نئے سرے سے: آج آپ کے گھرمیں کیا پک رہا ہے

Muhammad Qader Ali

محفلین
چلو اللہ کا شکر جو بھی ہوا
ناشتے میں گوگومولی شرمپس وت براؤن بران ویٹ رول اور چائے۔
الحمدللہ
کھانے کا ابھی تک خبر نہیں
شاید فش کری ہوگا وہ بھی "لیڈی فش"
اور "میتا تیتا" ساگ
یہ ساگ تھائی لینڈ سے یا کونٹینینٹل کنٹری سے امپورٹ ہوتا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
صبح میں تو وہی کارن فلیکس اور دودھ تھا ناشتے میں۔

دوپہر کے کھانے کا اللہ کوئی نہ کوئی بندوبست کر ہی دے گا۔
 

Muhammad Qader Ali

محفلین
السلام علیکم
کھانے میں آج بیف قیمہ آلو قصوری میتھی کے ساتھ
الحمدللہ مزا آگیا
اور ساتھ میں دال اور ساگ۔
کھانے سے پہلے میں فروٹ کھاتا ہوں جبکہ اگلوں میں یہ رواج تھا کہ کھانے کے بعد فروٹ کھانا چاہیے
جو ہیلتھ کے حساب سے غلط ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
فروٹ نہ کھانے سے پہلے کھانا چاہیے نہ بعد میں کہ دونوں چیزیں ایک ہی وقت میں نہیں کھانی چاہییں۔
 

Muhammad Qader Ali

محفلین
فروٹ نہ کھانے سے پہلے کھانا چاہیے نہ بعد میں کہ دونوں چیزیں ایک ہی وقت میں نہیں کھانی چاہییں۔
اچھا
لیکن میں نے زیادہ تر ہیلتھ کے پروگرام میں یہ دیکھا ہے اور سنا ہے کہ کھانے کے بعد فروٹ کا فائدہ 0 ہوجاتا ہے
کیونکہ فروٹ جلدی ہضم ہوتی ہے اسلیے لنچھ یا ڈنر سے پہلے لیا جائے
 

شمشاد

لائبریرین
پھلوں کو کھانے کا متبادل سمجھنا چاہیے۔ دوسرے لفظوں میں کھانے کی جگہ پھل کھا لینا چاہیے۔
 

Muhammad Qader Ali

محفلین
السلام علیکم
صبح کا ناشتہ
چکن شامی کباب دو عدد ، بران ویٹ بن کے ساتھ آواکاڈو سلاد جسکو گوگومولی کہتے ہیں اور بڑے کپ میں چائے۔
الحمد للہ
کھانے میں کیا ہوگا ابھی تک صرف خبر ہوئی ہے پتہ نہیں شاید وہی ہو جس کی ہمیں خبر ہو۔
جیسے ہی خبر ہوجائے گی آپ سب کو نیٹ کیفے سوفٹ کاپی کی دعوت۔
کیونکہ ہم وہاں جہاں آپ لوگ نہیں ہو۔ صرف دعوت دی جاسکتی ہے۔
اور اللہ ہی بہتر رزق دینا والا ہے اور وہی اچھا کھلائے گا۔ ان شاء اللہ
 

شمشاد

لائبریرین
صبح الحمدللہ انڈہ ڈبل روٹی اور دودھ سے ناشتہ کیا تھا۔

دوپہر میں اللہ کی طرف سے کوئی نہ کوئی بند و بست ہو جائے گا۔
 
Top