نئے سرے سے: آج آپ کے گھرمیں کیا پک رہا ہے

عسکری

معطل
اتنی جلدی کیا ہے، ابھی تھوڑی اور پرانی ہونے دو۔
2002 سے 2012 آ گیا اب پکانی چاہیے میرے خیال سے ۔ جب یہ سبزیاں ہمیں دی گئیں تھی تو ان کی شیلف لائف 10 سال بتائی گئی تھی اگر اس دوران استمال نا ہوں تو واپس ڈپو بھیجنا ہو گا ان کی بیٹریاں اور دوسرے آلات بدلنے کے لیے تا کہ اپگریڈہو کر مستقبل کی جنگ میں کام آ سکیں :D
 
Muhammad Qader Ali

محفلین
السلام علیکم
بسم اللہ پڑھ کر
ناشتہ روٹی کے بیچو بیچ سلاد اور کباب رکھ کر موڑدیا
پھر منہ تک لے گیا پھر سامنے والے دانت سے کاٹ کر
کٹے ہوئے لقموں کو پچھلے دانتوں کے زور سے خلق سے
معدے تک پہنچادیا اسی طرح سلسلہ چلتا رہا جب تک اپنے
انجام کو نہیں پہنچ جاتا۔ اس کے بات ایک مزے لے لے کر
چائے کا کپ اتارلی ۔
پھر الحمدللہ کہا اور آپ لوگوں تک رسائی کی اور مراسلے کی
صورت اختیار کرواکر اس ڈبے میں ڈال رہا ہوں
 
Muhammad Qader Ali

محفلین
ظہرانہ
پراؤن وت ویج
اور بھینڈی فرائی

رات کو مزا آجائے گا ان شاء اللہ
کیونکہ آج دو تین دھاگے ایسے تھے جس کو پڑھ پڑھ کر بھوک بڑھ جاتی ہے
 
ملائکہ

محفلین
صبح شامی کباب کا رول بنا کر کھایا پھر اسپیگیٹی پھر کوفی پھر فرینچ فرائز پھر گرین ٹی اور تھوڑی دیر میں دودھ پی کر سو جاؤں گی:)
 
مائرہ

محفلین
السلام علیکم
بسم اللہ پڑھ کر
ناشتہ روٹی کے بیچو بیچ سلاد اور کباب رکھ کر موڑدیا
پھر منہ تک لے گیا پھر سامنے والے دانت سے کاٹ کر
کٹے ہوئے لقموں کو پچھلے دانتوں کے زور سے خلق سے
معدے تک پہنچادیا اسی طرح سلسلہ چلتا رہا جب تک اپنے
انجام کو نہیں پہنچ جاتا۔ اس کے بات ایک مزے لے لے کر
چائے کا کپ اتارلی ۔
پھر الحمدللہ کہا اور آپ لوگوں تک رسائی کی اور مراسلے کی
صورت اختیار کرواکر اس ڈبے میں ڈال رہا ہوں
وعلیکم السلام

اچھا کیا کھانے کا طریقہ بتا دیا
اب میں بھی ایسے ہی کھایا کروں گی
لیکن جن کے دانت نہ ہوں وہ کیا کریں گے
 
Top