مبارکباد قتیلِ غالب کو محسن کا عہدہ ملنے پر مبارک

شمشاد

لائبریرین
قتیلِ غالب اس محفل کے نئے رکن، کل 31 مئی کو محفل میں قلم رنجہ فرمایا اور آج محسن کے عہدے پر متمکن ہوئے۔ کیا کہنے اس رفتار کے۔

بہت بہت مبارک ہو نیا عہدہ

خوب جمے گی۔
 
محمد وارث

لائبریرین
بہت شکریہ قبلہ۔

مستانہ طے کروں ہوں رہِ وادیء خیال
تا بازگشت سے نہ رہے مدعا مجھے

(مرشدی)
 
محمد وارث

لائبریرین
ضبط نے کہا:
مبارک ہو۔ فراغت انسان سے کیا کیا کروا دیتی ہے۔ کیپ اِٹ آپ۔

بہت شکریہ آپ کا۔ اور ان کلماتِ تحسیں و دل آفریں پہ تو یہی کہنے کی جسارت کر سکتا ہوں۔

گر چہ ہوں دیوانہ پر کیوں دوست کا کھاؤں فریب
آستیں میں دشنہ پنہاں، ہاتھ میں نشتر کھلا

اور اپنے حال پہ:

گو میں رہا رہینِ ستم ہائے روزگار
لیکن ترے خیال سے غافل نہیں رہا

(ربِ ہر دو جہانِ معانی)
 
عمر سیف

محفلین
قتیلِ غالب نے کہا:

اچھی بات ہے۔ سمجھ ذرا نہیں آئی پر بہت خوب۔ ایک بار پھر مبارک۔
 
محمد وارث

لائبریرین
[/quote]

اچھی بات ہے۔ سمجھ ذرا نہیں آئی پر بہت خوب۔ ایک بار پھر مبارک۔[/quote]

بک رہا ہوں جنوں میں کیا کیا کچھ
کچھ نہ سمجھے خدا کرے کوئی

(امامِ آشفتہ سراں)

ایک دفعہ پھر شکریہ
 
عمر سیف

محفلین
آپ سے گزارش ہے آپ اگر ان تمام اشعار کے ترجمے آسان اردو میں لکھ دیں تو سمجھ بھی آجائے گی مجھے اور آپ کی واہ واہ اور مبارک اور بڑھ جائے گی۔ شکریہ۔
 
محمد وارث

لائبریرین
ضبط نے کہا:
آپ سے گزارش ہے آپ اگر ان تمام اشعار کے ترجمے آسان اردو میں لکھ دیں تو سمجھ بھی آجائے گی مجھے اور آپ کی واہ واہ اور مبارک اور بڑھ جائے گی۔ شکریہ۔

آپ مجھ سے اتنی محنت طلب کیوں کر رہی ہیں جبکہ پروفیسر تفسیر صاحب نے پہلے ہی حق ادا کر دیا ہوا ہے۔

مشکل ہے ز بس کلام میرا، اے دل
سن سن کے اسے سخنورانِ کامل
آساں کہنے کی کرتے ہیں فرمائش
گویم مشکل، و گر نہ گویم مشکل
 
تصحیح کر لیں میں کر رہی نہیں کر رہا ہوں۔ اور شعر آپ نے لکھے تو آپ ہی تشریح بھر کر دیں۔ نہیں تو کوئی اور ممبر اگر چاہے تو ان کے لکھے اشعار کی تشریح کر دے۔ مہربانی ہوگی۔ شکریہ۔
 
Top