کتا ب و سنت ڈاٹ کام کی لائیبریری سے...

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
شرک
فرقہ بندی
بغاوت
تقلید
جمہوریت کا بت
ملوک اور صاحب ثروت
غرباء و مساکین سے بے التفاتی
علماء سوء کی قیادت
قلت فہم
قیاس فاسد
قیاس صحیح سے انکار
غلو
نفی اثبات
ہٹ دھرمی
نصبت میں تناقض
عیب جوئی
کہانت کو کرامت سمجھنا
تحریف
غلط لٹریچر کی اشاعت
افتراق
اپنے ہی مسلک کی مخالفت کرنا
انکار حق
الحاد
تعصب مذہبی
ترک حق
افراط
تفریظ
ترک واجب
لونڈی اور غلام کے نکاح کو برا سمجھنا
 

عبد المعز

محفلین
شیطان سے انسان کی دشمنی آدم ﷤کی تخلیق کےوقت سے چلی آرہی ہے اللہ کریم نے شیطان کوقیامت تک کے لیے زندگی دے کر انسانوں کے دل میں وسوسہ ڈالنے کی قوت دی ہے اس عطا شدہ قوت کے بل بوتے پر شیطان نے اللہ تعالی کوچیلنج کردیا کہ وہ آدم ﷤ کے بیٹوں کو اللہ کا باغی ونافرمان بناکر جہنم کا ایدھن بنادے گا ۔لیکن اللہ کریم نے شیطان کو جواب دیا کہ تو لاکھ کوشش کر کے دیکھ لینا حو میرے مخلص بندے ہوں گے وہ تیری پیروی نہیں کریں گے او رتیرے دھوکے میں نہیں آئیں گے۔ابلیس کے وار سے محفوظ رہنے کےلیے علمائے اسلام اور صلحائے ملت نے کئی کتب تالیف کیں او ردعوت وتبلیغ او روعظ وارشاد کےذریعے بھی راہنمائی فرمائی۔جیسے مکاید الشیطان از امام ابن ابی الدنیا، تلبیس ابلیس از امام ابن جوزی،اغاثۃ اللہفان من مصاید الشیطان از امام ابن قیم الجوزیہ ﷭۔زیر تبصرہ کتاب '' شیطانی ہتھکنڈے ؍صحیح تلبیس ابلیس '' امام ابن جوزی  (510۔597ھ) کی تصنیف کا اردو ترجمہ ہے علامہ ابن جوزی کی یہ کتاب شروع سے انسانیت کی راہنمائی کاباعث بنتی چلی آرہی ہے۔ محدث العصر علامہ ناصر الدین کے شاگرد علی حسن علی عبد الحمید ﷾نے تلبیس ابلیس کی صحیح روایات پر مبنی اس کتاب کو المنتقى النفيس من تلبيس ابليس كے دلکش عنوان سے مرتب کیا۔شیخ علی حسن نےاس میں غیر صحیح روایات کو خارج کر کے احادیث کے تکرار کو حذف کیا او راحادیث صحیحہ کی تخریج کی ہے ۔اوربے فائدہ حکایات وقصص کوبھی نکال دیا او ر کئی مقامات پر لازمی وحتمی تعلیقات کا اضافہ کیا ہے یہ کتاب اسی تحقیق وتخریج شدہ نسخے کا ترجمہ ہے ۔تلبیس ابلیس سے بچنے کےلیے اس کا پڑہنا او ر پڑھانا ازحد ضروری ہے اسے ہر مکتب ، گھر، سکول وکالج او رہر دفتر میں ہونا چاہیے تاکہ عوام الناس اس کا مطالعہ کر کے شیطان کے وساوس اور تلبیسی چالوں سےبچ سکیں اللہ اس کتاب سے قارئین کوشیطان کےحملوں سے اگاہی اور بچنے توفیق دے (آمین)(م۔ا)
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
تقریظ
حرف تمنا
مقدمہ
پیش لفظ
’’ تلبیس ابلیس ‘‘ کتاب کے ساتھ چند لمحات
مصنف  کے حالات
نام ونسب
تعلیم و تعلم
مصنف کا مقدمہ
رسول بھیجنے میں حکمت
اسلامی مذہب کی حقیقت
باب 1 سنت مبارکہ اور جماعت
سخت محنت
باب 2 بدعت اور اہل بدعت
باب 3 ابلیس کی فتنہ پردازیوں سے بچاؤ
باب 4 تلبیس اور غرور کے معانی
باب 5 عقائد و مذاہب اور ابلیس
سوفسطائی
فلاسفہ
دہریہ
طبیعات پرست
منکرین بعث
تناسخ کے قائلین
عقائد اور مذاہب کے معاملات میں اثرات تلبیس
متکلمین کی انتہاء
امت کے عقائد اور تلبیس ابلیس
باب 6 فنون علم اور علماء پر ابلیسی حملہ
باب 7 والیان سلطنت اور حکمران
باب 8 عبادت گزاروں پر شیطانی ڈاکے
باب 9 زاہدوں اور عابدوں پر شیطانی حملہ
باب 10 زاہدوں کے ایک گروہ صوفیاء پر شیطانی حملہ
مال میں صوفیاء کا زہد
لباس کے معاملے میں صوفیاء پر حملہ
صوفیاء کے کھانے پینے میں تلبیسات ابلیس
سماع رقص اور وجد کے معاملات میں صوفیاء پر ابلیس کا حملہ
وجد اور صوفیاء پر ابلیسی حملہ
نوخیز لڑکوں کی صحبت میں
ترک نکاح
سیرو سیاحت
صوفیاء اور امیت
علمی مشاغل ترک کرنا
باب 11 کرامات اور دین دار لوگ
باب 12 عوام الناس اور شیطان
باب 13 لمبی آس و امید کے ساتھ سب لوگوں پر ابلیسی حملہ
 

