مبارکباد قتیلِ غالب کو محسن کا عہدہ ملنے پر مبارک

شمشاد

لائبریرین
مجھے اس کی جو سمجھ آئی ہے وہ یہ ہے کہ گائے دفتر میں آ کر کچھ کر گئی، اب کیا کر گئی یہ نہیں معلوم۔ :roll:
 

محمد وارث

لائبریرین
جیہ نے کہا:

آپ نے صحیح لکھا، یہ تشریح والے دفتر ہا جانوروں کی خوراک ہو سکتے ہیں لیکن غالب کے کلام کو "ہضم" کرنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔ کیا خوب فرمایا تھا مولوی رومی نے

طعمہء ہر مرغکے انجیر نیست
 

محمد وارث

لائبریرین
ضبط نے کہا:
قتیلِ غالب نے کہا:
حضور کر دی ہے تشریخ اوپر ملاحظہ فرمالیں

تشریحِ غالب بہ زبانِ غالب
دیوانِ غالب ہے جہانِ غالب

:lol:
کہاں فرما لیں مجھے تو نظر کہیں نہیں آیا اور تشریح‌کر بھی دیں آپ۔

آداب حضور۔

غالب سوختہ جاں را چہ بگفتار آری
بد یارے کہ ندانند نظیری را ز قتیل

قبلہ اسکی تشریح مت پوچھئے گا، کہ شاید پہلے ترجمے کی ضرورت پڑ جائے۔

:lol:
 

محمد وارث

لائبریرین
شمشاد نے کہا:
قتیلِ غالب نے کہا:
طعمہء ہر مرغکے انجیر نیست

یہ لیجیئے اب یہاں یہ سمجھ میں آیا ہے کہ ہر مرغے کو طمع یعنی لالچ ہوتا لیکن اسے انجیر نہیں ملتی۔

آگے اللہ بہتر جانتا ہے کہ کیا مطلب ہے؟

ہم جانتے ہیں حضور کہ آپ سب جانتے ہیں یہ تو ویسے ہی ہمارا دل رکھنے کو آپ اسطرح کا مطلب لکھ دیتے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ تو فرمائیں کہ علاقے کی مناسبت سے تو آپ کو قتیلِ اقبال ہونا چاہیے تھا کہ ہمسائے کا حق بہرحال زیادہ ہوتا ہے یا پھر آپ اقبال سے پہلے کے ہیں اور غالب کے ہمعصر ٹھہرے۔ :wink:
 

محمد وارث

لائبریرین
وہ کیا ہے شمشاد صاحب کہ بچپن میں ‌زبردستی سکول میں‌ ہر صبح “لب پہ آتی ۔۔۔۔" اور پھر اردو کے ہر پرچے میں علامہ پر مضمون، بس دل چڑھا دیتے ہیں علامہ سے ہمارے "ماہرانِ تعلیم" ۔

غالب نوجوانی کی پہلی محبت ہے، کوئی قتیل کیونکر نہ ہو۔

اور بھائی صاحب جہاں تک ہمسائیگی کا تعلق ہے تو دیکھیے گا کیا فرما گئے ہیں پیر و مرشد:

مسجد کے زیرِ سایہ ایک گھر بنا لیا ہے
یہ بندہء کمینہ ہمسایہء خدا ہے
 

شمشاد

لائبریرین
لیکن میں نے تو غالب کے مقابلے میں اقبال کو آپ کا ہمسایہ کہا تھا۔

خدا کے تو بہت سارے ہمسائے ہیں، ہمسائے کیا بلکہ انہوں نے تو خدا کے گھر پر ہی قبضہ کر رکھا ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
اچھا تو یہ قتیلِ غالب اب محمد وارث ہی ہیں۔ میں ان کو خوش آمدید کہنے والا تھا! برا ہو تین چار دن انتر نیٹ سے منقطع رہنا۔
 

محمد وارث

لائبریرین
بہت شکریہ قبلہ اعجاز صاحب، در اصل میری کچھ تحریریں‌ ایک دوسرے فورم پر اصل نام سے تھیں، جب یہاں‌ پر پوسٹ کرنا چاہا تو قباحت سے بچنے کیلیے قتیلِ غالب کے خول سے نکلنا پڑا۔
 

ابن توقیر

محفلین
ایک دن میں سومراسلے،بھیا جی دلی مبارکباد قبول کیجئے۔ہماری دعا ہے کہ یونہی محفل کے سنگ ہنستے مسکراتے اور ہمیں اپنے تجربات سے مستفید کرتے رہیے۔آمین

کافی خوشگوار یادیں ہیں،ہم نے سوچا اگر تب ہمارے پاس بھی رکنیت ہوتی تو ہم کس طرح آپ کو مبارک باد دے رہے ہوتے۔یقیناً اس طرح جسے اوپر کوشش کی ہے۔
 

لاریب مرزا

محفلین
ایک دن میں سومراسلے،بھیا جی دلی مبارکباد قبول کیجئے۔ہماری دعا ہے کہ یونہی محفل کے سنگ ہنستے مسکراتے اور ہمیں اپنے تجربات سے مستفید کرتے رہیے۔آمین

کافی خوشگوار یادیں ہیں،ہم نے سوچا اگر تب ہمارے پاس بھی رکنیت ہوتی تو ہم کس طرح آپ کو مبارک باد دے رہے ہوتے۔یقیناً اس طرح جسے اوپر کوشش کی ہے۔
آمین!!
اتنا پرانا دھاگہ کیسے ڈھونڈ نکالا آپ نے :)
 
Top