پاکستان بمقابلہ ساوتھ افریقہ:چیمپئنزٹرافی،ساتواں میچ

ابن توقیر

محفلین
پاکستان کے لیے بہترین تو یہی ہو سکتا ہے کہ دو سو کے اندر جنوبی افریقہ آؤٹ ہو جائے اور پاکستان تیس اوورز میں ہدف تک رسائی پا لے :) :) :)
نوٹ: احباب! پرمزاح کی ریٹنگ دینا نہ بھولیں
تیس اوورز زیادہ ہیں جی، شہزادے ٹی ٹوئنٹی سپیشلسٹ ہیں، دوسوکے آگے پیچهے تو بیس اوورز میں پورا کرلیں گے.
خبردار هاسا نہیں، هاسا نہیں
 

ابن توقیر

محفلین
سدهو اکثر اپنی کمنٹری میں کہتے رہتے ہیں "ملرکلر". یہاں بهی ملر جی ہمارے جذبات پر قاتلانہ حملہ کیے بیٹهے ہیں. کسی بهی وقت ہاته رکه سکتے ہیں.سمائلس
زبردست ملر جی.
 

فرقان احمد

محفلین
قریب قریب سبھی کی یہ توقع تھی کہ جنوبی افریقہ تین سو کا ہدف پار کر جائے گا، وہ بھی نہایت آسانی اور سہولت کے ساتھ :) تاہم، آج لڑکے کافی جذباتی ہوئے پھرتے ہیں :)
 
قریب قریب سبھی کی یہ توقع تھی کہ جنوبی افریقہ تین سو کا ہدف پار کر جائے گا، وہ بھی نہایت آسانی اور سہولت کے ساتھ :) تاہم، آج لڑکے کافی جذباتی ہوئے پھرتے ہیں :)

لڑائی کےبعد مکا شریف یاد آئے تو اپنے ہی منہ پر مار لے
 
آخری تدوین:

ابن توقیر

محفلین
دو سو کے قریب ٹارگٹ تو ایک لحاظ سے شہزادوں کی رینج میں ہے، بس 230 تک نہ کھنچ جاوے ۔۔۔!!!
بهیا لگتا میچ میں دلچسپی کے لیے شہزادے 250 تک کے ہدف کے چکروں میں، اس سے کم ہدف پر تو میچ یک طرفہ ہوجائے گا پهر.

اس مراسلے کو انتہائی سنجیدہ سمجها جائے اور ہنسی پر کنٹرول کی کوشش کی جائے.
 

فہد اشرف

محفلین
تو فخر زمان صاحب نے 16 سال کی عمر میں نیوی بھی جوائن کر لی تھی ابھ کرک بز پر پڑھنے کو ملا
 
Top