پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز - چوتھا بین الاقوامی ایک روزہ میچ

آبی ٹوکول

محفلین
اس سے تو گدھے بھی اچھی کپتانی کرلیتے ۔۔۔ بھلا ٹاس جیت کر پہلے ان کو بیتٹنگ دینے کی کیا ضرورت تھی کیا اس سے بھی بڑی کوئی بے وقوفی ہوگی ؟؟؟ آپکی بیٹنگ لائن پہلے سے ہی کمزورہے اور اوپر سے مسلسل ناکس کارکردگی کی وجہ سے انڈر پریشربھی ہے جبکہ مڈل آڈر میں انضمام اور محمد یوسف کی کلاس جیسا کوئی بلے باز بھی نہیں ہے تو ایسے میں سیکنڈ بیٹنگ کرنا کہاں کی عقل مندی تھی؟؟؟؟ ایک پہلے سے انڈر پریشر بیٹنگ لائن اپ کو رنز چیسنگ کے پریشر میں ڈالنا یعنی کہ لاحول ولا قوۃ الا باللہ ۔۔
اور جو باؤلنگ چینجز میں غلطیاں کی وہ الگ ہیں ایک تو 28 ویں اوور میں سعید کو لگایا جب اوپر سے تین جلدی وکٹیں مل گئی تھیں تو مزید اٹیک کیا جاتا اور اجمل کو جلدی لگا کر ایک دو مزید تیز وکٹیں لے لیتے مگر نہیں کھوتے دماغ میں جو سما گئی سو سما گئی لہذا آفریدی اور پروفیسر کو تب تک نہ چینج کیا تب تک انھوں نے دھونا نہ شروع کردیا اور پھر جب اجمل کو لگایا تو اس وقت پانی پلوں‌ کے نیچے سے بہہ چکا تھا بہت دیر ہوچکی تھی دونوں بیٹسمین سیٹ ہوچکے تھے لہذا پھر وکٹ گرنے کہ باوجود بھی بڑا ٹوتل بنا اب اگر کوئی ایک پاکستانی ہمیشہ کی طرح اگر چل گیا تو پھر امید کی جاسکتی ہے وگرنہ میچ تو ویسٹ انڈیز جیت چکا کیونکہ ہم اگر جیتے بھی تو ٹیم کی کارکردگی کی بنا پر نہیں بلکہ کسی ایک اکیلے کی ہمیشہ کی طرح پرفارمنس کی وجہ سے جیتیں گے۔۔۔
 
Top