پسندیدہ اقوال زرّیں، سنہری باتیں۔۔سید لبید غزنوی

جسکی نماز اچھی،
اسکی زندگی اچھی،
جسکی زندگی اچھی،
اسکی موت اچھی،
جسکی موت اچھی،
اسکی قبر اچھی،
جسکی قبر اچھی،
اسکی آخرت اچھی،
جسکی آخرت اچھی،
اسکی جنت پکی،
اسلیے محترم قارئین۔۔۔

نماز کو کبھی نہ چھوڑو۔۔۔
 
تمھارا رب جس چیزکو تمھارے قریب کردے
تو اس میں حکمت تلاش کرو
اورجس چیزکو تم سے دور کردے
اس پرصبراختیار کرو
اپنے رب کریم کے فیصلوں پر راضی هوجاؤ

وہ بڑا مہربان ہے
 
اچھےہیں وہ لوگ جوزندگی کی تلخیوں کیوجہ سےخود تلخ نہیں ہوتے،جومسکراتے ہیں
ہلکے پھلکے انداز میں بات کرتے
اور
سنتےہیں

یقین جانیے

زندگی انہی لوگوں کیوجہ سےخوبصورت ہے
!
 
اے غافل دل تیرے حق میں شفاعت ہو تو کیسے ہو

گناہ چھوڑا نہیں اب تک عنایت ہو تو کیسے ہو

گناہ کرتے ہو تو اس پر ندامت کیوں نہیں کرتے

جرم ایسا جو کرتے ہو رعایت ہو تو کیسے ہو۔
 
میرا"عیب"دیکھو
تو
صرف مجھ سےکہو
دوسروں سےنہیں
کیونکہ
اس"عیب"کو
میں نےہی بدلناہے
دوسروں نےنہیں
مجھےکہوگے
تو
"نصیحت"کہلائےگی
اور
"اجر"لکھاجائے گا
دوسروں سےکہوگے
تو
"غیبت"کہلائےگی
اور
"گناہ"لکھاجائےگا۔۔۔
 
بعض اوقات زندگی میں پیش آنیوالی پریشانیاں ٹھیک ہمیں اس راستے کی طرف ڈال دیتی ہیں جہاں پر آسانیاں ہماری منتظر ہوتی ہیں۔۔
 
زندگی اور آخرت میں کامیابی چاہتے ہو تو۔۔۔۔اپنی زندگی سے ۔۔۔لوگ کیا کہیں گے کونکال دو اور اسکی جگہ۔۔۔میرا رب مجھے دیکھ کر کیا کہے گا اور قیامت کے دن میرے نبی ﷺ مجھے دیکھ کر کیا فرمائیں گے۔۔۔۔کو شامل کرلو۔۔
 
جس طرح جسم کو بیماری کی موجودگی میں کھانےکی لذت حاصل نہیں ہوتی اسی طرح گناہوں کی موجودگی میں دل کو عبادت کی لذت محسوس نہیں ہوتی۔
 
Top