عبد المعز

محفلین
امت ِ مسلمہ کا اس بات پر اجماع ہے کہ دینِ اسلام کامل ہے او راس میں کسی قسم کی زیادتی او رکمی کرنا موجب کفر ہے ۔اس لیے ہر مسلمان کا یہ عقیدہ ہونا چاہیے کہ اللہ تعالی نےہم مسلمانوں پر صرف اللہ اور اس کے رسول کے امر کوواجب قرار دیا ہے کسی اور کی بات ماننا واجب اور فرض نہیں خاص طور پر جب اس کی بات اللہ اور اس کے رسولﷺ کے مخالف ہو۔زیارت ِ قبر نبوی سے متعلق سلف صالحین (- صحابہ ،تابعین،تبع تابعین) اور ائمہ کرام کا جو طرز عمل تھا وہ حدیث ،فقہ اور تاریخ کی کتابوں میں مذکور ہے فرمان نبویﷺ لاتشد الرحال إلا ثلاثة ( تین مسجدوں کے علاوہ عبادت اور ثواب کے لیے کسی اور جگہ سفر نہ کیا جائے ) کے پیشِ نظر قرونِ ثلاثہ میں کوئی رسول اللہ ﷺ یا کسی دوسرے کی قبر کی زیارت کے لیے سفر نہیں کرتا تھا ،بلکہ مدینہ میں بھی لوگ قبرنبوی کی زیارت کے باوجود وہاں بھیڑ نہیں لگاتے او رنہ ہی وہاں کثرت سے جانے کو پسند کرتے تھے ۔قبر پرستی کی تردید اور زیارتِ قبر کے مسنون اور بدعی طریقوں کی وضاحت کےلیے علمائے اہل حدیث نےبے شمار کتابیں لکھیں اور رسائل شائع کیے ۔زیر نظر کتاب''ر وضۂ رسول کی زیارت '' شیخ الاسلام ابن تیمیہ  کی کتاب الجواب الباہرفی زوار المقابر کا ترجمہ ہے ۔ترجمہ کی سعادت جید عالم دین معروف مترجم مولانا عطاء اللہ ثاقب ﷾ نےکی ہے اس کتاب میں امام ابن تیمیہ نے عقیدہ توحید کی روشنی میں روضۂ رسول ،اولیاء اللہ اور عام مسلمانوں کی قبروں کی زیارت کے احکام ومسائل اور آداب بیان کیے ہیں ۔ اللہ تعالی اس کتاب کے مصنف ،مترجم ،ناشرین کی کوششوں کوقبول قرمائے اور اس کتاب کو لوگوں کے عقائد کی اصلاح کا ذریعہ بنائے (آمین) (م۔ا)
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
حرف آغاز
تقدیم
شیخ الاسلام ابن تیمیہ  الحرانی
شجرہ نسب
وجہ تسمیہ
ولادت
ابتدائی حالات
تعلیم و تربیت
شیخ الاسلام صاحب کی ہمہ گیر شخصیت
کیا شیخ الاسلام ابن تیمیہ  عرب تھے
محراب علم سے میدان جہاد کی طرف
محبت رسول ﷺ کی چنگاری
تصنیفات
تلامذہ
سفر آخرت
شیخ الاسلام ابن تیمیہ  کا دعوتی مراسلہ بنام حاکم مصر
معیار حق
مسلمان حاکم کا فریضہ
دعوتی مراسلہ کا مقصد
سنت نہ کہ بدعت
رسول اللہ سے محبت فرض ہے
اتباع رسول کی اہمیت
مسجد نبوی اور قبر مکرم کا احترام
حجرہ رسول کی تاریخ
قبر نبوی کی ساخت
مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز پڑھنے کی فضیلت
فرضیت حج کی تاریخ
قبر پرستوں پر اللہ کی لعنت
قبر پرستی اور شرک کی تاریخ
قبر نبوی پر درود و سلام پڑھنے کا طریقہ
زیارت القبور کی دعا
سفر زیارت کی محدودیت
قبر مبارک اور صحابہ کرام
قبروں کا حج
شرک سب سے بڑا گناہ
صرف قبر مبارک کی زیارت کا حکم
سفر زیارت قبور اور نماز قصر
قبر پر بنائی گئی مسجد میں نماز جائز نہیں
تین مساجد کا سفر زیارت
مشرکین عرب بتوں کا بھی حج کرتے تھے
عیسائیوں اور ہندو قوموں کے حج
اہل مکہ اور عزی
اہل مکہ کا بیل
سفر تبرک وزیارت حج ہے
ہر زیارت پر انسانی شکل میں جن اور شیطان
اللہ کے لیے توحید الوہیت
زیارتوں کو ڈھانے کا حکم نبوی
سیدنا صدیق اکبر ؓ کا اعلان توحید
قبر پرستوں کا مقصد زیارت
دین کی بنیاد صرف کتاب وسنت
کیا قبروں کی زیارت مطلقا ممنوع ہے
زیارت قبور کی مشروط اجازت
زیارت قبور کی مسنون دعا
زیارت قبور کے موقع پر ممنوعہ کلام
قبر پر میلے کی ممانعت
قبر مبارک پر سلام کہنے کا طریقہ
رسول اللہ ﷺ کی وصیت
صحابہ کرام کے سامنے شیطان بے بس رہا
جمہور صحابہ ازواج مطہرات اور اہل یمن کا طرز عمل
عبادت کے لیے صحابہ قبر پر نہیں مسجد میں جایا کرتے تھے
اہل بدعت کی اصلاح
مسلمان کے مسلمان پر پانچ حقوق
مسجد نبوی کی تاریخ توسیع
عبادت اللہ کی طریقہ رسول کا
عیسائیوں کے شرکیہ عقائد
رسول اللہ ﷺ جن وانس کے لیے وسیلہ ہیں
باعث شفاعت توحید اور اخلاص عمل
قبر پرستوں اور گمراہ لوگوں کی اصلاح مسلمان حکمرانوں کا فرض ہے
 

