خدا کرے کہ اسے اتفاق ہو مجھ سے فقیہ شہر کہ ہے محرم حدیث و کتاب (علامہ)
شمشاد لائبریرین ستمبر 6، 2007 #41 خدا کرے کہ اسے اتفاق ہو مجھ سے فقیہ شہر کہ ہے محرم حدیث و کتاب (علامہ)
محمد وارث لائبریرین ستمبر 7، 2007 #42 آتا ہے داغِ حسرتِ دل کا شمار یاد مجھ سے مرے گُنہ کا حساب اے خدا نہ مانگ (غالب)
محمد وارث لائبریرین ستمبر 7، 2007 #44 قفس اداس ہے یارو صبا سے کچھ تو کہو کہیں تو بہرِ خدا آج ذکرِ یار چلے (فیض)
محمد وارث لائبریرین ستمبر 8، 2007 #46 عجیب خواب دکھاتے ہیں ناخدا ہم کو غرض یہ ہے کہ سفینہ کنارے جا نہ لگے لیے ہی جاتی ہے ہر دم کوئی صدا ناصر یہ اور بات سراغِ نشانِ پا نہ لگے (کاظمی)
عجیب خواب دکھاتے ہیں ناخدا ہم کو غرض یہ ہے کہ سفینہ کنارے جا نہ لگے لیے ہی جاتی ہے ہر دم کوئی صدا ناصر یہ اور بات سراغِ نشانِ پا نہ لگے (کاظمی)
شمشاد لائبریرین ستمبر 8، 2007 #47 اور اب کچھ نہیں چاہئے ہے بہت اے خدا تیرا نام جب بھی دنیا کی یورش ہوئی میں نے آگے کیا تیرا نام (احمد فواد)
اور اب کچھ نہیں چاہئے ہے بہت اے خدا تیرا نام جب بھی دنیا کی یورش ہوئی میں نے آگے کیا تیرا نام (احمد فواد)
محمد وارث لائبریرین ستمبر 9، 2007 #49 اتریں گے پیمبر نہ فرشتے نہ صحیفے کس بات پہ روٹھا ہے خدا اہلِ زمیں سے پونچھے مری آنکھوں کے لرزتے ہوئے آنسو یا اپنے پسینے کو خدا اپنی جبیں سے (سید مبارک شاہ)
اتریں گے پیمبر نہ فرشتے نہ صحیفے کس بات پہ روٹھا ہے خدا اہلِ زمیں سے پونچھے مری آنکھوں کے لرزتے ہوئے آنسو یا اپنے پسینے کو خدا اپنی جبیں سے (سید مبارک شاہ)
زینب محفلین ستمبر 9، 2007 #50 دیکھ فرعون کے لیجے میں ہم سے بات نا کر ہم تو پاگل ہیں خداوں سے الجھ پڑتے ہیں
محمد وارث لائبریرین ستمبر 9، 2007 #51 ہر ذرّہ چمکتا ہے انوارِ الٰہی سے ہر سانس یہ کہتی ہے ہم ہیں تو خدا بھی ہے (اکبر الٰہ آبادی)
شمشاد لائبریرین ستمبر 9، 2007 #52 کچھ خبر بھی ہے تجھ کو خدایا تیری دنیا میں کیا ہو رہا ہے (احمد فواد)
محمد وارث لائبریرین ستمبر 10، 2007 #53 متاعِ بے بہا ہے درد و سوزِ آرزو مندی مقام بندگی دے کر نہ لوں شانِ خداوندی ترے آزاد بندوں کی نہ یہ دنیا، نہ وہ دنیا یہاں مرنے کی پابندی وہاں جینے کی پابندی (اقبال)
متاعِ بے بہا ہے درد و سوزِ آرزو مندی مقام بندگی دے کر نہ لوں شانِ خداوندی ترے آزاد بندوں کی نہ یہ دنیا، نہ وہ دنیا یہاں مرنے کی پابندی وہاں جینے کی پابندی (اقبال)
محمد وارث لائبریرین ستمبر 11، 2007 #55 بُتوں سے تُجھ کو اُمیدیں خُدا سے نومیدی مُجھے بتا تو سہی اور کافری کیا ھے؟ (اقبال)
شمشاد لائبریرین ستمبر 11، 2007 #56 نہ کر کشی پہ بھروسہ کہ کشتیاں ڈوبیں خدا کے ہوتے ہوئے، ناخدا کے ہوتے ہوئے (احمد فراز)
محمد وارث لائبریرین ستمبر 12، 2007 #57 سچ یہ ہے میری بابری مسجد مُجھی میں ہے اور میں خدا کے فضل سے زندہ ہوں دوستو (بشیر بدر)
عمر سیف محفلین ستمبر 12، 2007 #59 زمانے بھر کی نگاہوں میں جو خدا سا لگے وہ اجنبی ہے مگر مجھ کو آشنا سا لگے
شمشاد لائبریرین ستمبر 12، 2007 #60 تجھے خبر نہیں کیسے سراب رستے تھے خدا کا شکر کہ پھر بھی سنبھل گئی ہوں میں (شبانہ یوسف)