تصاویر

  1. عبدالقدیر 786

    ہم دوسرے ممالک اور شہروں میں کیا ادائیگی کرتے ہیں؟

    تجارت اور تجارت سے جڑی ہوئی دنیا میں، اشیا اور خدمات کی قیمتیں ایک ملک سے دوسرے، اور شہروں میں بھی نمایاں طور پر مختلف ہوتی ہیں۔ اِس لڑی کو شروع کرنے کا مقصد یہ ہے کہ ہم جو بھی چیزیں اپنے علاقے سے خریدتے ہیں ! وہ دوسرے ملکوں اور شہروں میں اُن چیزوں کے کیا دام ہیں۔؟ اُن کی کوالٹی کیا ہے؟ آپ جس...
  2. نیرنگ خیال

    اٹھارہویں سالگرہ محفل کی رکنیت اور محفلین

    ایسے ہی بیٹھے بیٹھے خیال آیا کہ محفل پر مجھے بارہ برس ہوگئے ہیں۔ کچھ کو مجھ سے زیادہ اور کئی ایک کو ذرا کم عرصہ ہوا ہوگا رکنیت لیے۔۔۔۔ تو کیوں نہ محفل پر اپنی رکنیت کے سال اور اب کے برس کی تصویر لگائی جائے۔۔۔۔ کئی ایک تو بچے تھے بالکل۔۔۔انتظامیہ کے علاوہ محمداحمد فرخ تو محفل کے پہلے برس سے ہی...
  3. عرفان سعید

    چند متفرق تصاویر

    کچھ دنوں سے ویڈیو کے لیے ایک کیمرہ خریدنے کی کشمکش جاری تھی۔ آپ کا کیمرہ ویسے تو کیمرہ ویڈیو کے مقصد سے لیا تھا، لیکن لینے کے بعد ٹیسٹ کی غرض سے صبح کی چہل قدمی کے دوران کچھ تصاویر بنائیں، جنھیں یہاں پوسٹ کر رہا ہوں۔
  4. محمداحمد

    ماحولیات پر تصاویر

    السلام علیکم یہاں ہم اور آپ ماحولیات سے متعلق تصاویر پیش کر یں گے۔
  5. سید عاطف علی

    میری متفرق تصاویر ۔۔۔

    کہتے ہیں "اے پکچر ورتھ تھاؤزینڈ ورڈس" لیکن یہ محض انگریز کہتے ہیں ۔ اردو یا ہر دوسری زبان بولنے والے والے اس کی جگہ نہ جانے کیا کہتے ہیں لیکن اس بظاہر مختصر سی بات میں بہر حال حقیقتوں کا ایک سمندر ہے جسے دیکھنے والے کی نظریں وہ گہرائی بخش سکتی ہے جو اس چنے منے انگریزی جملے کا "قرار واقعی" مدعا...
  6. عبدالقدیر 786

    کیا گرافک ڈیزائننگ میں جو تصاویریں ہم بناتے ہیں وہ کام حلال ہے؟

    مجھے گرافک ڈیزائننگ کے کام میں ایک خدشہ ہے کہ یہ کام حرام تو نہیں ہے کیا جو میں تصاویریں بناتا ہوں یہ کام حلال ہے یا حرام رہنمائی فرمائیں۔یہ کچھ تصاویریں ہیں جو میں نے شٹراسٹاک پر اپلوڈ کی ہیں۔ میری تصاویریں دارفتا دیوبند کا فتوی
  7. فلک شیر

    تصاویر و تعلیق

    السلام علیکم.... اس دھاگے میں منتخب تصاویر پہ گاہے گاہے لگائی گئی تعلیقات پیش کرنے کی جسارت کروں گا... یہ نثر ہیں یا کچھ اور... بہرحال محض اظہار کا ایک رستہ ہیں... مجھے ان تعلیقات کی فارم سے متعلق کوئی دعوا ہے نہ تردد.... سو جہاں ہے، جیسے ہے کی بنیاد پر قبول فرمائیں :) فلک شیر
  8. عرفان سعید