عبد المعز

محفلین
اللہ تعالی نے نبی کریم کو آخری نبی اور رسول بنا کر بھیجا ہے۔آپ خاتم النبیین اور سلسلہ نبوت کی بلند مقام عمارت کی سب سے آخری اینٹ ہیں ،جن کی آمد سے سلسلہ نبوی کی عمارت مکمل ہو گئی ہے۔آپ کے بعد کوئی برحق نبی اور رسول نہیں آسکتا ہے ۔لیکن آپ نے فرمایا کہ میرے بعد متعدد جھوٹے اور کذاب آئیں گے جو اپنے آپ کو نبی کہلوائیں گے۔آپ کے بعد آنے والے متعدد کذابوں میں سے ایک جھوٹا اور کذاب مرزا غلام احمد قادیانی ہے ،جس نے نبوت کا دعوی کیا اور شریعت کی روشنی میں کذاب اور مردود ٹھہرا۔لیکن اللہ رب العزت نے اس کےجھوٹ وفریب کوبے نقاب کرد یا اور وہ دنیا وآخرت دونوں جہانوں میں ذلیل وخوار ہو کر رہ گیا۔زیر نظر کتاب (ربوہ وقادیان،جو ہم نے دیکھا)معروف قلمکار محمد متین خالد کی کاوش ہے،جس میں انہوں نے اس مردود اور کذاب کے مذہبی مرکز ربوہ اور اس میں وقوع پذیر ہونے والے تہلکہ خیز انکشافات،ناقابل یقین حقائق اور چشم کشا واقعات سے پردہ اٹھایا گیا ہے،اور قادیانی کلچر سے متعلق ہوش ربا مشاہدات وتجربات کا آنکھوں دیکھا حال بیان کیا ہے۔اللہ تعالی ان کی اس محنت کو قبول ومنظور فرمائے اور تمام مسلمانوں کو اس فتنے سے محفوظ فرمائے۔آمین(راسخ)
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
انتساب
قادیان اور ربوہ
قادیان کی وجہ تسمیہ
قادیان
میں اور قادیان
مشاہدات
قادیان اور قادیانی زندگی
قادیان کی گمنام حالت
میں نے قادیان دیکھا
قادیانی ریاست کا نقشہ
تاریخ قادیان
مرزا قادیانی کا کارنامہ
لفظ ’’ربوہ‘‘ کا تحقیقی مطالعہ
قادیان سے چناب نگر تک
ربوہ، مرکز کفر و ارتداد
ربوہ کا طلسم ہو شربا
ربوہ کی شرمناک یادیں
طاغوت نگر کی باتیں
ہم نے بھی ربوہ دیکھا
ربوہ کے بازار میں
مرزائیوں کی روحانی شکار گاہ
ربوہ کی کہانی مرزا طاہر کی زبانی
شہر نامراد
فردوس ابلیس
شہر سدوم
دام ہمرنگ زمین سے رہائی
شریک جرم نہ ہوتے تو
احمقوں کی جنت
جنس پرستوں کی نگری
قادیانی اخلاقیات
ڈھلتے سائے
پیغمبرانہ پناہ گاہ، ربوہ
یادگار نظمیں
مآخذ
 

عبد المعز

محفلین
