نظم ۔ منزل تمھاری ہے ۔ محمد احمد

محمداحمد

لائبریرین
وصولی تو بڑے بھیا نے بھی ہے ناں

یعنی پتہ آپ کو سب ہے۔ :)

اردو محفل میں رسید جب دی جاتی ہے جب آپ بہت جلدی میں ہوں اور کسی موضوع پر تفصیلی بات بھی کرنا چاہتے ہوں۔ تو ایسے میں رسید اس تفصیلی گفتگو کی "ایڈوانس بکنگ" کی طور پر جمع کرائی جاتی ہے۔ :D

باقی بلال کی واپسی کا انتظار کریں کہ وہ کیا چاہتے ہیں اس رسید سے۔ :)
 
:D

بہت خوب محب بھائی۔ یعنی آپ بھی مذاق کے موڈ میں ہیں آج۔۔۔ ! :)

کسی اور معاملے میں اس یقین کی بڑی ضرورت محسوس ہو رہی تھی۔

سفر آغاز جب کرنا
تو بس اتنا سمجھ لینا
جہاں میں کامیابی کی یقیں والوں سے یاری ہے
اگر تم بھی یقیں رکھو
تو پھر منزل تمہاری ہے۔

:)
 
مقدس

لائبریرین
یعنی پتہ آپ کو سب ہے۔ :)

اردو محفل میں رسید جب دی جاتی ہے جب آپ بہت جلدی میں ہوں اور کسی موضوع پر تفصیلی بات بھی کرنا چاہتے ہوں۔ تو ایسے میں رسید اس تفصیلی گفتگو کی "ایڈوانس بکنگ" کی طور پر جمع کرائی جاتی ہے۔ :D

باقی بلال کی واپسی کا انتظار کریں کہ وہ کیا چاہتے ہیں اس رسید سے۔ :)

اور واپس مڑ کر نہیں دیکھا جاتا لولزززز
 
محمداحمد

لائبریرین
کسی اور معاملے میں اس یقین کی بڑی ضرورت محسوس ہو رہی تھی۔

سفر آغاز جب کرنا
تو بس اتنا سمجھ لینا
جہاں میں کامیابی کی یقیں والوں سے یاری ہے
اگر تم بھی یقیں رکھو
تو پھر منزل تمہاری ہے۔

:)

انشاءاللہ ۔۔۔!

اللہ آپ کا حامی و ناصر ہے۔
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
سفر آغاز جب کرنا
تو بس اتنا سمجھ لینا
جہاں میں کامیابی کی یقیں والوں سے یاری ہے
اگر تم بھی یقیں رکھو
تو پھر منزل تمھاری ہے۔

واہ
سبحان اللہ
کیا بات ہے آپ کی احمد بھائی
غزلیں تو آپ کی پڑھی ہیں تھیں، آج نظم بھی پڑھ لی۔
بہت زبردست
ڈھیروں داد
 
بہت شکریہ بلال!

آپ سے اتنی ڈھیر ساری داد پا کر اچھا لگا۔ :)

یوں تو اردو محفل پر ہماری ایک دو نظمیں اور بھی ہوں لیکن شاید وہ آپ کی محفل میں آمد سے پہلے کی ہوں۔

خوش رہیے۔ :)
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
بہت شکریہ بلال!

آپ سے اتنی ڈھیر ساری داد پا کر اچھا لگا۔ :)

یوں تو اردو محفل پر ہماری ایک دو نظمیں اور بھی ہوں لیکن شاید وہ آپ کی محفل میں آمد سے پہلے کی ہوں۔

خوش رہیے۔ :)
تو لنک دیجیے۔
ویسے بھی میں سوچ رہا ہوں کہ آپ کی، فاتح بھائی اور مغزل بھائی اور وہ جو ریگولر ہیں، کی اس زمرے میں موجود تمام شاعری ایک دھاگے کی شکل میں اکٹھی کر دی جائے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
تو لنک دیجیے۔
ویسے بھی میں سوچ رہا ہوں کہ آپ کی، فاتح بھائی اور مغزل بھائی اور وہ جو ریگولر ہیں، کی اس زمرے میں موجود تمام شاعری ایک دھاگے کی شکل میں اکٹھی کر دی جائے۔

ارے بھیا ہم محفل میں تو ریگولر ہیں پر "آپ کی شاعری میں" اتنے ریگولر نہیں ہیں۔ :)

ایک نظم کا ربط تو یہ رہا اور دوسری کا ربط محفل میں نہیں مل سکا سو بلاگ کا لنک حاضر ہے۔
 
Top