شب دیگ

شمشاد

لائبریرین
بکرا عید پر چونکہ گوشت کی فراوانی رہے گی اس لیئے گوشت کی ایک ڈش “شب دیگ“
یہ ایک کشمیری ڈش ہے۔

ایک سالہ بکرے کا نرم گوشت - ایک کلو
باریک قیمہ، چربی کے بغیر - آدھ کلو
پیاز - آدھ کلو
ادرک - آدھی چھٹانک
نمک مرچ - حسب ذائقہ
بھنے چنے کا بیسن - ایک چھٹانک
لہسن - ایک گٹھی
بالائی - آدھ پاؤ
شلجم - 4 سے 6 عدد درمیانے سائز کے
ترکیب :
شلجم چھیل کر کانٹے سے کچوکیں پھر نمک اور ہلدی مل دیں۔ گھنٹہ بھر بعد کپڑے سے خشک کر کے گھی میں تل کر نکال لیں۔

گوشت کو پیاز لال کر کے لہسن ادرک ڈال کر سالن کی طرح بھون لیں، تھوڑا پانی ڈال کر مزید بھونیں، پھر شلجم ڈال کر بھونیں۔

اب قیمہ میں بیسن، نمک، مرچ ڈال کر کوفتے بنا کر تل لیں اور بھونے ہوئے گوشت میں ڈال دیں۔
گرم پانی اتنا ڈالیں کہ گوشت اور شلجم گل جائیں اور گھی کا شوربہ رہ جائے۔ ہلکی آنچ پر کئی گھنٹے پکنے دیں۔
شلجم کو ہاتھ سے توڑ کر دیکھیں، گوشت کے بڑے بڑے ٹکڑے اور سالم شلجم دونوں گلے ہوئے ہونے چاہئیں۔
پسا ہوا گرم مصالحہ دو چائے کے چمچ ڈال کر اتار لیں۔
خشکہ چاول یا نان کے ساتھ خود بھی کھائیں اور مجھے بھی کھلائیں۔
 
ماوراء

محفلین
:great: ۔۔میں بھابی کو مان گئ :wink: اگر اسی طرح آپ یہاں پوسٹ کرتے رہے تو۔۔۔میں بہت جلد ۔۔۔کھانا بنانے میں ماہر ہو جاؤ گی۔۔۔ :p آج عید ہے میں آج ہی یہ try کرتی ہوں۔۔۔ :p :wink:
 
تیشہ

محفلین
شمشاد نے کہا:
بوچھی نے کہا:
شمشاد نے کہا:
Mawra نے کہا:
شمشاد صاحب ایسی باتیں نہیں کرتے۔۔۔۔ :( ۔۔ آپ گھر کے کاموں میں ان کی تھوڑی سی تو مدد کروا سکتے ہیں نا۔۔۔:(

ویسے مجھے پتہ چل گیا ہے۔۔۔آپ واقعی اچھے شوہر ہیں۔۔۔ :p

جی نہیں، جو میرے کرنے والے کام ہیں وہ میں کرتا ہوں اور جو ان کے کرنے والے کام ہیں وہ کرتی ہیں - اور آپ نے سنا تو ہو گا “جس کا کام اسی کو ساجھے“

اور آپ کے الفاظ کا شکریہ، باجو کو ضرور بتائیے گا۔

:D باجو کو کیا بتائیے گا ؟ مجھے پہلے سے سب معلوم ہے ،
اسکے بتانے سے میرے نظریات بدل جانے ہیں کیا؟ :D

سوری جسٹ کیڈینگ ۔

آپ ابھی یہاں ہی ہیں۔ میں تو سمجھ رہا تھا کہ آپ پاکستان کے لیئے روانہ ہو چکی ہیں۔

آپکو کس نے کہا میں پاکستان جارہی ہوں؟
پاکستان لوگ بھا گ بھا گ کر جاتے ہیں اپنوں کو ملنے مگر میرے سارے گھر والے میرے اپنے یہں پر ہیں اسلئے میں پاکستان نیھں جاتی بلکے جب ہم کو کپڑوں کی شاپنگ کرنی ہو تب پروگرام بنتے ہیں پاکستان کے ۔
وسیے جانے کا فرصت نیہں ، :(
 
