لاہور میں عید ملن پارٹی

عاطف بٹ

محفلین
کراچی کی طرح لاہور میں بھی محلفین کے لئے ایک عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ لاہور سے تعلق رکھنے والے محفلین سے گزارش ہے کہ درج ذیل پروگرام کے مطابق عید ملن پارٹی میں شامل ہو کر محفل سے محبت کا ثبوت دیں:
تاریخ: 26 اگست
دن: اتوار
مقام: انارکلی چوک، مال روڈ
وقت طے ہونا ابھی باقی ہے۔
 

ساجد

محفلین
ابھی تو آپ پہلے بندے ہیں۔ مجھے تو آئے ہوئے جمعہ جمعہ آٹھ دن ہوئے ہیں، آپ ہی بتائیے کون کون ہے لاہور سے؟
مجھ سے بہتر تو شمشاد بھائی جانتے ہوں گے کیوں کہ وہ پی آر والے بندے ہیں :) ۔ ویسے میں کوشش کرتا ہوں کہ لاہوریوں کا کھوج لگاؤں۔
 

عاطف بٹ

محفلین
کیا بتاؤں یار:mad: آپکو معلوم ہونا چاہئیے کہ میں ایک پینڈو بندہ ہوں اور پنڈ کے دیسی ماحول میں رہتا ہوں کہاں ٹھہرا میں دیسی اور کہاں آپ:applause:
اس لیے پارٹیوں میں کم کم ہی جاتا ہوں
جناب، آپ تشریف تو لائیں۔ آپ ہمیں خود سے زیادہ پینڈو پائیں گے! :)
اور اگر آپ کو 'پارٹی' کے لفظ سے ڈر لگتا ہے تو ہم اسے 'دعوت' کہہ لیتے ہیں! :)
 
جناب، آپ تشریف تو لائیں۔ آپ ہمیں خود سے زیادہ پینڈو پائیں گے! :)
اور اگر آپ کو 'پارٹی' کے لفظ سے ڈر لگتا ہے تو ہم اسے 'دعوت' کہہ لیتے ہیں! :)
ہاں یار یہ دعوت والا لفظ کچھ اچھا محسوس ہو رہا ہے۔
مجھے تو انار کلی چوک کا پتہ ہی نہیں:(
 
Top