اسلام دینِ حق ہےاس کے عقائد سچے او رخالص ہیں ،اس کی عبادات سادہ او رانسانی فطرت کے عین مطابق ہیں اور اس کےپیغمبر حضرت محمد ﷺ ہیں جن کی سیرت مطہرہ بنی نوع انسان کے لیے اسوۂ حسنہ ہے ، آپ سب سے عظیم انسان ہیں جس کا اعتراف بعض انصاف پسند غیرمسلموں نے بھی ہے ۔انگریز مصنف مائکل ہارٹ نے تاریخ انسانی کے سو بڑے آدمیوں کی فہرست مرتب کی تو اس نے نبی کریم ﷺکے نام کو سرفہرست رکھا ۔سلسلہ انبیاء کےآخری پیغمبر حضرت محمد ﷺ ہیں اور اسلام آخری او رحتمی دین ہے جو قیامت تک تمام لوگوں کے لیے جامع اورعالمگیر منبع ہدایت ہے اسی فکری وعملی دعوت کے لیے شعبہ علوم اسلامیہ انجنیئرنگ یونیورسٹی ،لاہور گزشتہ نصف صدی سے نہایت اخلاص سےمصروف عمل ہے۔اس یونیورسٹی میں پروفیشنل تعلیم کے ساتھ ساتھ علوم اسلامیہ او رمطالعہ پاکستان ( سال اول اور سال دوم میں) بطور لازمی مضمون پڑھایا جاتا ہے ۔اس کے معاشرے پر مثبت اثرات نمایا ں نظر آتے ہیں ۔ کیونکہ اس مضمون کامقصد یہی ہے کہ ایک اچھے انجنیئر کے ساتھ ساتھ اچھے باکردار مسلمان کا ہونا بھی لازمی اور ضروری ہے۔زیر نظر کتاب '' علوم اسلامیہ'' انجنیئرنگ یونیورسٹی ،لاہورکے طلباء کے لیے نصابی کتاب ہے جسے پروفیسر ڈاکٹر حافظ محمد اسرائیل فاروقی(چیئرمین شعبہ علوم اسلامیہ انجنیئرنگ یونیورسٹی،لاہور )اورڈاکٹر حافظ محمد شہباز( لیکچر شعبہ علوم اسلامیہ انجنیئرنگ یونیورسٹی،لاہور) نے انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے سال دوم کے طلباء وطالبات کے لیے مرتب کیا ہے ۔ مرتبین نے اس کتاب میں اگرچہ زیادہ تفسیر ی وتشریحی نکات بیان نہیں کئے تاہم انہوں نے انجنیئرنگ یونیورسٹی کے طلباء طالبات کو بطور خاص اور دوسرے اداروں کے طلباء کوبالعموم قرآن فہمی اور علم حدیث کی بنیادی معلومات فراہم کردی ہیں ۔لہذا اہل اسلام کےلیے اس کتاب کا مطالعہ مفید ہے ۔ افادۂ عام کےلیے اسے کتاب وسنت ویب سائٹ پر پبلش کیا کیا گیا ہے اللہ تعالی سے دعا کہ وہ اپنے فضل وکرم سے ہمارے سینوں کوفہم قرآن وحدیث کےلیے کھول دے (آمین)(م۔ا)
 

