مبارکباد میرا ایک لاکھواں پیغام

شمشاد

لائبریرین
آج سے 4 سال 8 ماہ اور گیارہ دن پہلے میں اس محفل میں شریک ہوا تھا۔ اس عرصے میں میں نے اس محفل سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ بہت کچھ لکھنا چاہتا ہوں لیکن وقت کی کمی کے باعث زیادہ نہیں لکھوں گا۔

یہ میرا ایک لاکھواں پیغام ہے جو میں اردو محفل کے سب اراکین کے نام کرتا ہوں کہ جن کی محبت نے مجھے یہاں تک پہنچایا۔

انشاء اللہ یہ ساتھ جاری و ساری رہے گا۔
 

عثمان

محفلین
اور میری طرف سے پہلی مبارک باد قبول فرمائیں۔:)
منتظمین سے گذارش ہے کہ محفل کا نام شمشاد محفل رکھا جائے۔ یا پھر ہفتہ شمشاد منایا جائے۔ آج کے دن کو شمشاد ڈے کو طور پر بھی ہرسال منایا جاسکتا ہے۔ :grin:
اردو محفل کی رونقیں آپ کے دم سے سدا آباد رہیں!
 

وجی

لائبریرین
آخر کار شمشاد بھائی نے ایک لاکھ پیغاما ت کا حدف پورا کرلیا
جب میں اس محفل میں دو سال پہلے آیا تھا تو جناب کوئی 43،000 پیغامات کے قریب تھے اور اب ان کے پیغامات کی تعداد دیکھیں
اور میرے پیغامات کی تعداد
خوش رہیں
 

طالوت

محفلین
آج سے 4 سال 8 ماہ اور گیارہ دن پہلے میں اس محفل میں شریک ہوا تھا۔ اس عرصے میں میں نے اس محفل سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ بہت کچھ لکھنا چاہتا ہوں لیکن وقت کی کمی کے باعث زیادہ نہیں لکھوں گا۔

یہ میرا ایک لاکھواں پیغام ہے جو میں اردو محفل کے سب اراکین کے نام کرتا ہوں کہ جن کی محبت نے مجھے یہاں تک پہنچایا۔

انشاء اللہ یہ ساتھ جاری و ساری رہے گا۔

مبارکاں جی مبارکاں ۔

یہ سلسلہ قائم و دائم رہے ۔
وسلام
 

رانا

محفلین
بہت خوب شمشاد بھائی۔ میرا خیال ہے کہ مستقبل قریب میں آپ کا یہ ریکارڈ ٹوٹتا نظرنہیں آتا۔ بہت بہت مبارک ہو۔
میرے پیغامات کی تعداد دیکھیں تو مبارک باد دیتے ہوئے بھی شرم آتی ہے۔:grin:
 
Top