چیمپینز ٹرافی 2013۔۔۔ گروپ B کا پانچواں میچ - پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ

شمشاد

لائبریرین
جنوبی افریقہ

12 اوور

43 اسکور

بغیر کسی نقصان کے

اب محمد حفیظ اور وہاب ریاض کو گیندیں کروانے کے لیے لگایا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
مشکل ہے، اب تو یہ دونوں اوپنر ۱۰۰ سے اوپر تو جائیں گے ہی۔

مصباح کی سنچری صرف اسی صورت میں بن سکتی ہے کہ پورے پچاس اوور کھیلے۔
 

محمداحمد

لائبریرین
شکر ہے کہ یہ پارٹنرشپ تو ٹوٹی۔۔۔!

ہمارے ہاں ایک صاحب کہہ رہے تھے کہ "یہ مولوی صاحب (ہاشم آملہ) بڑے خطرناک ہیں۔ " :D:p
 

بھلکڑ

لائبریرین
ہمیں مزید وکٹیں جلد لینی ہوں گی کیونکہ اگر ٹاپ آرڈر پلیٹ فارم سیٹ کرگیا تو اُن کے پاس ایسی بگ گنز ہیں جو ہماری گنز کی خوب دھلائی کریں گی۔۔۔۔
 

بھلکڑ

لائبریرین
شکر ہے کہ یہ پارٹنرشپ تو ٹوٹی۔۔۔ !

ہمارے ہاں ایک صاحب کہہ رہے تھے کہ "یہ مولوی صاحب (ہاشم آملہ) بڑے خطرناک ہیں۔ " :D:p
وہ بالکل ٹھیک کہہ رہے تھے جناب مولوی صاحب کا اسٹرائیک ریٹ 90 + جبکہ ایوریج اسکور 55 + ہے اور کریز پر آ کر یوں جم جاتا ہے جیسے بنی ہی اسی کیلیے ہو۔۔۔
 

بھلکڑ

لائبریرین
ویسے حفیظ آج اچھا پرفارم کرنے کے بعد شکرانے کے نفل ادا کرے گا۔۔۔۔۔۔۔نو سٹین گن۔۔
 
Top