ملالہ کا ملال اور قوم کی دھمال

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
میں نے تو آپ کی ذات کو سامنے رکھ کر اس لئے بات کی ہے کیونکہ آپ یہ تاثر دینے کی کوشش کررہے ہیں کہ دین و ملک کے لئے آپ سے زیادہ درد اور کسی کے سینے میں ہے ہی نہیں اور مذہب سے جڑے ہوئے سب لوگوں نے دین و ملک کا بیڑہ غرق کر کے رکھ دیا ہے۔ میں نے اسی لئے آپ کو مشورہ بھی دیا تھا کہ آپ خود آگے بڑھ کر باگ ڈور سنبھالئے تاکہ پتہ چل سکے کہ آپ واقعی سنجیدہ ہیں اس سلسلے میں۔
آپکے قیمتی مشورے کا شکریہ لیکن یہ بحث سے بھاگنے کا ایک طریقہ ہوتا ہے۔ کہ دوسرے کی بات پر توجہ مرکوز کرنے کی بجائے یہ کہہ دینا جناب آپکو یہ فلاں کام کرنا چاہئیے۔ آپ میرے کیرئر کی فکر چھوڑئیے بلکہ اپنی بچگانہ تحریر میں موجود جھول پر غور فرمانے کی زحمت کیجئے۔ لیکن اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ مستند ہے آپکا فرمایا ہوا تو شوق سے خطبے دینے کا شغل جاری رکھئیے۔ اللہ آپکا اور ہمارا حامی و ناصر ہو۔۔۔:)
 
سید ذیشان

محفلین
بحث سے روکا بھی کسی نے نہیں ہے آپ کو۔ آپ لوگوں نے یہاں ہر قسم کے اعتراضات کئے ہیں، کسی نے اس کے جواب میں کچھ برا بھلا تو نہیں کہا ناں آپ کو۔
ایسی بات نہیں، لیکن خطیبوں کیساتھ بحثنے سے ڈر لگتا ہے۔ کل کو کوئی بات پسند نہ آئی اور خطبے میں ذکر کر لیا تو پھر ہمارا کیا بنے گا۔ :)
 
ساجد

محفلین
میرا خیال ہے اب یہاں کافی تکرار ہو چکی لیکن نتیجہ ندارد۔
اب سیز فائر ہو چکا ہے تو کیوں نہ اسے مستحکم کریں؟۔:)
 
نایاب

لائبریرین
واہ رے میڈیا ۔۔ کیا شوشہ چھوڑا ہے ۔ کبھی بغداد کی تباہی کی تیاری میں " کوا حلال و حرام " کے مسلے نے اک اہم کردار عطا کیا تھا ۔
یہاں اک " معصوم بچی " کو مسلہ بنا پوری قوم کو اک ایسی لایعنی بحث میں الجھا دیا کہ " دل پاکستانی " آپس میں ہی کدورتوں سے زنگ آلود ہونے لگے ۔
" سانپ بھی مر گیا اور لاٹھی بھی بچ گئی "
 
change لانے کیلئے کسی محمد بن قاسم یا ھجاج کا انتظار کرنے کی بجائے یہ زیادہ بہتر ہوگا کہ پہلے ہم اپنی سوچ کا قبلہ درست کریں، خدا نے آج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی ۔۔۔ نہ ہو جسکو خیال آپ اپنی حالت کے بدلنے کا۔۔جب آپ کی سوچ ٹھیک ہوجائے گی تو سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا۔
بالکل درست کہا آپ نے
"Improvement Starts With "I
 
سید ذیشان

محفلین
گولیاں تینوں کو لگی ہیں۔ شازیہ کی لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں ہونے کی اطلاع بھی مجھے ایک اعلی سرکاری عہدیدار نے فراہم کی تھی۔اور حکومت کے باتوں پر اعتماد کا یہی بدلہ تو ملنا تھا۔
1350086619_6.JPG

صدر زرداری نے شازیہ اور کائنات کے لئے مفت علاج کا حکم دیا ہے۔ ربط
 
عاطف بٹ

محفلین
آپکے قیمتی مشورے کا شکریہ لیکن یہ بحث سے بھاگنے کا ایک طریقہ ہوتا ہے۔ کہ دوسرے کی بات پر توجہ مرکوز کرنے کی بجائے یہ کہہ دینا جناب آپکو یہ فلاں کام کرنا چاہئیے۔ آپ میرے کیرئر کی فکر چھوڑئیے بلکہ اپنی بچگانہ تحریر میں موجود جھول پر غور فرمانے کی زحمت کیجئے۔ لیکن اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ مستند ہے آپکا فرمایا ہوا تو شوق سے خطبے دینے کا شغل جاری رکھئیے۔ اللہ آپکا اور ہمارا حامی و ناصر ہو۔۔۔ :)
آپ کی بالغ نظری کا ثبوت تو مل ہی چکا ہے، اب اگر آپ اس 'بچگانہ تحریر میں موجود جھول' کی نشاندہی فرما دیں تو میں ممنون ہوں گا!
 
