غیر ضروری بات چیت

حجاب

محفلین
یہ کیا معنی دار گفتگو چل رہی ہے بھئی؟ ارے بے مقصد گفتگو کرنی ہے تو خواتین کی کیجئے۔ :)

سعود یہ میں کیا پڑھ رہی ہوں :rolleyes: تمہاری سب آپیائیں خالائیں اور ممانیوں نے مل کر تمہاری پٹائی کر دینی ہے ;) خواتین کا ذکر ذرا سوچ سمجھ کے کرو ;)
 
حجاب اپیا میں نے یہ تو نہیں کہا کہ خواتین بے مقصد گفتگو کرتی ہیں۔ میں تو یہ کہہ رہا تھا مردوں کی گفتگو بے مقصد ہوتی ہے جب وہ خواتین کے متعلق ہو۔ ظاہر ہے کہ اس میں لوگ خواتین کی بد گوئیاں ہی کرتے ہیں جیسا کی پچھلے صفحے پر اسکی مثال بھی دیکھ سکتی ہیں۔ اب بھلا بتائیے کہ ایسی بدگمانی پیدا کرنے والی باتیں بے مقصد نہیں تو اور کیا ہیں؟

اور ہاں اپیا آپ نے مجھے دبی زبان میں دھمکی دینے کی کوشش کی ہے ناں؟ میں چچی سے کہہ دونگا ہاں نہیں تو چاہے دیکھ لینا۔ :)
 
پھر تو جیت آپ کے ہاتھ ہوگی اپیا کیوں کی جیسے آپ رونا شروع کریں گی میں اپنا ہار (جو کہ سونے کا نہیں ہوگا) آپ کو دیدوں گا۔ اور اپنی اپیا کی جیت ہونے کے باعث اس جیت کو میں بھی شئیر کر لوں گا۔ :) (اس فلسفے کے بخیئے مت ادھیڑیئے گا) :)
 

سارہ خان

محفلین
سعود بھیا پٹائی سے بچنے کے لئے لڑائیاں کروا رہے ہیں بری بات ۔۔;)

حجاب یہ رونے والی بات کرنا بالکل نہیں جچ رہا تم پر۔۔ :grin:
 
اور کیا حجاب اپیا۔ ہم ایسا کرتے ہیں کہ مل کر کوئی پلان ترتیب دیتے ہیں سارہ اپیا کو رلانے کا۔ :)
 

حجاب

محفلین
پھر تو جیت آپ کے ہاتھ ہوگی اپیا کیوں کی جیسے آپ رونا شروع کریں گی میں اپنا ہار (جو کہ سونے کا نہیں ہوگا) آپ کو دیدوں گا۔ اور اپنی اپیا کی جیت ہونے کے باعث اس جیت کو میں بھی شئیر کر لوں گا۔ :) (اس فلسفے کے بخیئے مت ادھیڑیئے گا) :)


میں کیا بخیہ ادھیڑوں گی سعود :rolleyes: تم بخیہ ادھیڑنے سے پہلے ہی رفو کرنے کے ماہر ہو ;)
 

حجاب

محفلین
وہ تو آپ کی بات درست ہے مگر مدِ مقابل بھی تو ایسا ہو نہ جناب :roll:
ورنہ کسی کے ایک آنسو پر ہزار دل تڑپتے ہیں۔
کسی کا عمر بھر کا رونا ہونہی بیکار جاتا ہے۔


میرے ایک آنسو پر کتنے دل تڑپتے ہیں کبھی شمار نہیں کیا ;) اب گِن کے بتاؤں گی ;)
 
Top