو یہ بات ٹھیک ہے۔ مگر ادائیگی میں ہماری زبانوں میں یہی مسئلہ ہے کہ پہلا حرف ساکن نہیں ہوسکتا، ہم اسے حرکت دے کر "سَ کول" کردیتے ہیں۔ اسی واسطے لکھنے میں الف کا استعمال بہتر ہے کہ ہم تلفظ میں الف کو غیر معلن بھی کرسکتے ہیں (Unstressed).

یہاں سے ہندوستان فون کرنا کافی سستا ہے۔ :)

پاکستان سے امریکہ و کینیڈا فون کرنے میں 2 روپے فی منٹ خرچ ہوتے ہیں اور یہ اتنا ہی سستا ہے جتنا پاکستان کے اندر ہی فون کرنا :)۔

یہ نیک کام تو کرتےرہا کریں۔ ہمیں تو گھر سے ایس ایم ایس ہی آتے ہیں کہ فلاں فلاں چیزیں لے کے آنا

بھائی آپ رہتے اسلام آباد میں ہیں اور گھر والے ؟؟
 

شمشاد

لائبریرین
میں ایک پرائیویٹ سکول میں جاب کرتی تھی، رمضان کا مہینہ تھا اور ہماری سکول میں افطاری تھی،
ساراسٹاف بیٹھا تھا، ٹیچرز کھانا کھا رہی تھیں کہ اچانک
گدھا بولا، اور ایک ٹیچر نے کہا
ناعمہ تمھارا بھائی تمھیں بُلا رہا ہے جاؤ اس کی بات سن کے آؤ، :p
بس پھر کیا تھا کوئی پیپسی پی رہی تھی کوئی کچھ کھا رہی تھی سب کے حلق میں اٹک گیا ، ہم اتنا ہنسے کہ ہنستے ہنستے آنکھوں میں آنسو آگئے :)
آج بھی وہ یاد کرکے ہنسی آجاتی ہے:)

تم نے کہنا تھا "مس وہ کہہ رہا ہے اپنی بھابھی کو ساتھ لے آؤ، آئیے چلتے ہیں"
 

شمشاد

لائبریرین
اوہ اچھا، میں سمجھا تم نے شاید اپنی دوستوں کو رات کے کھانے پر مدعو کیا ہوا ہے۔
 

عثمان

محفلین
یہ دھاگہ محفل کا لیونگ روم ہے۔ جو آئے ، چاہے تو کچھ گپ شپ کرے۔
اور آپ تو نئے آئے ہیں ، آپ کے لئے تعارفی دھاگہ دستیاب ہے۔ وہاں چل کر کچھ تعارف تو کروائیے۔ :)
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
تم نے کہنا تھا "مس وہ کہہ رہا ہے اپنی بھابھی کو ساتھ لے آؤ، آئیے چلتے ہیں"

میں سمجھ گئی ہوں یہ آپ نے کہاں سے چُرایا ہے بچُو:rolleyes:

ابھی سب لڑکیوں کو بتا کے آپ کی واٹ لگواتی ہوں،
اور ساتھ میں نے خود بھی ایسی تیسی کر دینی ہے:cautious:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top