خدا

محمد وارث

لائبریرین
مرے خدا مجھے اتنا معتبر کر دے
میں جس مکان میں رہتا ہوں اُس کو گھر کر دے


میں اپنے خواب سے کٹ کر جیوں تو میرا خدا
اجاڑ دے مری مٹی کو در بدر کر دے

(افتخار عارف)
 

شمشاد

لائبریرین
کل یہ تاب و تواں نہ رہے گی ٹھنڈا ہو جائے گا لہو
نامِ خدا ہو جوان ابھی کچھ کر گزرو تو بہتر ہے
(ناصر کاظمی)
 

شمشاد

لائبریرین
خدا کے واسطے داد اس جنونِ شوق کی دینا
کہ اس کے در پہ پہنچتے ہیں نامہ بر سے ہم آگے
(چچا)
 

شمشاد

لائبریرین
اسد ان ساری تشبیہوں کو رد کرکے یہ کہتا ہے
سویدا اِس کو سمجھے اُس کو ہم نورِ خدا سمجھے
(چچا)
 

شمشاد

لائبریرین
جہاں بھی دیکھئے غم اور تمناؤں کی یورش ہے
خدایا! کیوں متاع غم کی ارزانی نہیں جاتی؟
(سرور)
 

شمشاد

لائبریرین
سوچا نہیں اچھا برا
دیکھا سنا کچھ بھی نہیں
مانگا خدا سے ہر وقت
تیرے سوا کچھ بھی نہیں
 

شمشاد

لائبریرین
ہر آئے دن یہ خداوندگانِ مہر و جمال
لہو میں‌غرق مرے غمکدے میں‌آتے ہیں
(فیض احمد فیض)
 

عیشل

محفلین
اے خدا ضبط کے زنداں میں کوئی در کر دے
یا اُسے موم بنا یا مجھے پتّھر کر دے
پر کئیے ہیں جو عطا، طاقتِ پرواز بھی دے
یا تو میں کھل کے اُڑوں یا مجھے بے پر کردے
 
Top