    بیگم نے ہمیں کیا کھلایا؟

    بیگم نے ہمیں کیا کھلایا؟ ہمیں یہ اعتراف کرنے میں کوئی عار نہیں کہ ہمیں کھانا پکانے سے کبھی کوئی رغبت نہیں ہوئی۔ ایم۔ایس۔سی کے بعد تک ہماری زندگی یوں گزری کہ جس شہرِ لاہور میں پیدا ہوئے، وہیں تعلیم حاصل کی، کبھی گھر سے دور اکیلے رہنے کی نوبت نہیں آئی۔ ان حالات میں جب امی جان گھر نہیں ہوتیں تھی...
  9. عرفان سعید

    جاپان کا موسمِ بہار

    کچھ عرصہ پہلے جاپان کے موسمِ خزاں کی کچھ تصاویر شریکِ محفل کرنے کے لیے ایک لڑی شروع کی تھی۔ جاپان کا موسمِ خزاں اب اگرچہ بہار کا موسم گزر چکا ہے اور گرمیاں اپنا زور دکھا رہی ہیں، پھر بھی ارادہ ہے کہ جاپان میں گزارے ہوئے موسمِ بہار کی چند یادیں تصاویر کی شکل میں پوسٹ کی جائیں۔
  10. عرفان سعید

    بھائی کے کیمرے سے

    کچھ عرصہ پہلے اپنے چھوٹے بھائی کی فوٹو گرافی کو شریکِ محفل کرنےکے لیے ایک لڑی بنائی تھی۔ تصویر کشی: ہمارے چھوٹے بھائی کے کمالات آج اس میں کچھ نئے شاہکار ڈالنے کا خیال آیا تو اس لڑی میں تمام تصاویر کے ربط غیر موثر ہو چکے تھے۔ اس لیے نئی لڑی شروع کر رہا ہوں۔ اس میں نئی تصاویر شامل کی جائیں گی۔...
  11. عرفان سعید

    برف باری (جاپان، جرمنی، فن لینڈ)

    کچھ دن پہلے فن لینڈ میں موسمِ سرما کی پہلی ہلکی پھلکی برف باری ہوئی تو ذہن فورا ماضی میں لے گیا۔ اپنی جائے پیدائش لاہور تھی اور اپنا مسکن بھی یہی شہر تھا۔ پاکستان میں رہتے ہوئے تو کبھی برف باری نہیں دیکھی تھی۔ 1994 کی گرمیوں کی چھٹیوں میں سوات، کالام، اور مالم جبا جانے کا اتفاق ہوا تو گلیشیر پر...
  12. عرفان سعید

    جاپان کا موسمِ خزاں

    فن لینڈ میں اس سال معمول کے مقابلے میں کافی گرمی پڑی، جس کے اثرات سے درختوں کے پتے ابھی تک قائم و دائم ہیں۔ گرچہ پتوں نے زرد اور سرخ رنگ سے موسمِ خزاں کی آمد کا پتا دینا شروع کر دیا ہے۔ عام طور پر فن لینڈ میں ستمبر کے وسط میں ہی کافی پتے زرد اور سرخ ہو کر زمین پر گرنا شروع کر دیتے ہیں۔ جب بھی...
  13. عرفان سعید

    ہمارے جگر گوشوں کی سالگرہ

    چند دن پہلے میری جان سے پیاری بیٹی سارہ کی پانچویں سالگرہ تھی۔ ہر ماں باپ کی طرح ہم نے بھی یہ موقع خوب دھوم دھام سے منایا۔ ہمارے گھر کا معاملہ یہ ہے کہ ادھر ایک سالگرہ ختم ہوئی اور ساتھ ہی اگلی سالگرہ کی تیاریوں کی باتیں شروع ہو گئیں۔ یہ سلسلہ ہر سال ایسے ہی چلتا ہے۔ سالگرہ کی سجاوٹ، کیک کا...
  14. عرفان سعید

    ہم نے بھی کھانا پکایا

    2003 میں جب تعلیم کی غرض سے جاپان کے لیے نکلے تو ایک انڈہ فرائی کرنے کے علاوہ کچھ نہ آتا تھا۔ فلائیٹ سے دو دن پہلے کچھ چاول وغیرہ پکانے سیکھے لیکن وہ بھی بھول گئے۔ جاپان جا کر ایک سال خوب خوار ہوتا رہا۔ سب سے زیادہ مسئلہ پیاز کاٹتے وقت پیش آتا۔ ایک تو آنکھوں سے پانی نکلتا اور ایک میری بے بسی کے...
  15. عرفان سعید

