جیہ بہن کے بارے میں کیا کسی کو معلوم ہے؟

بلال

محفلین
بسم اللہ الرحمن الرحیم
دوستوں سوات کے حالات دن بدن بہت خراب ہو رہے ہیں اور کافی لوگ اپنے ہی وطن میں مہاجر بن رہے۔ مختلف جگہوں پر کیمپ لگے ہیں۔ محفل کی ایک ممبر جیہ کا تعلق بھی سوات سے ہے۔
جیہ بہن کی پروفائل کے مطابق ان کا آخری پیغام 4 مئی کو آیا تھا۔ اس کے بعد شائد وہ محفل پر نہیں آئیں۔ شائد وہ بھی ہجرت کرنے والوں میں ہوں کیونکہ ان کے اس پیغام کے مطابق شائد ہو سوات چھوڑ دیں۔
اگر محفل کا/کی کوئی ممبر جیہ بہن کے بارے میں معلومات رکھتا/رکھتی ہے تو ان کے بارے میں اس دھاگے پر ضرور بتائے۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ جیہ بہن اور ان کے خاندان اور سوات کے باقی تمام لوگوں کی حفاظت کرے اور سوات کے علاقے میں جلد از جلد امن ہو۔۔۔آمین
باقی سب دوستوں سے اپیل ہے کہ وہ سوات کے لوگوں کے لئے دعا کریں اور جہاں تک ہو سکے ان کی ہر قسم کی امداد زیادہ سے زیادہ کریں۔ شکریہ
 
زین

لائبریرین
اللہ پاک انہیں اپنی امان میں رکھے ، آمین

شاید اعجاز صاحب کو کچھ معلوم ہو ۔
 
مغزل

محفلین
اللہ اپنا کرم کرے گا ، اللہ جی جی ، جیجا جی اور گبین سمیت سبھی کواپنی حفظ وامان میں رکھے ، بابا جانی کوئی خبر تو دیں،
میں نے کئی مرتبہ اس بے وقوف سے کہا کہ محفل کم از کم کسی خاتون کو اپنا فون نمبر دو ، تاکہ خبر ملتی رہے ، آئے تو سہی یہ وہ خبر لوں گا کہ یاد رکھے گی ۔
 
نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
جیہ بہنا اور ان کے گھر والے انشااللہ خیریت سے ہوں گے ۔
اللہ تعالی جیہ بہن کے گھر والوں کے ساتھ
ہمارے پاک وطن کو اپنی امان میں رکھے آمین
نایاب
 
محمداحمد

لائبریرین
اللہ جیہ کو اور اُن کی فیملی کو اپنے حفظ و امان میں رکھے اور باقی بھی جتنے ہم وطن ناکردہ گناہوں کی سزا کاٹ رہے ہیں اُن کی مُشکلات کو دور فرما دے (آمین)
 
مغزل

محفلین
باباجانی نے بھی کوئی جواب نہیں دیا ، کوئی بابا جانی کو اس لڑی کی اطلاع کرے گا
 
سلام علیکم
اللہ ان کو اور اس علاقہ کے تمام افراد کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔
اور تمام عالم میں امن قائم کرے۔
آمین
 
arifkarim

معطل
4 مئی سے تو عبدالمجید بھی غائب ہیں:(
کئی بار نمبر گھما کر دیکھا ہے لیکن رابطہ نہیں ہو پارہا ۔ ایم ایس این اور یاہو پر بھی حاضری نہیں دیتے اب۔
اللہ تعالیٰ آپ دونوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔اٰمین!
 
دوست

محفلین
اللہ کریم انھیں‌اپنی امان میں رکھے سوات کے حالات بہت خراب ہیں۔ جانے وہ کہاں‌ ہوں‌اس وقت۔
 
الف عین

لائبریرین
الحمد للہ ابھی ابھی جوجو کا ای میل آ گیا ہے۔ وہ اسلام آباد میں ہے اور بخیر ہے۔ موبائل کا انٹر نیٹ استعمال کر رہی ہے، اس لئے محفل پر آنے سے قاصر ہے۔ شکریہ بلال یہ دھاگا کھولنے کا، میں نے اس سے پہلے ہی ای میل کر دیا تھا۔ اور آج صبح کے بعد ابھی محفل میں آیا تو سب سے پہلے اسی پر نظر پڑی۔
محمود میں اب ربط میں ہوں، اب تک کوئی ربط نہیں تھا۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
جزاک اللہ اعجاز اختر صاحب۔ میں جویریہ کے بارے میں بہت فکر مند تھا۔ اللہ تعالی انہیں اور تمام اہلیان سوات کو اپنے حفظ و امان میں رکھے، آمین۔
 
خورشیدآزاد

محفلین
جیہ جی اور سوات کے تمام بہن، بھائیوں اور بچوں کا اللہ تعالٰی نگہبان ہو۔ ہم کچھ بھی نہیں کرسکتے سوائے دعا کے۔ :(
 
زونی

محفلین

اللہ پاک جیہ کو اور سوات کے تمام باشندوں کو اپنے امان میں رکھے اور جلد سے جلد امن و امان کی صورتحال بہتر ہو تاکہ وہ لوگ اپنے گھروں کو لوٹ‌ سکیں ۔
 
بلال

محفلین
الحمد للہ ابھی ابھی جوجو کا ای میل آ گیا ہے۔ وہ اسلام آباد میں ہے اور بخیر ہے۔ موبائل کا انٹر نیٹ استعمال کر رہی ہے، اس لئے محفل پر آنے سے قاصر ہے۔ شکریہ بلال یہ دھاگا کھولنے کا، میں نے اس سے پہلے ہی ای میل کر دیا تھا۔ اور آج صبح کے بعد ابھی محفل میں آیا تو سب سے پہلے اسی پر نظر پڑی۔
محمود میں اب ربط میں ہوں، اب تک کوئی ربط نہیں تھا۔

بہت بہت شکریہ اعجاز انکل کہ آپ نے جیہ بہن کے بارے میں ہمیں آگاہ کیا۔ باقی جیہ نے بہت اچھا کیا جو وقت پر سوات چھوڑ کر اسلام آباد آ گئیں۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ سوات میں جلد از جلد امن کرے اور وہاں کے لوگوں کو ایک اچھی زندگی گزارنے کی توفیق دے۔۔۔آمین
 
طالوت

محفلین
الحمد للہ ابھی ابھی جوجو کا ای میل آ گیا ہے۔ وہ اسلام آباد میں ہے اور بخیر ہے۔ موبائل کا انٹر نیٹ استعمال کر رہی ہے، اس لئے محفل پر آنے سے قاصر ہے۔ شکریہ بلال یہ دھاگا کھولنے کا، میں نے اس سے پہلے ہی ای میل کر دیا تھا۔ اور آج صبح کے بعد ابھی محفل میں آیا تو سب سے پہلے اسی پر نظر پڑی۔
محمود میں اب ربط میں ہوں، اب تک کوئی ربط نہیں تھا۔

الحمد للہ !
بس اب جلد ہی عبدالمجید کی خبر بھی آتی ہو گی ، امید ہے وہ بھی بخیریت ہونگے ۔۔
وسلام
 
Top