اٹھارہویں سالگرہ محفل کی رکنیت اور محفلین

سیما علی

لائبریرین
ضروری تھوڑی ہے کہ انسان کو سب کا ہی علم ہو ، ام طلحہ نے علیحدگی کے بعد اپنے لئے بلیک آؤٹ کا اختیار کیا
جہاں ہوں اللہ کی امان میں ہوں فیصل بھائی ۔۔ماں ہوں آنکھ بھر آئی ۔۔
مالک جہاں رہیں آپکی آنکھوں کی ٹھندک رپیں ۔اللہ کی زمین بڑی ہے ۔پر ایسے کئی واقعات ہیں زندگی میں جہاں باپ بہت مظلوم ہیں مگر پتہ نہیں کیوں ہم یہ کہنے سے گھبراتے ہیں ۔😢😢😢😢😢😢
 

سیما علی

لائبریرین
آمین ثم آمین ۔ جزاک اللہ خیرا
اس پر کیا ردعمل دوں مجھے معلوم نہیں ہے
فیصل بھائی ۔
یہ اردو محفل کاطرۂ امتیاز۔کہ اس دنیا میں جب ہر طر ف تصنع و بناوٹ اور جھوٹ ہے آپکو یقین آتا ہے کہ دنیا میں سب کچھ جعلی نہیں ہے ۔اورخاندان کیا ہے فقط نام ہے احساس کا ۔۔ہم احساس کے ناطے جڑے ہوئے لوگ ہیں اور زیادہ لکھنا تو ہمیں آتا نہیں جب اردو محفل میں آئے تو شروع شروع میں اردو لکھنے میں دقت ہوئی پر ۔پر جہاں محسوس ہو یہ اپنے ہیں وہاں ۔۔کبھی کبھی بولے کہے بغیر بھی انسان بولتا ہے اس محفل پہ ہمارے کچھ رشتے ایسے ہیں۔۔۔سلامت رہیے آمین
 
آخری تدوین:

محمداحمد

لائبریرین
نین بھائی! آپ کی دونوں تصویریں لاجواب ہیں۔ ماشا ء اللہ ۔ نظر اُتار لیجے گا ۔ :)

ہم نہ تو محفل میں داخلے کے وقت اتنے پپو تھے اور نہ اب بڑھاپے میں ایسے گبھرو ہیں۔ :) اس لیے ہماری طرف سے تو معذرت ہی قبول کیجے ۔ :) :) :)
 

محمداحمد

لائبریرین
ہم نے (وقت کی کمی کے باعث) چھ صفحات پڑھنے کے بجائے صرف بچوں کی طرح تصویریں دیکھنے کی کوشش کی۔ :)

اسی بہانے عبد الرؤف بھائی کا دیدار ہو گیا۔ فیصل بھائی کی تصویر تو شاید ایک آدھ بار پہلے بھی دیکھی ہوئی ہے۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
نین بھائی! آپ کی دونوں تصویریں لاجواب ہیں۔ ماشا ء اللہ ۔ نظر اُتار لیجے گا ۔ :)

ہم نہ تو محفل میں داخلے کے وقت اتنے پپو تھے اور نہ اب بڑھاپے میں ایسے گبھرو ہیں۔ :) اس لیے ہماری طرف سے تو معذرت ہی قبول کیجے ۔ :) :) :)
بالکل بھی نہیں۔۔۔ ہرگز نہیں۔۔۔ تصاویر لگائیں۔۔۔۔
 
Top