سید ذیشان

محفلین
جی میں جانتا ہوں۔ اس بچی کا نام لائبہ ہے اور یہ ڈرون حملے کا شکار نہیں ہوئی۔ جب بھی آپ کچھ پڑھتے ہیں یا شیئر کرتے ہیں تو اس کا سورس معلوم کرنا اور اس کی تصدیق کرنا ضروری ہے۔ یہ ہے اس بچی کے بارے میں خبر۔
میں نے نہیں کی۔ سیف بھائی نے کی تھی۔ نئے آئے ہیں اس لیے شاید فوٹو شیئرنگ کا انہیں معلوم نہیں تھا۔۔:)
 
میر انیس

لائبریرین
آئیے سب مل کر اسکا ایک اچھا انجام کریں۔
اللہ ملالہ یوسف زئی اور اسکی دو ساتھی بچیوں کائینات اور شازیہ کو جلد از جلد صحتیاب کرے۔ اے اللہ ان بچیوں پر ظلم ڈھانے والے شقی القلب حیوان نما انسان جن کو مسلمان کہتے بھی شرم آتی ہے ۔ جن کے ہاتھوں پہلے بھی کئی بچے جوان اور بوڑھے مسجد امام بارگاہوں درگاہوں اسکولوں اور بازاروں میں شہید ہوچکے ہیں کو نیست و نابود کر دے۔ پاکستان کی حفاظت فرما۔ پاکستان کے خلاف سازش کرنے والی چاہے وہ بیرونی طاقتیں ہوں یا انکی زر خرید اندرونی طاقتیں سب کو انکےعزائم پورا ہونے سے پہلے ختم کردے ۔ مسلمانوں میں اتحاد و اتفاق پیدا کردے ۔ اپنے حبیب(ص) اور انکی پاک اولاد کے صدقے میں اپنے نبی (ص) کی امت پر رحم فرما ہمارےان گناہوں کو معاف فرما جنکی سزا کے طور پر مسلسل کئی سال سے ہم پر تونے ظالم حکمراں مسلط کئے ہوئے ہیں۔ پاکستان کے ایک ایک بچے کی جان اورایک ایک لڑکی کی عزت کی حفاظت فرما۔ ہمارے ملک اور ہمارے دین کے خلاف ہونے والی ہر سازش کو ناکام کردے چاہے وہ امریکہ میں بیٹھ کر کی جارہی ہو یورپ میں اسرائیل میں یا بھارت میں۔ مسلمان چاہے جس خطے بھی رہتے ہوں انکی عزت آبرو مال و اولاد کی حفاظت فرما۔ ہم پر رحم کر رحم کر رحم کر
 
آمین ثم آمین یا ارحم الراحمین
 
اللہ پاکستان کی حفاظت فرما
دنیا بھر کی اقوام پاکستان تباہ کرنے کے درپے ہیں اور یہود و ہنود نت نئی سازشیں تیار کررہے ہیں۔ اللہ پاکستانیوں کو عقل دے کہ وہ پاکستان و اسلام کی حفاظت کریں
ملالہ ملالہ ملالہ اب بند ہونا چاہے۔ سن سن کر کان سن ہورہے ہیں پاکستانیوں کے
 
مغزل

محفلین
عاطف بھائی ۔۔ کمال عرق ریزی سے گفتگو کی ہے ۔
میری اور میری بیگم کی جانب سے زبردست کی ریٹنگ قبول کیجے گا۔۔
بعد ازاں تفصیل سے کچھ لکھ سکیں گے۔۔ فی الوقت اجازت۔۔:)

535936_3770271177735_1184008760_n.jpg
 
عسکری

معطل
جی میں جانتا ہوں۔ اس بچی کا نام لائبہ ہے اور یہ ڈرون حملے کا شکار نہیں ہوئی۔ جب بھی آپ کچھ پڑھتے ہیں یا شیئر کرتے ہیں تو اس کا سورس معلوم کرنا اور اس کی تصدیق کرنا ضروری ہے۔ یہ ہے اس بچی کے بارے میں خبر۔
بچی کی جینز شرٹ اور بناوٹ سے ہی پتی چلتا ہے کہ اس کا قبائلی علاقے سے کوئی لینا دینا نہیں :D
 
عسکری

معطل
اللہ پاکستان کی حفاظت فرما
دنیا بھر کی اقوام پاکستان تباہ کرنے کے درپے ہیں اور یہود و ہنود نت نئی سازشیں تیار کررہے ہیں۔ اللہ پاکستانیوں کو عقل دے کہ وہ پاکستان و اسلام کی حفاظت کریں
ملالہ ملالہ ملالہ اب بند ہونا چاہے۔ سن سن کر کان سن ہورہے ہیں پاکستانیوں کے
تو نا سنیں روئی کی گانٹھ 9500 کی ہے ایک گانٹھ سے ہزاروں کان بند ہو سکتے ہیں :grin:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top