پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز - تیسرا بین الاقوامی ایک روزہ میچ

شمشاد

لائبریرین
آج تیسرا بین الاقوامی ایک روزہ میچ Gros Islet میں کھیلا جا رہا ہے۔

ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔


پاکستان نے مقررہ 50 اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 229 اسکور بنائے۔

لالہ حسب معمول آج پھر نہ چل سکا اور صرف ایک اسکور بنا کر بولڈ ہو گیا۔

کوئی بھی کھلاڑی نصف سنچری بھی نہ بنا سکا۔ البتہ ٹک ٹک کھلاڑی 75 اسکور بنا کر بولڈ ہو گیا۔

عمر اکمل 40 پر ناٹ آؤٹ رہا۔
 
Top