نئے سرے سے: آج آپ کے گھرمیں کیا پک رہا ہے

ام اریبہ

محفلین
آج پک رہا ہے گاوں سے آیا ہوا ساگ ۔۔۔اور ساتھ پکے گی انشااللہ مکئی کی روٹی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
makki_di_roti_sarson_da_saag.jpg
 

x boy

محفلین
آج تو کہہ آیا ہوں ،، بچوں کو کنٹاکی چکن لنچ کرنے چلیں گے، 10 درھم لنچ آفر چل رہا ہے۔
کسی کو کھانے کا شوق ہے تو چلیں آئے سنچری مال دبئی 12 بجے سے دوپہر 2 بجے تک۔
 

قیصرانی

لائبریرین
آج تو نہیں البتہ جمعے اور ہفتے کی درمیانی رات کو سوا بارہ بجے چکن گوبھی تیار کیا تھا اور کھایا بھی۔ اس کے بعد اب جا کر دوبارہ کھایا ہے کہ ابھی گھر پہنچا ہوں :)
 

x boy

محفلین
آج جی گھر میں دوپہر کے کھانے میں --------------------------------- اللہ جو بھی کھلائے گا ، الحمدللہ
رات کو ولیمہ وہ بھی میرے گھر سے 35 کلومیٹر دور اگر میں گاڑی فی گھنٹہ 135 کلومیٹر چلاتا ہوں تو، جانا
ہے ان شاء اللہ یہ سفر ولیمہ اچھا رہے گا۔
 

x boy

محفلین
ناشتے میں انڈا گھوٹالا
روٹی چائے

کھانے میں طالبان دال، فش
رات کا کھانا رات کو پتا لگے گا،
طالبان دال ہضم ہوگئی ،
 

x boy

محفلین
ایک مہینے سے شادی کی دعوتیں، کپمنی کی پچیس سال عمر پانے کی دعوتیں وغیرہ کھاکھا کر گھر کی دال چاول روٹی بہت زیادہ اچھی لگ رہی ہے
 
Top