شعر جو ضرب المثل بنے

مغزل

محفلین
شکریہ جناب، کتاب کا تعارف یہاں محفل میں پیش ہوچکا ہے ، یونی کوڈ میں کرنا ممکن نہیں کہ کتاب کا ڈیٹاحقوق محفوظ کی وجہ سے حاصل کرنا محال ہے۔ میں لیاقت علی عاصم اور انور جاوید ہاشمی صاحب اسی صحت پر ایک کتاب مکمل کرچکے ہیں طباعت کا مرحلہ باقی ہے ۔ انشا اللہ وہ دیگر دوستوں کی طرح آپ کو بھی پیش کی جائیگی اور انشا اللہ فورم پر بھی
 

مغزل

محفلین
بہت شکریہ محمود مغل صاحب۔
گویا اصل شعر تو یہ ہے لیکن اس کے مصرع ثانی پر کسی شاعر نے تمام رات حور کو پہلو میں بٹھانے والا مصرع باندھا ہے۔ اب یہ بھی معلوم کیجیے کہ وہ مشہورِ زمانہ تضمین کس کی ہے۔
جس کتاب "ضرب المثال اشعار" کا حوالہ آپ نے دیا ہے اسے یونیکوڈ میں شایع کرنے کا اہتمام بھی کیا جا سکتا ہے۔ کم از کم اس کا تفصیلی تعارف تو ضرور درج کیجیے۔
شکریہ فاتح بھائی میں کوشش کرتا ہوں کہ رئیس فاطمہ (معروف افسانہ نگار اظہاری نویس) کی وساطت سے تحریری مواد حاصل کرسکوں۔۔
 

مہ جبین

محفلین
میں اس دھاگے کے سارے صفحات ابھی نہیں پڑھے ہیں ۔ کافی دلچسپ موضوع ہے۔ اچھا لگا
ایک مشہور شعر لکھ رہی ہوں اگر پہلے کسی نے لکھا ہو تو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کوئی بات نہیں دوبارہ پڑھ لیں :)
عمر دراز مانگ کر لائے تھے چار دن
دو آرزو میں کٹ گئے ، دو انتظار میں
 
Top