جیہ بہن کے بارے میں کیا کسی کو معلوم ہے؟

مغزل

محفلین
الحمد للہ ابھی ابھی جوجو کا ای میل آ گیا ہے۔ وہ اسلام آباد میں ہے اور بخیر ہے۔ موبائل کا انٹر نیٹ استعمال کر رہی ہے، اس لئے محفل پر آنے سے قاصر ہے۔ شکریہ بلال یہ دھاگا کھولنے کا، میں نے اس سے پہلے ہی ای میل کر دیا تھا۔ اور آج صبح کے بعد ابھی محفل میں آیا تو سب سے پہلے اسی پر نظر پڑی۔
محمود میں اب ربط میں ہوں، اب تک کوئی ربط نہیں تھا۔

بہت بہت شکریہ بابا جانی ، میری طر ف خوب ڈانٹیے گا اس بانگڑو کو۔
اللہ سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔
 

مغزل

محفلین
اللہ کرے جیہ آجائے تو ہمیں قرار آئے ۔۔ اللہ انہیں اور سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے
 

علی ذاکر

محفلین
آپریشن بھی زوروشور سے جاری ہے ابھی ویڈیو دیکھ ہے سوات میں ہو رہے آپریشن کی اللہ خیر کرئے !

مع السلام
 

زینب

محفلین
بس اللہ کرے اب کی بار تامل ٹایئگرز کی طرح ظالمان کا صفایا ہو ہی جائے ۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج جیہ نے چند ایک پیغام محفل میں پوسٹ کیئے ہیں۔ اسلام آباد میں ہے اور خیریت سے ہے۔
 

ظفری

لائبریرین
اللہ تعالی ۔۔۔۔ جویریہ اور اس کے اہلِ خانہ کو اپنی حفظ و امان میں رکھے اور اس آزمائش سے نجات دلاکر جویریہ سمیت سب سوات کے باسیوں کو اپنے گھر باعزت لوٹ جانے کا اسباب پیدا کرے ۔ آمین
 

نبیل

تکنیکی معاون
ابھی جویریہ بہن آن لائن آئی ہوئی ہیں۔ انہیں یہاں دیکھ کر مجھے ایک جانب خوشی ہو رہی ہے اور دوسری طرف ان کی خیریت بھی جاننا چاہتا ہوں۔ خاص طور پر گبین بیٹے کیسے ہیں؟
 

جیہ

لائبریرین
السلام علیکم نبیل بھائی اور اہل محفل

ایک نیٹ کیفے سے آن لائن ہوں ۔ میں الحمد للہ نخیریت ہوں گبین ٹھیک ٹھاک ہے ۔ اور ڈاکٹر صاحب بھی۔:) سوات سے 10 مئی صبح 6 بجے نکلے تھے ۔ اور رات 11 بجے اسلام آباد پہنچے ۔ راستے میں جو ہم پہ گزری جو دیکھا ان کا حال انشا اللہ سوات جاکر آرام سے لکھوں گی

ابھی خبریں سن رہی تھی ہو سکتا 18 جون کو سوات واپس جانے کی اجازت مل جائے۔
 

جیہ

لائبریرین
اور ہاں سب ممبران کا بہت بہت شکریہ کہ انہیں میرے بارے میں تشویش رہی ۔ انشا اللہ آپ سب کی دعاؤں کی طفیل واپس سوات جا سکوں گی
 

ملائکہ

محفلین
السلام علیکم نبیل بھائی اور اہل محفل

ایک نیٹ کیفے سے آن لائن ہوں ۔ میں الحمد للہ نخیریت ہوں گبین ٹھیک ٹھاک ہے ۔ اور ڈاکٹر صاحب بھی۔:) سوات سے 10 مئی صبح 6 بجے نکلے تھے ۔ اور رات 11 بجے اسلام آباد پہنچے ۔ راستے میں جو ہم پہ گزری جو دیکھا ان کا حال انشا اللہ سوات جاکر آرام سے لکھوں گی

ابھی خبریں سن رہی تھی ہو سکتا 18 جون کو سوات واپس جانے کی اجازت مل جائے۔

وعلیکم السلام


شکر ہے کہ آپکی خریت پتہ چل گئی۔ اللہ تعالٰی جلد سوات میں امن قائم کریں۔ اور سب لوگ واپس اپنے گھر جا سکیں آمین:praying:
 

سارہ خان

محفلین
ہماری دعائیں تمہارے اور سب سوات کے لوگوں کے ساتھ ہیں ۔۔ اللہ پاک سب کو اپنی حفاظت میں رکھے اور جلد سے جلد اپنے گھروں کو واپس پہنچائے ۔۔۔آمین ۔۔

آپ کے بیٹے کیسے ہیں ؟
 
Top