لاہور میں عید ملن پارٹی

ساجد

محفلین
براہ راست نشر ہوگی ہماری پارٹی، سو اسے دیکھنا اور اس کا حصہ بن جانا! کیسا؟
لو بھئی مقدس آپ کا مسئلہ حل ہو گیا۔اب چونکہ تم ہماری اکلوتی بہن ہو جو پارٹی میں شامل ہو رہی ہو اس لئے کوک تمہارے ذمہ۔ اُردُو محفل کا صفحہ کھول کر کوک کی 4 بڑی اور یخ ٹھنڈی بوتلیں اپنے لیپی پر انڈیل دینا ۔ ہم تک یہ بوتلیں آن لائن پہنچ جائیں گی:)
 

مقدس

لائبریرین
تیمور کو دھمکی دیں کہ کسی بھی طرح آپ کو لائیو پارٹی دکھائیں ورنہ کل پھر ان پہ سوتے میں ٹھنڈا پانی گِر جائے گا (غلطی سے)! :p

بھیا اس وقت تو ہم گھر سے بہت دور ہیں
تیمور نے صبح کہا تھا کہ اگر غلطی سے تیسری بار گرا تو وہ ہمیں ادھر کسی جنگل میں غلطی سے چھوڑ کر گھر چلیں جائیں گے
 

مقدس

لائبریرین
لو بھئی مقدس آپ کا مسئلہ حل ہو گیا۔اب چونکہ تم ہماری اکلوتی بہن ہو جو پارٹی میں شامل ہو رہی ہو اس لئے کوک تمہارے ذمہ۔ اُردُو محفل کا صفحہ کھول کر کوک کی 4 بڑی اور یخ ٹھنڈی بوتلیں اپنے لیپی پر انڈیل دینا ۔ ہم تک یہ بوتلیں آن لائن پہنچ جائیں گی:)

میرے بھیا کے ہوتے ہوئے میں کیوں کوک کا ذمہ لوں بھلا
 
جی ضرور کیا جا سکتا ہے۔تو چلیں یہ میری ذمہ داری رہی ۔آپ محفل پر اور گوگل پلس پر مشتہر کر دیں کہ کل لاہور میں محفلین کا پروگرام لائیو پیش کیا جائے گا۔
اس میں اگر آپ اپنی گوگل آئی ڈی سے مشتہر کرنا چاہیں تو یہاں اپنا گوگل پلس کا آئی ڈی لکھ دیں تاکہ محفل کے دوستوں کو اسے دیکھنے میں آسانی ہو۔
اگر گوگل ہینگ آؤٹ لائیو کا انتظام ہو سکے تو کسی کو کسی کی گوگل پلس آئی ڈی دینے کی ضرورت نہیں۔ بلکہ اس کی لائیو یوٹیوب ویڈیو کا ربط محفل میں شامل کر دینا کافی ہوگا۔ اس طرح وہ ویڈیو لائیو بھی دیکھی جا سکے گی اور بعد میں اس کی ریکارڈنگ بھی از خود دستیاب ہوگی۔ :)
 
Top