    بلجیم، جرمنی اور فرانس کی سیر

    "بابا! کیا ہم ایک بار مائینز (Mainz) دیکھنے جا سکتے ہیں؟" حسن نے بہت معصومیت سے ناشتے کی میز پر مجھ سے ایک روز سوال کیا۔ "کیوں بیٹا؟" میں نے بڑی ملائمت سے پوچھا۔ "بابا ! میں وہاں پیدا ہوا تھا۔ اس کے ایک سال چار ماہ بعد آپ اپنی جاب کے لیے فن لینڈ آ گئے تھے۔ میں دیکھنا چاہتا ہوں کہ میں جس شہر...
  16. عرفان سعید

    جاپان کی تصویری یاداشتیں

    اس غریب الدیار کو ۲۰۰۳ تا ۲۰۰۹ بسلسلہ تعلیم و تحقیق جاپان رہنے کا شرف حاصل ہوا۔ اس لڑی میں اس دور کی یادیں تصاویر کی صورت میں گاہے بگاہے چسپاں کرتا رہوں گا۔ فوٹو گرافی کے فن میں بالکل کورا ہوں۔ فوٹو کے جمالیاتی پہلو سے زیادہ یاداشتوں کی شراکت مقصود ہے۔
  17. عرفان سعید

    تصویر کشی: ہمارے چھوٹے بھائی کے کمالات

    مناظر فطرت کا بے پناہ دلدادہ ہونے کے باوجود کبھی کیمرہ پکڑنے کا سلیقہ نہ آیا۔ یہ حسرت ہمارے چھوٹے بھائی رضوان سعید نے پوری کر دی۔ زیر نظر تصاویر ان کے ذوق و شوق کی آئینہ دار ہیں۔ جب موقع ملا، اس لڑی میں چسپاں کرتا رہوں گا۔
  18. عبدالقدیر 786

    غلطی سے اسمارٹ فون سے ڈیلیٹ ہوجانے والی تصاویر کو واپس لانے کا نہایت ہی آسان طریقہ

    غلطی سے اسمارٹ فون سے ڈیلیٹ ہوجانے والی تصاویر کو واپس لانے کا نہایت ہی آسان طریقہ غلطی سے ڈیلیٹ ہوجانے والی تصاویر اسمارٹ فون میں 30 دن تک باقی رہتی ہیں اس ویڈیو میں میں نے مکمل طریقہ بتایا ہے کہ کس طرح اپنی ڈیلیٹ شدہ تصاویر کو واپس لایا جاسکتا ہے ۔
  19. عبدالقدیر 786

    گوگل آئی میج سے جو تصاویر ہم لوگ اپ لوڈ کرتے ہیں کیا وہ ہمارے لئے صحیح ہوتی ہیں ؟

    گوگل آئی میج سے جو تصاویر ہم لوگ اپ لوڈ کرتے ہیں کیا وہ ہمارے لئے صحیح ہوتی ہیں ؟ جی ہاں صحیح ہوتی ہیں اور نہیں بھی اگر آپ کو صحیح طریقہ نہیں پتہ تو اُس وجہ سے آپ کو کاپی رائٹ کا اسٹرائک آسکتا ہے اور ویب سائٹ کی ارننگ بھی بند کی جاسکتی ہے میں نے اس ویڈیو میں بتایا ہے کہ کس طرح گوگل سے آئی...
  20. محمد تابش صدیقی

    سنگریلا پارک، مری ایکسپریس وے کی سیر

    ویسے تو ابھی سالگرہ کا موقع ہے تو سالگرہ کی مناسبت سے ہی لڑی اچھی لگتی ہے، مگر چونکہ اس دوران ہی ایک تفریحی پروگرام بن گیا تو اس کی روداد حاضر ہے، سالگرہ کے دوران غیر سالگرانہ لڑی برداشت کیجیے۔ :) میرا چھوٹا بھائی عید کی چھٹیوں میں کراچی سے آیا ہوا ہے۔ ایک دو دن بعد واپسی ہے تو پروگرام بنا کہ...
Top