تھوڑی سی غلط فہمی ہو گئی تھی آپ کے اور ڈاکٹر صاحب کے خطوط سے‘ اصل میں ڈاکٹر صاحب نے جانا تھا۔
 
شمشاد

لائبریرین

ماوراء

محفلین
باجو۔۔۔کیا ہو رہا ہے۔۔۔آپ کو کچھ نظر آ رہا ہے۔۔۔ :wink: میرا تو دل باہر آنے لگا ہے۔۔۔۔ :lol:

باجو۔۔۔اور شمشاد صاحب۔۔۔۔فکر نہ کریں آپ۔۔۔میں بنا کر سب سے پہلے آپ کو ہی دوں گی۔۔۔۔ :wink:
عید والے دن ۔۔۔امی جی نے سب کچھ بنا لیا تھا۔۔۔مجھے موقع ہی نہیں ملا۔۔۔ :p
 
کیوں بھئ ایسی بھی کیا بات ہو گئی کہ دل باہر آنے کو ہے
اور عید والے دن موقع نہیں ملا تو آج کو شش کر لیں۔
 
ماوراء

محفلین
ایک ایسی ہی بات ہوئی ہے نا۔۔۔ :wink: آپ کو سمجھ نا آئے تو میرا کیا قصور۔۔۔ :( :p

آج تو مشکل ہو گا۔۔۔میں کچھ دنوں میں بناتی ہوں۔۔۔سیچرڈے یا سنڈے کو۔۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
Mawra نے کہا:
ایک ایسی ہی بات ہوئی ہے نا۔۔۔ :wink: آپ کو سمجھ نا آئے تو میرا کیا قصور۔۔۔ :( :p

آج تو مشکل ہو گا۔۔۔میں کچھ دنوں میں بناتی ہوں۔۔۔سیچرڈے یا سنڈے کو۔۔۔

اور آپ پہلیاں نہ بھجوایا کریں کہ میری سمجھ میں نہیں آتیں، سیدھی بات لکھ دیا کریں یا پھر دوسرا طریقہ استعمال کریں یعنی کہ ذاتی پیغام۔

اور یہ آپ کے ‘کچھ دن‘ کچھ دنوں میں ہی گزریں گے کہ پانچ - چھ ماہ لگ جائیں گے؟
 
ماوراء

محفلین
ہائے۔۔۔ذاتی پیغام۔۔۔نہیں نہیں۔۔میں یہیں آپ کو بتا دوں گی۔۔ :wink: :lol: نہیں 6 ماہ نہیں لگیں گے۔۔۔میں ابھی اس کو print کرتی ہوں۔۔۔چھٹی کے دن بناؤں گی۔۔۔او کے۔۔۔؟؟
 
شمشاد

لائبریرین
Mawra نے کہا:
ہائے۔۔۔ذاتی پیغام۔۔۔نہیں نہیں۔۔میں یہیں آپ کو بتا دوں گی۔۔ :wink: :lol: نہیں 6 ماہ نہیں لگیں گے۔۔۔میں ابھی اس کو print کرتی ہوں۔۔۔چھٹی کے دن بناؤں گی۔۔۔او کے۔۔۔؟؟

تو پھر “ایک ایسی ہی بات ہوئی ہے نا۔۔۔ آپ کو سمجھ نا آئے تو میرا کیا قصور۔۔۔“ نہ لکھا کریں۔
 
ماوراء

محفلین
بوچھی نے کہا:
:p مجھے بھی بتاؤ کیسی باتیں؟ مجھے بھی کچھ سمجھ نیہں آئی ،
lol۔۔میں آپ کو pm کر کے بتاتی ہوں۔۔۔ :wink: ہائے رات کو تو میں امی کی وجہ سے بات نہیں کر سکی۔۔۔lol۔۔۔امی کہہ رہی تھی۔۔۔ایسی کون سی باتیں ہیں۔۔۔جو رات کو فون پر بار بار ڈسکس ہو رہی ہیں۔۔۔۔ :p lol

شمشاد صاحب۔۔۔ رات کو کسی سے بات ہوئی ہے کیا۔۔۔۔؟؟ :wink:
 
Top