شعر جو ضرب المثل بنے

فاتح

لائبریرین
نیل کے ساحل سے لے کر تا بہ خاکِ کاشغر
ایک ہوں مسلم حرم کی پاسبانی کے لئے​
اقبال
 

محمد وارث

لائبریرین
میر انیس کا یہ شعر

گلدستۂ معنی کو نئے ڈھنگ سے باندھوں
اِک پھول کا مضموں ہو تو سَو رنگ سے باندھوں
 

فرخ منظور

لائبریرین
اب اداس پھرتے ہو سردیوں کی شاموں میں
اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں


اگر میں غلطی پر نہیں تو یہ شعر ناصر کاظمی کا ہے

کوئی صاحب یا صاحبہ تصحیح فرما دیں تو تشکر
اب اداس پھرتے ھو سردیوں کی شاموں میں
اس طرح تو ہوتا ھے اس طرح کے کاموں میں

یہ شعر شعیب بن عزیز کا ھے
 

فرخ منظور

لائبریرین
جو لوگ کچھ نہیں کرتے کمال کرتے ھیں

بٹھا کے یار کو پہلو میں رات بھر امیر
جو لوگ کچھ نہیں کرتے کمال کرتے ہیں

امیر مینائی
 

فرخ منظور

لائبریرین
ساغر صدیقی کی اس غزل کے کئی اشعار ضرب المثل بن چکے ہیں۔


ہے دعا یاد مگرحرفِ دعا یاد نہیں
میرے نغمات کو اندازِ نوا یاد نہیں

ہم نے جن کے لیے راہوں میں بچھایاتھا لہو
ہم سے کہتے ہیں وہی عہدِ وفا یاد نہیں

زندگی جبر مسلسل کی طرح کاٹی ہے
جانےکس جرم کی پائی ہے سزا یاد نہیں

میں نے پلکوں پہ درِ یار سے دستک دی ہے
میں وہ سائل ہوں جسے کوئی صدا یاد نہیں

کیسے بھر آئیں سرِ شام کسی کی آنکھیں
کسے تھرائی چراغوں کی ضیا یاد نہیں

صرف دھندلائے ستاروں کی چمک دیکھی ہے
کب ہوا کون ہوا مجھ سے خفا یاد نہیں

آؤ اک سجدہ کریں عالمِ مدہوشی میں
لوگ کہتے ہیں کہ ساغر کو خدا یاد نہیں​
زندگی جبر مسلسل کی طرح کاٹی ہے
جانےکس جرم کی پائی ہے سزا یاد نہیں

ساغر کے اس شعر کے بعد مجھے فیض کا یہ شعر ہمیشہ یاد آتا ھے-

زندگی کیا کسی مفلس کی قبا ہے جس میں
ہر گھڑی درد کے پیوند لگے جاتے ہیں
 

فاتح

لائبریرین
گر بخشے، زہے قسمت، نہ بخشے تو شکایت کیا
سرِ تسلیمِ خم ہے جو مزاجِ یار میں آئے
اصغر خان اصغر
بہت شکریہ فرحت! لیکن اس مصرع میں شاید "اگر بخشے" ہے۔

میر عمداً ہی کوئی مرتا ہے
جان ہے تو جہان ہے پیارے
(میر تقی میر)

فرخ صاحب! آج تک میں مصرع اولٰی کو یوں سمجھتا رہا ہوں:
میر عمداً "بھی" کوئی مرتا ہے
 

فرخ منظور

لائبریرین
بہت شکریہ فرحت! لیکن اس مصرع میں شاید "اگر بخشے" ہے۔



فرخ صاحب! آج تک میں مصرع اولٰی کو یوں سمجھتا رہا ہوں:
میر عمداً "بھی" کوئی مرتا ہے

حضور آپ ٹھیک کہہ رہے ہیں۔;) یہاں "بھی" ہے ابھی درست کرتا ہوں۔ نول کشور کا چھپا ہوا یہ دیوان بہت مشکل سے پڑھا جا رہا ہے اسی لئے میں نے غلطی کر دی وہاں بھی کی املا بہی لکھی ہے جیسے میں ہی سمجھا۔
 
Top