پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز:تیسرا ٹیسٹ (فائنل)

ابن توقیر

محفلین
سینچری پلس پر ناقابل شکست ہیں قائد صاحب، 120 بالز اور 30 رنز. قائد میاں وکٹ پر دیوار بنے ہوئے ہیں. 274 پر 5 وکٹیں گرچکی پیں.
 

محمد وارث

لائبریرین
پاکستان نے 376 رنز کیے ہیں، یہ کم ہیں چار سوا چار سو ہونے چاہیے تھے اور وجہ انتہائی کم رن ریٹ ہے۔ پاکستان نے قریب 150 اوورز کھیلے، کوئی بھی اچھی ٹیم اتنے اوورز کھیل کر پانچ سو رنز کر سکتی تھی۔

اب یہاں سے اگر "تاریخ" بنانی ہے تو سو سوا سو کی لیڈ حاصل کرنی ہوگی پاکستان کو دوسری اننگز شروع کرنے سے پہلے۔
 

فرقان احمد

محفلین
اس اننگ میں اخیر ہی کی ہے. میں لائیو نہیں دیکھ سکا صرف سکور فالو کیا ہے. کیا پچ واقعی اتنی مشکل ہے؟
پچ مشکل نہیں ہے ۔۔۔
سب مصباح کو خراجِ تحسین پیش کر رہے ہیں، الوداع کہہ رہے ہیں مخالفین سمیت! سوچا ڈاکٹر عامر شہزاد کی کمی پوری کر دوں؛ یوں تو ہم بھی مصباح کے دیوانے ہیں!
 

محمداحمد

لائبریرین
50 گیند پہ ایک رن۔کتنی بھی محنت کر لو اسٹرائیک ریٹ زیرو نہیں ہونی ہے اب

یہ وہ ایک رن ہے جو اُنہیں پچھلے میچ میں نہیں کرنے دیا گیا تھا۔ اب ویسٹ انڈیز والوں کو اُس ایک رن کی قیمت چکانی پڑ رہی ہے۔ :)
 
آخری تدوین:

ابن توقیر

محفلین
94 رنز پر 2 وکٹوں کا خسارہ ہے ونڈیز کو.وارث بهیا والی بات کہ کم از کم لیڈ سو تک لینی چاہیے شہزادوں کو.
 
ویسٹ انڈیز پہلی اننگ میں 247 پر آل آؤٹ.
عباس کا پہلا پنجا.
یونس کے اس سیریز میں دس کیچز ہو گئے ہیں، جو پاکستان کا ریکارڈ ہے. (وکٹ کیپر کے علاوہ)
 

ابن توقیر

محفلین
129 رنز کی برتری شہزادوں کے نام رہی،اب اگر تھوڑا تیز کھیلتے ہوئے دو سوبیس یا دوسوپچاس رنز مزید بناکر ویسٹ انڈیز کو آج کے آخری دس بیس اوورز کھیلنے کے لیے دے دیے جائیں تو میچ شاہینوں کے نام ہوسکتا ہے۔
 

ابن توقیر

محفلین
پیارے شان مسعود صاحب سے گزارش ہے کہ مسعود صاحب کی شان میں قابل قدر اضافہ کرچکے ہیں،اب تھوڑی شان ملک وقوم کی بھی بڑھا دیں تو مہربانی ہوگی۔یہ بلا انہیں ہلانے جلانے کے لیے دیا گیا ہے شاہد۔
 

ابن توقیر

محفلین
"ہم کھل کر کام کرنا چاہتے تھے پر کپتان صاحب نے ہمارے ہاتھ باندھے رکھے۔" بابراعظم کا آوٹ ہوکرواپس جاتے ہوئے "غصیلا بیان"۔
 
Top