خدا

شمشاد

لائبریرین
محبت ہے خدا جیسی ‘ خدائی اس میں شامل ہے
ستارہ مت کہو اِس کو ‘ محبت ماہِ کامل ہے
(فاخرہ بتول)
 

محمد وارث

لائبریرین
وہ وقت آئے گا، چاہے آج آئے، چاہے کل آئے
جب انساں دشمنی، اپنے خدا سے دشمنی ہوگی

میں اپنے آپ کو سُلگا رہا ہوں اس توقّع پر
کبھی تو آگ بھڑکے گی، کبھی تو روشنی ہوگی

(احمد ندیم قاسمی)
 

شمشاد

لائبریرین
آنکھوں میں خواب ہونٹوں پہ لے کر دعا کے پھول
اپنے خدا سے کوئی مجھے مانگتا بھی ہو
(شبنم رحمٰن)
 

محمد وارث

لائبریرین
گرفتہ دل ہیں بہت آج تیرے دیوانے
خدا کرے کوئی تیرے سوا نہ پہچانے


ہزار شکر کہ ہم نے زباں سے کچھ نہ کہا
یہ اور بات کہ پوچھا نہ اہلِ دنیا نے


(ناصر کاظمی)
 

شمشاد

لائبریرین
مِلاتا ہے یہ لَے اُس کے نفَس کے زیر و بم سے
خدارا دل کی میرے طرزِ گویائی تو دیکھو
(ناہید ورک)
 

شمشاد

لائبریرین
وہی دن ہیں وہی راتیں، وہی نشتر بھری باتیں
خدارا یہ بتاؤ کب تلک ایسے بسر ہو گی؟
(ناہید ورک)
 

شمشاد

لائبریرین
منتظر ہوں کب سے تیرے فیصلے کی ہم سفر
اب بتا بھی دے خدارا کیا مری تقدیر ہے!
(ناہید ورک)
 

شمشاد

لائبریرین
عشق کی جلوہ گری کے واسطے کم ہے یہ دہر
اک جہانِ تازہ کیا ساری خدائی دیکھیئے
(ناہید ورک)
 

شمشاد

لائبریرین
مجھے صليب پہ ٹانکو ہزار بار مگر
خدا گواہ ہے میں کچھ گناہ گار نہیں
(آسیہ ہاشمی)
 

محمد وارث

لائبریرین
آج وہ کشمیر ہے محکوم و مجبور و فقیر
کل جسے اہل نظر کہتے تھے ایران صغیر


سینۂ افلاک سے اٹھتی ہے آہ سوز ناک
مرد حق ہوتا ہے جب مرعوب سلطان و امیر


کہہ رہا ہے داستاں بیدردی ایام کی
کوہ کے دامن میں وہ غم خانۂ دہقان پیر


آہ، یہ قوم نجیب و چرب دست و تر دماغ
ہے کہاں روز مکافات اے خدائے دیر گیر؟

(اقبال)
 

شمشاد

لائبریرین
خدا کی سر زمیں پر کچھ نہ کچھ تو مل ہی جانا تھا
کوئی بھوکا پرندہ آب و دانہ ڈھونڈ ہی لیتا
(اعتبار ساجد)
 

شمشاد

لائبریرین
ترا ہی نام ہے جو بس گیا ہے سانسوں میں
کسی کو تیرے سِوا اور کیا خدا کرتے
(ناہید ورک)
 
Top