پسندیدہ اقوال زرّیں، سنہری باتیں۔۔سید لبید غزنوی

تم جہاں کہیں بھی ہو اللہ کا خوف دل میں رکھا کرو، اور گناہ ( سرزد ہوجانے ) کے بعد نیکی کر لیا کرو ، وہ اس گناہ کو مٹا ڈالے گی ، اور لوگوں کے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آیا کرو۔
 
دو چیزیں اپنے اندر پیدا کرلو۔۔
1۔چپ رہنا
2۔ معاف کرنا
کیونکہ چپ رہنے سے بڑا کوئی جواب نہیں اور معاف کردینے سے بڑا کوئی انتقام نہیں۔
 
کام شروع کرو اللہ کے نام کے ساتھ اور کرتے رہواللہ کی مدد کے ساتھ اور ختم کرواللہ کے شکریے کے ساتھ۔۔کیونکہ اللہ کی مدد کے بغیر کو ئی بھی کام تکمیل تک نہیں پہنچ سکتا۔
 
Top