عبد المعز

محفلین
[h1]فہرست مضامین[/h1]​
اعجاز القرآن
معجزہ قرآن
وجوہ اعجاز
فصاحت و بلاغت
پشین گوئیاں
عدم اختلاف
قوت تاثیر
قرآن باعث ہدایت
تعلیم فرائض چہار گانہ نبوت
قرآن کا جواب لانے کی طاقت نہیں
رسول امی ﷺ کی زبان سے ادا ہونا
حفاظت کا وعدہ
قوت دلائل
خلاصہ
اصول تفسیر
تفسیر کا لفظی و اصطلاحی معنی
تاویل
تفسیر القرآن بالقرآن
تفسیر القرآن بالحدیث
خلاصہ
اسلامی حدود و تعزیرات ، فلسفہ حکمت
فلسفہ حکمت
انسان برائی کا مرتکب کیوں ہوتا ہے؟
آخرت کے عذاب سے چھٹکارا
سورۃ النور
سورۃ النور کا ترجمہ
سورۃ لقمان
سورۃ لقمان کا ترجمہ
حضرت لقمان  کی چند نصیحتیں
حصہ دوم الحدیث
حفاظت و تدوین حدیث
صحاح ستہ اور ان کے مولفین کا تعارف
کتاب الجامع ، از بلوغ المرام لابن حجر العسقلانی
باب البر والصلۃ
نماز
زکوۃ
روزہ
حج بیت اللہ
جہاد فی سبیل اللہ
سیرت محمدیہ
مسلمانوں کا وطن چھوڑنا
ہجرت
دعوت اسلامی شاہی درباروں میں
قبائل کا مسلمان ہونا
غزوات
خطبہ
کنبہ کے حالات
بیویاں
خلق محمدی
تعلیمات مصطفویہ
منتخب آیات کا ترجمہ
 

عبد المعز

محفلین
اللہ تعالی نے اپنے بندوں پر بے شمار نعمتیں کی ہیں ،ان میں سے سب سے بڑی نعمت اسلام ہے او ریہ کیاہی عظیم نعمت ہے اس کے علاوہ بھی بے شمار نعمتیں ہیں جنہیں ایک بندہ اپنی محدود عقل کی وجہ سے شمار نہیں کرسکتا بلکہ حیران ہوجاتاہے ۔یہ ساری نعمتیں اللہ کی طرف سے ہیں تو پھر بندے کے لیے ضروری ہے کہ ان انعامات پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرے ۔اورشکر ہی ایسی نعمت ہے جو دوسری نعمتوں کو دوام بخشتی ہے جیسے کہ ارشاد گرامی ہے'' لَئِنْ شَكَرْتُمْ لَأَزِيدَنَّكُمْ وَلَئِنْ كَفَرْتُمْ إِنَّ عَذَابِي لَشَدِيد'' پس جس نے شکر گزاری کی روش اختیار کی وہ کبھی نعمتوں کی فراوانی سے محروم نہ ہوا،اور شکر بہت قدرومنزلت والا کلمہ ہے ،اللہ نےاس کا حکم دیا اور کفران ِنعمت سے منع کیا ہے ۔زیر تبصرہ کتاب '' شکر گزار بننے کے فوائد'' فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر شہزادہ فیصل بن مشعل آل سعود کی تصنیف کا ترجمہ ہے جس میں انہوں نے شکر کامفہوم او رحقیقت ،فضلیت ،اقسام شکر او رنعمتوں کی اقسام کو بڑے احسن انداز میں بیان کیا ہے ۔ محترم طاہر نقاش مدیر دارالابلاغ نے اس کتاب پر تحقیق وتخریخ اور اس کا سلیس ترجمہ کرواکر طباعت سےآراستہ کیا ہے ۔اللہ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں اپنی نعمتوں کا شکر ادا کرنے کی توفیق دے او راپنے شکرگزار بندوں میں شامل کرلے (آمین) (م۔ا)
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
حرف تمنا
انتساب
پیش لفظ
شکر کا مفہوم اور حقیقت
شکر کا لغوی اور اصطلاحی معنی
شکر کی حقیقت
شکر کی فضیلت
شکر نصف ایمان ہے
شکر رضائے الٰہی کا ایک ذریعہ
شکر کرنا انبیاء کی صفات میں سے ایک ہے
جنت والوں کی صفت ( شکر کرنا)
شکر ہی ہمیشگی نعمت کا اصل راز ہے
شکر گزاروں کی جزاء
کیا اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کا شمار ممکن ہے؟
ہم اللہ تعالیٰ کی نعمتوں پر اس کا شکر کس طرح ادا کریں
دل و زبان سے شکر ادا کرنا
اعضاء جسمانی سے شکر ادا کرنا
انسانی اعضاء سے شکر کرنے کے دو طریقے
خلاصہ کلام
حصول شکر کے عوامل
شکر کی اقسام
شکر گزاروں اور ناشکروں کی اقسام
شکران نعمت کے ذرائع و وسائل
نعمتوں کی اقسام
خاص نعمتیں جو انسانی ذات سے متعلق ہیں
اب کرنے کا کام کیا ہے؟
آخری بات
 

