کون ہے جو محفل میں آیا ۔61

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

محمد امین

لائبریرین
وعلیکم السلام ناز۔۔۔ کیسی ہیں آپ۔۔۔

کوئی بات نہیں وہ چلے گئے تو۔۔۔معذرت یہاں لکھ دو وہ ا کر پڑھ لیں گے:D
 
نازنین ناز

محفلین
اللہ کا شکر ہے اور اس دن کی چھائی اداسی آج ختم ہوئی ہے۔ نہیں میرا مطلب ہے کہ اداسی تو اسی دن ختم ہوگئی تھی لیکن آج اداسی کی وجہ بھی ختم ہوگئی ہے۔ :)
 
نازنین ناز

محفلین
امین بھیا آپ کے انگلش الفاظ کے واؤ اور الف والے تنازعے پر مشتمل مراسلہ پڑھا تھا، ماشاء اللہ کافی تحقیقی مراسلہ تھا، اسی سلسلہ میں ایک اور سوال بھی ہے کیا پوچھ لوں؟ :)
 
نازنین ناز

محفلین
شکریہ امین بھیا۔
اشکال یہ ہے کہ انگلش کے بہت سارے الفاظ جو سین ساکن سے شروع ہوتے ہیں، اسے اردو میں بجائے سین سے لکھنے کے اس لفظ کے شروع میں ایک الف کا اضافہ کردیا جاتا ہے جیسے:
سٹوڈنٹ کو اسٹوڈنٹ، سکائی کو اسکائی، سٹور کو اسٹور، سٹار کو اسٹار، سکول کو اسکول، سٹینڈ کو اسٹینڈ، سٹاف کو اسٹاف وعلیٰ ہٰذا القیاس
آپ کی نظر میں انگریزی کے ایسے الفاظ اُردو میں کس طرح لکھے جانے چاہئیں، ویسے آپ کے سابقہ بتائے گئے قاعدے کے مطابق اگر اسی کسوٹی پر یہ الفاظ بھی پرکھے جائیں تو ان کے ساتھ الف نہیں لکھنا چاہئے۔ اس سلسلہ میں بھی آپ کی ماہرانہ رائے درکار ہے۔ :)
 
نازنین ناز

محفلین
ارے بھئی معذرت کی کیا بات ہے، ادھار میں دیر سویر ہو ہی جاتی ہے، کل واپس کر دینا۔
نہیں مجھے آج ہی واپس کرنا ہے۔ اُدھار یہ ہے کہ اُس دِن جب مجھ پر قنوطیت سوار تھی، آپ نے غالباً میری دلجوئی کے لئے مجھ سے اُداسی کا سبب معلوم کرنا چاہا تھا، لیکن میں اس وقت سبب نہیں بتاسکی، دراصل اُداسی کا غلبہ اتنا شدید تھا کہ کچھ پوسٹ کرنے کو جی ہی نہیں کر رہا تھا۔ اس بات کی معذرت کرنی تھی۔ :)
 
محمد امین

لائبریرین
شکریہ امین بھیا۔
اشکال یہ ہے کہ انگلش کے بہت سارے الفاظ جو سین ساکن سے شروع ہوتے ہیں، اسے اردو میں بجائے سین سے لکھنے کے اس لفظ کے شروع میں ایک الف کا اضافہ کردیا جاتا ہے جیسے:
سٹوڈنٹ کو اسٹوڈنٹ، سکائی کو اسکائی، سٹور کو اسٹور، سٹار کو اسٹار، سکول کو اسکول، سٹینڈ کو اسٹینڈ، سٹاف کو اسٹاف وعلیٰ ہٰذا القیاس
آپ کی نظر میں انگریزی کے ایسے الفاظ اُردو میں کس طرح لکھے جانے چاہئیں، ویسے آپ کے سابقہ بتائے گئے قاعدے کے مطابق اگر اسی کسوٹی پر یہ الفاظ بھی پرکھے جائیں تو ان کے ساتھ الف نہیں لکھنا چاہئے۔ اس سلسلہ میں بھی آپ کی ماہرانہ رائے درکار ہے۔ :)

اس کا سمپل سا جواب یہ ہے کہ انگریزی میں سین سے شروع ہونے والے ایسے الفاظ جن میں سین پر حرکت نہیں ہوتی۔ انگریزی تلفظ فقط سین کی آواز نکالنے سے ادا ہوتا ہے ایسے الفاظ میں۔ جبکہ اردو میں (اور عربی میں بھی) ایسا ہو نہیں سکتا کہ لفظ کے پہلے حرف کو ساکن پڑھا جائے۔ لہٰذا ایسے الفاظ کے شروع میں الف لگا کر اسے فتحہ کی حرکت دے دی جاتی ہے۔

اور اگر اردو میں ایسے الفاظ سے پہلے الف نہ لگایا جائے تو ہمارے بھائی لوگ سین پر ہی فتحہ لگا کر اسے مجہول کردیتے ہیں۔۔

ویسے سوال آپکا بہت اچھا ہے کیوں کہ میری پچھلی ابحاث اس کی زد میں آتی ہیں :p
 
نازنین ناز

محفلین
شکریہ ویسے آپ نے تدوین کرکے ’’ایسے الفاظ جن میں سین پر حرکت نہیں ہوتی‘‘ میرا اعتراض ختم کردیا، ورنہ ابھی جواب میں ایسے الفاظ کی لسٹ پیش کرنے والی تھی جو سین متحرک سے شروع ہوتے ہیں۔ جیسے:
سب میرین، سب انسپکٹر، سفاری وغیرہ :)
 
نازنین ناز

محفلین
دراصل آپ کی پچھلی پوسٹ (واؤ اور الف والی) سے مجھے ذرااختلاف ہے، اسی کی وجہ سے یہ دوسرا سوال بھی کیا تھا۔
ابھی تو سونے کا وقت ہوگیا ہے، کل ان شاء اللہ اس اختلاف کا ذکر کروں گی۔ عین ممکن ہے کہ میرا نکتہ نظر غلط ہو، اور پیش کرنے کا بنیادی مقصد بھی یہی ہے کہ اگر غلط ہو تو میری اصلاح ہوجائے۔ :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top