پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز:تیسرا ٹیسٹ (فائنل)

ابن توقیر

محفلین
"میں شدت سے چاہتا ہوں کہ ہماری جانب سے ویسٹ انڈیز کو جیتنے کے لیے سو سے کم رنز کا ٹارگٹ دیا جائے۔اس کی کوئی صورت پیدا کی جائے" کپتان صاحب کی لنچ بریک کے دوران مینجمنٹ سے میٹنگ میں دلی خواہش کا اظہار
 

ابن توقیر

محفلین
پاکستان کرکٹ کا درخشان ستارہ، ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ہمیشہ جگمگاتا رہے گا. دنیا اسے یقینا" آخری بار سفید وردی میں انٹرنیشنل میچ کهیلتے دیکه رہی ہے.جیو خان بابا
 

ابن توقیر

محفلین
یااللہ خیر، اتنی دیر ہوگئی کوئی وکٹ ہی نہیں گری، کوئی انہیں یاد دلائے گا کہ وہ "شاہین" ہیں.
 

ابن توقیر

محفلین
دھیمی رفتار سے ونڈیز اپنے سکور میں اضافہ کررہے ہیں،51 رنز 3 وکٹوں کاخسارہ،شہزادوں کے جانب سے پرجوش انداز میں تاریخ رقم کرنے کی کوششیں جاری۔
 

یاز

محفلین
ویسے میچ دلچسپ بھی ہو سکتا ہے. ویسٹ انڈیز کوشش کرے تو چیز بھی کر سکتا ہے
 
Top