محمود احمد غزنوی
محفلین
آپکے قیمتی مشورے کا شکریہ لیکن یہ بحث سے بھاگنے کا ایک طریقہ ہوتا ہے۔ کہ دوسرے کی بات پر توجہ مرکوز کرنے کی بجائے یہ کہہ دینا جناب آپکو یہ فلاں کام کرنا چاہئیے۔ آپ میرے کیرئر کی فکر چھوڑئیے بلکہ اپنی بچگانہ تحریر میں موجود جھول پر غور فرمانے کی زحمت کیجئے۔ لیکن اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ مستند ہے آپکا فرمایا ہوا تو شوق سے خطبے دینے کا شغل جاری رکھئیے۔ اللہ آپکا اور ہمارا حامی و ناصر ہو۔۔۔میں نے تو آپ کی ذات کو سامنے رکھ کر اس لئے بات کی ہے کیونکہ آپ یہ تاثر دینے کی کوشش کررہے ہیں کہ دین و ملک کے لئے آپ سے زیادہ درد اور کسی کے سینے میں ہے ہی نہیں اور مذہب سے جڑے ہوئے سب لوگوں نے دین و ملک کا بیڑہ غرق کر کے رکھ دیا ہے۔ میں نے اسی لئے آپ کو مشورہ بھی دیا تھا کہ آپ خود آگے بڑھ کر باگ ڈور سنبھالئے تاکہ پتہ چل سکے کہ آپ واقعی سنجیدہ ہیں اس سلسلے میں۔