عبد المعز

محفلین
حضرت سید احمد شہید او رمولانا شاہ اسماعیل شہید کی تحریک جہاد و اصلاح کا شمار برصغیر پاک وہند ہی نہیں بلکہ عالم اسلام کی بڑی تحریکوں میں ہوتاہے او رس تحریک کی اہمیت وافادیت اورعظمت وانفرادیت کو سمجھنے کی کوشش عالمی پیمانے پر ہوتی رہی۔ اپنی نوعیت کے لحاظ سے یہ صحیح معنوں میں ہندوستان کی اسلامی تحریک تھی جس کے ہمہ گیر اور دور رس اثرات نے برصغیر کی اسلامی زندگی اور مسلم معاشرے کو گوناگوں طریقوں سے متاثر ومستفید کیا او روہ مبارک خون ِشہیداں جو بالاکوٹ کی زمین پر بہایا گیا وہ ملت کی رگوں میں آج بھی موجو د ہے ۔ اس تحریک اور سیدین شہیدین کی حیات خدمات کے حوالے سے کئی اہل علم اور سیرت نگار وں نے ضخیم کتب تصنیف کی ہیں ۔جن میں مولانا سیدابو الحسن ندوی،مولانا مسعود عالم ندوی،مولانا جعفر تھانیسری،مولانا غلام رسول مہر﷭ وغیرہ کی خدمات قابل ذکر ہیں لیکن یہ ساری کتابیں نثر میں ہیں۔زیر نظر کتاب ''شاہنامہ بالاکوٹ''پاکستان کے مشہور سلفی شاعر جناب علیم ناصری ﷫ کی تصنیف ہے ۔جو کہ تحریک جہاد کی پہلی منظوم داستان ہے ۔ جس میں انہوں نے سید احمد شہید او رمولانا محمد اسماعیل شہید کی حیات وخدمات کو منظوم صورت میں پیش کیا ہے ۔ یو ں تو رزم نامے او رشاہ نامے فارسی اور ادرو میں خاصی تعدادمیں لکھے گئے ہیں لیکن جو دینی جذبہ علیم ناصر ی کے شاہناہہ بالاکوٹ میں ہے وہ کسی او رجگہ شاذو نادر ہی پایا جاتا ہوگا۔جس کو پڑھتے ہوئے آنکھیں نم ہوتی ہیں او ردلوں میں حرکت وحرارت بھی محسوس ہوتی ہے او ریہ کسی بھی ادبی شاہکار کی کامیابی کی ایک بڑی دلیل ہے ۔(م۔ا)
 

