پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز:تیسرا ٹیسٹ (فائنل)

فرقان احمد

محفلین
1۔ جو لطف ٹیسٹ کرکٹ میں ہے، وہ کسی اور فارمیٹ میں نہیں ۔۔۔!!!
2۔ ایسے زبردست میچ براہِ راست دیکھنا اور وہ بھی رات کے آخری پہر میں ۔۔۔ ناقابلِ بیان کیفیت ۔۔۔!!!
3۔ مصباح اور یونس کی شاندار رُخصتی ۔۔۔
4۔ پاکستان کا پہلی بار ویسٹ انڈیز میں ٹیسٹ سیریز جیتنا ۔۔۔
5۔ مصباح جارحانہ مزاج نہیں رکھتے تاہم بہ امر مجبوری جب انہوں نے سارے کھلاڑیوں کو گیارہویں نمبر کے کھلاڑی کے گرد کھڑا کر دیا تو اس بے چارے نے اپنے تئیں چوکا یا چھکا مارنے کی کوشش کی اور نتیجتاً اسے اپنی وکٹ گنوانا پڑی؛ یوں ویسٹ انڈیز کی ٹیم ٹیسٹ میچ بھی ہار گئی اور سیریز بھی ۔۔۔۔!!! مصباح کو بھی یہ بات شاید کیرئیر کے آخری دن سمجھ میں آئی کہ پریشر بڑھائے بغیر وکٹ گرنا محال ہوتی ہے :)
6۔ دوست احباب کے تبصرے پڑھ کر بہت لُطف آیا ۔۔۔!!!
7۔ پاکستان زندہ باد ۔۔۔۔!!!
 
محمد وارث

لائبریرین
ان دونوں کے جانے کا افسوس ہے لیکن دل خوش ہو گیا اس فتح سے :)

_96053609_gettyimages-683093666.jpg
 
میری طرف سے سب کو مبارک باد ۔۔
افسوس کہ میچ نہیں دیکھ سکا ۔ لیکن آخری اوور یوٹیوب پہ دیکھا ۔ اور وکٹس بھی ۔
کمال کا میچ ہوا ہے ۔ :)
 
ویسے ہرطرف اچھا چل رہا ہے. میڈیا و سوشل میڈیا پر سارا کریڈٹ اور تعریفوں کے پل باندھے جا رہے ہیں. ایسے میں یاد دلاتے چلیں اس ٹیم کا ایک نیا کوچ بھی آیا تھا. یا اسے صرف کسی وائٹ واش کے بعد لعن طعن کے لیے رکھا ہوا ہے.... جس کی فوری ریٹائرمنٹ اور واپس بھیجنے کے مطالبے جڑ دیے جاتے ہیں. افسوس کے پی ٹی وی اور جیو سپر پر بیٹھے سابقہ کھلاڑی و تجزیہ نگاروں نے ان غریبوں سے متعلق کوئی بات نہیں کی....:(:(:(
 
محمداحمد

لائبریرین
1۔ جو لطف ٹیسٹ کرکٹ میں ہے، وہ کسی اور فارمیٹ میں نہیں ۔۔۔!!!
2۔ ایسے زبردست میچ براہِ راست دیکھنا اور وہ بھی رات کے آخری پہر میں ۔۔۔ ناقابلِ بیان کیفیت ۔۔۔!!!
3۔ مصباح اور یونس کی شاندار رُخصتی ۔۔۔
4۔ پاکستان کا پہلی بار ویسٹ انڈیز میں ٹیسٹ سیریز جیتنا ۔۔۔
5۔ مصباح جارحانہ مزاج نہیں رکھتے تاہم بہ امر مجبوری جب انہوں نے سارے کھلاڑیوں کو گیارہویں نمبر کے کھلاڑی کے گرد کھڑا کر دیا تو اس بے چارے نے اپنے تئیں چوکا یا چھکا مارنے کی کوشش کی اور نتیجتاً اسے اپنی وکٹ گنوانا پڑی؛ یوں ویسٹ انڈیز کی ٹیم ٹیسٹ میچ بھی ہار گئی اور سیریز بھی ۔۔۔۔!!! مصباح کو بھی یہ بات شاید کیرئیر کے آخری دن سمجھ میں آئی کہ پریشر بڑھائے بغیر وکٹ گرنا محال ہوتی ہے :)
6۔ دوست احباب کے تبصرے پڑھ کر بہت لُطف آیا ۔۔۔!!!
7۔ پاکستان زندہ باد ۔۔۔۔!!!

(y)(y)(y)
 
محمداحمد

لائبریرین
ویسے ہرطرف اچھا چل رہا ہے. میڈیا و سوشل میڈیا پر سارا کریڈٹ اور تعریفوں کے پل باندھے جا رہے ہیں. ایسے میں یاد دلاتے چلیں اس ٹیم کا ایک نیا کوچ بھی آیا تھا. یا اسے صرف کسی وائٹ واش کے بعد لعن طعن کے لیے رکھا ہوا ہے.... جس کی فوری ریٹائرمنٹ اور واپس بھیجنے کے مطالبے جڑ دیے جاتے ہیں. افسوس کے پی ٹی وی اور جیو سپر پر بیٹھے سابقہ کھلاڑی و تجزیہ نگاروں نے ان غریبوں سے متعلق کوئی بات نہیں کی....:(:(:(

ویسے ہم پاکستانی کوچ کو کریڈٹ دینے پر تیار نہیں ہیں کہ ہمارے کوچز کو یہی گلہ رہتا ہےکہ 'لڑکے' اُن کی بات ہی نہیں مانتے۔ تو پھر اس جیت کو فرماں برداری کے کھاتے میں کیسے ڈال دیں۔ :)
 
کوچز کا رول تو نظر بھی نہیں آیا. بلکہ میچ کا تنقیدی جائزہ لیں تو تشویش ناک ہے.
 
Top