زیک کا اگلا سفر کہاں ہو؟

مجھے اگلی چھٹیوں میں کہاں جانا چاہیئے؟


  • Total voters
    25

جاسم محمد

محفلین
آج کل پاکستانی پیدائش کے ساتھ انڈیا جانے میں اتنی خواری ہے کہ جانے کا دل نہیں کرتا۔ دنیا میں اور بھی بہت خوبصورت ملک ہیں جہاں جانا بہت آسان ہے۔
پاکستانی پیدائش ہونے کا بھارت کے ویزہ سے کیا تعلق ہے؟ ابھی کچھ ماہ قبل ہی ایک قریبی ممبئی، آگرہ، دہلی، کلکتہ، الہ باد سے ہو کر آیا ہے۔ اس کی پیدائش بھی پاکستان کی ہی ہے اور اسے سوائے مقبوضہ کشمیر کے کہیں اور جانے سے نہیں روکا گیا۔
 

زیک

مسافر
یہ جو پچھلے سال گھر لیا ہے اب تک میرا لہو نچوڑ رہا ہے۔ کچھ ہوش آتا ہے اور کچھ دستاویزی مسائل حل ہوتے ہیں تو جانا تو ضرور ہے، اس سال نہ سہی، مستقبل میں سہی۔
گھر لینا تو ایسے مسائل پیدا کرتا ہی ہے۔ وقت لگتا ہے اسے اپنے مطابق سیٹ کرتے اور کچھ معاملات تو دہائیوں بعد بھی چلتے رہتے ہیں
 
اس فہرست میں سیاحت کے حساب سے کئی اچھے ممالک ہیں اور کچھ میں حالات ایسے نہیں کہ جایا جائے۔ ویسے میرا مقصد نئے بنے ملک نہیں بلکہ میرے لئے نئے ملک تھا یعنی جہاں میں ابھی تک نہیں گیا
اچھا۔
میری رائے پھر سوویت بلاک ٹوٹنے کے بعد بنے ملکوں کی رہے گی۔
ساتھ ہی مجھے مووی ’یورو ٹرپ‘ کا ایک سین یاد آ گیا ہے جب چاروں سیاح زباندانی کی غلطی سے برلن کی بجائے براٹیسلاوا پہنچ جاتے ہیں۔ پھر بیرے کو ٹِپ میں ’نِکل‘ ملنا اور ٹِپ لیکر اس کا ہوٹل مالک کو استعفی دے مارنا۔ :)

 
آخری تدوین:

زیک

مسافر
اچھا۔
میری رائے پھر سوویت بلاک ٹوٹنے کے بعد بنے ملکوں کی رہے گی۔
ساتھ ہی مجھے مووی ’یورو ٹرپ‘ کے ایک سین یاد آ گیا ہے جب چاروں سیاح زباندانی کی غلطی سے میونخ کی بجائے براٹیسلاوا پہنچ جاتے ہیں۔ پھر بیرے کو ٹِپ میں ’نِکل‘ ملنا اور ٹِپ لیکر اس کا ہوٹل مالک کو استعفی دے مارنا۔ :)

براتسلاوا سے ڈانیوب دریا کا خیال آیا اور اس سے دریا کے کنارے سائیکل ٹریل کا جو جرمنی، آسٹریا، سلوواکیا، ہنگری وغیرہ سے ہوتا بلیک سی تک جاتا ہے۔ دریا کے کنارے کئی اہم اور دیکھنے والے شہر ہیں۔ لہذا سائیکل ٹور بھی بن سکتا ہے
 
براتسلاوا سے ڈانیوب دریا کا خیال آیا اور اس سے دریا کے کنارے سائیکل ٹریل کا جو جرمنی، آسٹریا، سلوواکیا، ہنگری وغیرہ سے ہوتا بلیک سی تک جاتا ہے۔ دریا کے کنارے کئی اہم اور دیکھنے والے شہر ہیں۔ لہذا سائیکل ٹور بھی بن سکتا ہے

لو جی گل ای مُک گئی، سیر کی سیر اور سائیکلنگ کی سائیکلنگ۔
آپ کے مراسلے کے بعد میں نے یوٹیوب پر اس روٹ کے ایک دو Vlog دیکھے ہیں۔
آپ کی تو موجیں ہو جائیں گی۔:)
اور معذرت، کہ پہلے والے مراسلے میں یوروٹرپ والی مووی میں میونخ نہیں برلن تھا۔
 

زیک

مسافر
Top