زیک کا اگلا سفر کہاں ہو؟

مجھے اگلی چھٹیوں میں کہاں جانا چاہیئے؟


  • Total voters
    25

زیک

مسافر
اگر ایڈونچر کے شوقین ہیں تو برمودا ٹرائی اینگل ضرور جائیں۔
ویسے تو تکون برمودا کی سرحدیں مختلف سازشی تھیورسٹس کے مطابق فرق فرق ہیں لیکن شاید باہاماز اسی تکون میں آتا ہے۔ خوبصورت اور اچھی جگہ ہے۔ کچھ سال پہلے کروز پر جانا ہوا تھا
 

زیک

مسافر
جاپان کے بارے میں کیا خیال ہے؟
اگر پلاننگ اچھی ہو اور وقت اجازت دے تو تائیوان اور جنوبی کوریا بھی اسی پھیرے میں بھگتایا جا سکتا ہے۔
جاپان ہماری فہرست میں کافی اوپر ہے۔ البتہ دو ہفتے میں کوریا اور تائیوان بھی جانا کافی بھاگم دوڑ والا کام ہے۔

اس سے یاد آیا کہ آپ نے جاپان کا پلان بنا کر دینے کا کافی عرصہ پہلے کہا تھا
 

عرفان سعید

محفلین
اس سے یاد آیا کہ آپ نے جاپان کا پلان بنا کر دینے کا کافی عرصہ پہلے کہا تھا
بہت بہت معذرت!
بالکل ذہن سے نکل گیا اور دوبارہ اس موضوع پر بات نہیں ہوئی تو خیال تک نہ گزرا۔
آجکل چھٹیاں ہیں تو جلد از جلد اپنے تجربات کی روشنی میں آپ کو پلان بھیجتا ہوں۔
 

زیک

مسافر
بہت بہت معذرت!
بالکل ذہن سے نکل گیا اور دوبارہ اس موضوع پر بات نہیں ہوئی تو خیال تک نہ گزرا۔
معذرت کی ضرورت نہیں۔ چونکہ فوری پلان نہ تھا اس لئے میں نے بھی یاددہانی نہیں کرائی۔ لیکن اب آپ نے اگلا افر جاپان کا تجویز کر دیا ہے تو بات itinerary تک پہنچے گی
 

زیک

مسافر
مجھے تو آپ کا جاپان کا پلان پکا لگ رہا ہے!
میرے دل میں تو ہلچل ہونا شروع ہو گئی ہے!
پلان تو پکا ہے بس سال اور تاریخ طے نہیں ہوئے۔ میری گلگت بلتستان کی پلاننگ والی لڑی دیکھیں کب شروع کی تھی۔ دو چار سیر سپاٹے کے پلان تو میرے پاس تیار پڑے رہتے ہیں
 

عرفان سعید

محفلین
پلان تو پکا ہے بس سال اور تاریخ طے نہیں ہوئے۔ میری گلگت بلتستان کی پلاننگ والی لڑی دیکھیں کب شروع کی تھی۔ دو چار سیر سپاٹے کے پلان تو میرے پاس تیار پڑے رہتے ہیں
جاپان دوبارہ جانے کو دل بار بار مچلتا ہے۔ کبھی گیا تو فیملی کے ساتھ جاؤں گا اور کم از کم ایک مہینہ تو ضرور رکوں گا۔ دیکھیں کب مراد بر آتی ہے۔
 
جن محفلین نے انٹارکٹیکا کا مشورہ دیا ہے وہ کیا اسے فنڈ بھی کریں گے؟ یہ کافی مہنگا کروز ہے
واہ جی واہ۔۔۔۔۔ کاش کہ مجھ سمیت وہ محفلین جنھوں نے انٹارکٹیکا کا مشورہ دیا ہے، تبدیلی پارٹی میں ہوتے تو ضرور آپ کا خرچہ برداشت کرتے۔
 

زیک

مسافر
اس خواہش کے مطابق تو آپ کو مشرقی تیمور، کوسوو یا پھر جنوبی سوڈان جانا چاہیے۔ یہ تینوں 21ویں صدی میں ملک کے طور پر تسلیم ہوئے۔
ان سے کچھ پیچھے نئے ممالک دیکھیں تو یادداشت میں اریٹریا، سلواکیہ، چیک ریبپلک، نمیبیا وغیرہ وغیرہ آ رہے ہیں۔
اس فہرست میں سیاحت کے حساب سے کئی اچھے ممالک ہیں اور کچھ میں حالات ایسے نہیں کہ جایا جائے۔ ویسے میرا مقصد نئے بنے ملک نہیں بلکہ میرے لئے نئے ملک تھا یعنی جہاں میں ابھی تک نہیں گیا
 

زیک

مسافر
Top