عبد المعز

محفلین

فہرست مضامین
حصہ اول
مقدمہ
ہماں خاکم کہ
موج کنہار
الحمد للہ
نعت النبیﷺ
حرف اول
اعتذار
گزارش احوال واقعی
تذکرہ تذکار
پس منظر
مرکزی حکومت پر ایک نظر
سیل فرنگ اور جنگ پلاسی
سقوط میسور
عہد سید شہید
پنجاب میں مسلمانوں کی زبوں حالی
مسلمانوں کی دینی و معاشرتی کجروی
مرد حق کی ضرورت
امام وقت کا حصول شوکت
ناکامی یا کامرانی
سید احمد شہید کے اجداد کرام
ابتدائی تعلیم اور عہد شباب
بریلی تا دہلی
امام الہند شاہ ولی اللہ
شاہ عبدالعزیز محدث دہلوی اور سید احمد شہید
شاہ اسماعیل شہید
طوفان مخالفت
منصوبہ زباں بندی
طوائفوں کی توبہ
ماہر صاحب کی نظم
سید صاحب کی مصروفیات
رائے بریلی میں قیام
تبلیغ و اصلاح
حج بیت اللہ
فتویٰ اسقاط فرضیت حج
سفر حج
رہزنوں کا حملہ
مدینہ منورہ میں قیام
مدینہ میں بعض واقعات
شیخ غلام علی کا ایثار
لشکر کی اعانت میں ایثار و خدمت
غزنی سے کابل
افغانستان کی اجمالی کیفیت
کابل سے پشاور
استقبال
لشکر اسلام کی ضیافتیں
جاسوس کی گرفتاری
معرکہ اکوڑہ خٹک
حملہ آور جماعت کا انتخاب
شب تاریک
شہید اول
افسوس ناک امر
بقیہ غازیوں کی مراجعت
حصہ دوم
دعا بحضور کبریا
معرکہ اکوڑہ خٹک کے اثرات
حضرو پر چھاپہ
تقسیم مال کا جھگڑا
امام کی نوعیت
ہنڈ میں لشکر کی کیفیت
جنگ شیدو
لشکر اسلام کی روانگی
گدڑی شہزارے کا حملہ
یار محمد خاں کے لشکر کا فرار
گدڑی شہزادے کی شہادت
مولانا اسماعیل کا دورہ پشاور اور سلطان محمد خاں کی بے رخی
جنگ شیدو پر نگہ واپسیں
سوات میں داخلہ
مولانا محمد یوسف پھلتی کا انتقال
پنجتار میں لشکر کی معیشت
ہزارہ کا محاذ جہاد
جنگ ڈمگلہ
معرکہ شنکیاری
جنگ کا نتیجہ
ہندوستانی قافلوں کی کیفیت
مولوی محبوب کے اعتراضات
پنجتار کو واپسی
مولانا عبدالحی کی وفات
جنگ اتمان زئی
دن بھر جنگ کا تسلسل
خیبر کو واپسی
مرکز کی تبدیلی کا فیصلہ
مشترکہ تجدید بیعت
شاہ اسماعیل کا مصالحتی وفد اور خان اشرف خان کی اچانک وفات
مقرب خاں کا رد عمل
تشخیر اٹک کی ناکام مہم
مجلس مشاورت کا انعقاد
سید صاحب کا خطاب
نماز عصر اور مہمانوں کی واپسی
سید صاحب کا آخری انتباہ
حواشی حصہ اول
حواشی حصہ دوم
اعلام نامہ فارسی متن
اعلام نامہ اردو متن
 

