نئے سرے سے: آج آپ کے گھرمیں کیا پک رہا ہے

قیصرانی

لائبریرین
آج لمبی ڈیوٹی کا دن ہے لیکن اس وقت ہمارے دفتر کے کچن میں ویجیٹیرین نہیں ہے اور نہ ہی حلال، کیونکہ مجھے ابھی کچھ دیر قبل اس ڈیوٹی کا علم ہوا تو کچن والے نہیں بنا سکے کچھ
 
عسکری

معطل
یار یہ کیا بکواس ہے میں نے کتنی محبت سے گڑ والے چاول بنائے پر وہ تو تھوڑے سے کھائے گئے مجھ سے :cry:
 
قیصرانی

لائبریرین
یار یہ کیا بکواس ہے میں نے کتنی محبت سے گڑ والے چاول بنائے پر وہ تو تھوڑے سے کھائے گئے مجھ سے :cry:
لگتا ہے کہ "بہت اچھے" بنے ہیں۔ خیر ہم ہیں نا۔ بھائی ہی مشکل وقت میں کام آتے ہیں۔ میں آ جاتا ہوں۔ مل کر کھا لیتے ہیں
 
شمشاد

لائبریرین
یار یہ کیا بکواس ہے میں نے کتنی محبت سے گڑ والے چاول بنائے پر وہ تو تھوڑے سے کھائے گئے مجھ سے :cry:
تھوڑے سے کیوں کھائے گئے؟ کیا اچھے نہیں بنے؟

گُڑ والے چاولوں میں تھوڑا سا دودھ ڈال کر کھاؤ تو اور بھی مزہ آتا ہے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
اچھے ہی بنے تھے الائیچی میوے سب کچھ توڈالا پر میٹھے شاید زیادہ کھائے نہین جاتے :(
تو کیا ہوا، تھوڑے سے میں کھا لوں گا تھوڑے سے آپ کھا لینا۔ اس طرح بہت سارے "تھوڑے" کھا لئے جائیں گے۔ باقی جو بچے گا وہ ملنگوں کی قسمت :)
 
عسکری

معطل
تھوڑے سے کیوں کھائے گئے؟ کیا اچھے نہیں بنے؟

گُڑ والے چاولوں میں تھوڑا سا دودھ ڈال کر کھاؤ تو اور بھی مزہ آتا ہے۔
شاید میٹھا زیادہ نہیں کھایا جاتا اس لیے کیونکہ نمکین یا دوسرے بریانی پلاؤ وغیرہ تو میں بہت سارے کھا جاتا ہوں :cautious:
 
Top