خدا

شمشاد

لائبریرین
"کسے گواہ کروں کس سے منصفی چاہوں"
بجُز خدا کے میرا کوئی رازداں بھی نہیں
(نزہب عباسی)
 

فرحت کیانی

لائبریرین
خدا ہم کو ایسی خدائی نہ دے
کہ اپنے سوا کچھ دکھائی نہ دے
خدا ایسے احساس کا نام ہے
رہے سامنے اور دکھائی نہ دے
 

شمشاد

لائبریرین
نجانے کتنے خداؤں کے درمیاں ہوں، لیکن
ابھی میں اپنے ہی حال میں ہوں، خدا نہیں ہوں
(قاسم)
 

ہما

محفلین
249478dbeedcfd09.gif
 

عیشل

محفلین
یارو خدا کا خوف کرو،خوش رہا کرو
دشمن کی دوستی سے ڈرو، خوش رہا کرو
یہ بھی نہیں ضرور کہ بے حد ہنسو مگر
رو رو کے میکدہ نہ بھرو،خوش رہا کرو۔​
 

شمشاد

لائبریرین
اس رشتہء لطیف کے اسرار کیا کھلیں
تو سامنے تھا اور تصور خدا کا تھا
(احمد ندیم قاسمی)
 

شمشاد

لائبریرین
حرم میں میر جنتا بُت پرستی پر ہے تو مائل
خدا ہی ہو تو اتنا بت کدے میں برہمن نکلے
 

شمشاد

لائبریرین
مِلاتا ہے یہ لَے اُس کے نفَس کے زیر و بم سے
خدارا دل کی میرے طرزِ گویائی تو دیکھو
(ناہید ورک)
 
Top