عبد المعز

محفلین
اللہ تعالٰی اور اس کے رسول ﷺ سے محبت کے بعد ضروری ہے کے اللہ تعالٰی کے دوستوں کے ساتھ محبت اور اس کے دشمنوں کے ساتھ عداوت ونفرت قائم کی جائے چنانچہ عقیدہ اسلامیہ جن قواعد پر قائم ہے، اُن میں سے ایک عظیم الشان قاعدہ یہ ہے کے اس پاکیزہ عقیدے کو قبول کرنے والا ہر مسلمان اس عقیدے کے ماننے والوں سے دوستی اور نہ ماننے والوں سے عدوات رکھے۔اسلام میں دوستی اور دشمنی کی بڑی واضح علامات بیان کی گئی ہیں، ان علامات کو پیش نظر رکھ کر ہر شخص اپنے آپ کو تول سکتا ہے کہ وہ کس قدر اسلام کی دوستی اور دشمنی کے معیار پر پورا اُتر رہا ہے۔زیر نظر کتابچہ اس موضوع پر اہم رسالہ ہے جو کہ شیخ صالح بن فوزان کے ایک عربی رسالہ الولاء والبراء کا عربی ترجمہ ہے ۔ معروف عالمِ دین فضیلۃ الشیخ مولانا عبداللہ ناصر رحمانی ﷾ نے خود اس کا ترجمہ کر کے مکتبہ عبد اللہ بن سلام کراچی سے شائع کیا ہے اس رسالے کو مولف نے دو حصوں میں تقسیم کیا ہے پہلے حصہ میں قرآن واحادیث کی روشنی میں ان دس امور کو بیان کیا ہے جو کفار سے دوستی اور محبت کی دلیل ہیں اور دوسرے حصہ میں ان دس امور کوبیان کیا جو مسلمانوں سے محبت کی علامت ہیں اللہ تعالی اس کتاب کو لوگوں کی اصلاح کا ذریعہ بنائے (م۔ا)
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
مقدمہ از مترجم
مقدمہ از مولف
کفار سے محبت کی علامات
لباس و گفتار کی تقلید
ان کے علاقوں میں اقامت اختیار کرنا
مسلمانوں کے مقابلے میں کفار کی مدد کرنا اور ان کا دفاع کرنا
کفار کے ہاں مروجہ تاریخ کو اپنانا
کفار کے تہوار میں شرکت
کفار کے نام رکھنا
مومنین سے محبت کی علامات
مسلمانوں کے ساتھ حسن سلوک
مسلمانوں کی تکلیف پر غمزدہ اور انکی خوشی پر خوش ہونا
جذبہ خیر خواہی
عزت و احترام کی فضاء
ہر حال میں وفاداری
زیارتوں اور ملاقاتوں کا تسلسل
کمزور کے ساتھ مشفقانہ برتاؤ
دعاء خیر
محبت یا نفرت کا حقدار ہونے کے اعتبار سے لوگوں کی اقسام
خالص محبت کئے جانے کے مستحق افراد
صرف بغض وعداوت رکھے جانے کے اہل افراد
وہ افراد جو محبت اور عداوت دونوں کے مستحق ہیں
 

عبد المعز

محفلین
اسلام نے عورت کو وہ بلند مقام دیا ہے جو کسی بھی دوسرے مذہب نے نہیں دیا ہے۔دنیا کے مختلف مذاہب اورقوانین کی تعلیمات کا مقابلہ اگر اسلام کے اس نئے منفرد وممتازکردار(Role)سے کیا جائے، جو اسلام نے عورت کے وقار واعتبار کی بحالی، ا نسانی سماج میں اسے مناسب مقام دلانے، ظالم قوانین، غیر منصفانہ رسم و رواج اور مردوں کی خود پرستی، خود غرضی اور تکبر سے اسے نجات دلانے کے سلسلہ میں انجام دیا ہے، تو معترضین کی آنکھیں کھل جائیں گی، اور ایک پڑھے لکھےاورحقیقت پسند انسان کو اعتراف و احترام میں سر جھکا دینا پڑیگا۔اسلام میں مسلمان عورت کا بلند مقام،اور ہر مسلمان کی زندگی میں مؤثر کردار ہے۔صالح اور نیک معاشرے کی بنیاد رکھنے میں عورت ہی پہلا مدرسہ ہے۔عورت کے اسی نیک کردار کو سعودی عرب کے معروف عالم دین شیخ محمد بن صالح العثیمین نے اپنے (اصلاح معاشرہ میں عورت کا کردار)نامی اس کتابچے میں قلم بند کیا ہے۔تاکہ وہ معاشرے کی اصلاح کا بیڑا اٹھائے اور اپنی ان ذمہ داریوں سے عہدہ برآ ہوسکے۔یہ کتاب ہر مسلمان ماں اور بہن کو پڑھنی چایئے ،کیونکہ یہ خواتین کے حوالے سے بڑی مفید ترین کتاب ہے۔(راسخ)
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
ظاہر اصلاح
اندرونی اصلاح
اصلاح معاشرہ میں عورت کے کردار کی اہمیت
اصلاح معاشرہ کے لیے عورت کے بنیادی اوصاف
اصلاح و تقویٰ
فصاحت اور انداز بیان
حکمت
دعوت نبویﷺ میں حکمت استعمال کرنے کی چند مثالیں
حسن تربیت
دعوتی سرگرمیاں
 
Top