جیہ بہن کے بارے میں کیا کسی کو معلوم ہے؟

جیہ

لائبریرین
ہماری دعائیں تمہارے اور سب سوات کے لوگوں کے ساتھ ہیں ۔۔ اللہ پاک سب کو اپنی حفاظت میں رکھے اور جلد سے جلد اپنے گھروں کو واپس پہنچائے ۔۔۔آمین ۔۔

آپ کے بیٹے کیسے ہیں ؟
شکریہ سارہ / گبین اچھا ہے۔ دعاؤں کے لئے شکر گزار ہوں اللہ آپ کی دعا قبول فرمائے
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

کیسی ہیں جویریہ ؟ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ آپ کی خیریت معلوم ہوئی ، اس طرح کے حالات کی وجہ سے دل بہت خراب ہے ، اللہ تعالی سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے اور پاکستان کی حفاظت فرمائے ، آمین ۔

 

جیہ

لائبریرین
وعلیکم سلام شگفتہ میں ٹھیک ہوں آپ کیسی ہیں۔

کون نہیں ہے جس کا ان حالات پر جی نہیں دکھتا۔ اللہ کی مرضی ہے اور اللہ کی مرضی میں کوئی کیا کر سکتا ہے۔ دعاؤں میں یاد رکھیں
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
میں ٹھیک ہوں جویریہ ، درست کہا آپ نے ، اپنا بہت خیال رکھیں ۔ اتنے گرم موسم میں سب لوگوں پر کس قدر کڑی مشکل ہے اور سب پر کس طرح بیت رہی ہے اس کا اندازہ نہیں کیا جا سکتا ۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ آپ سب بخیر و عافیت واپس پہنچیں ۔ آپ سب یقیناً ہم سب کی دعاؤں میں شامل ہیں اور فورم پر سب آپ کو یاد کرتے رہتے ہیں بلکہ آپ کا تو انتظار بھی ہے یہاں پر
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
شکریہ سارہ / گبین اچھا ہے۔ دعاؤں کے لئے شکر گزار ہوں اللہ آپ کی دعا قبول فرمائے
جیہ آپی کیسی ہیں آپ اللہ تعالیٰ‌ آپ کو اپنی امان میں رکھے آمین
بہت پرشانی تھی آپ کی طرف سے سب بہت پرشان تھے آج آپ کو یہاں دیکھ کر خوشی ہوئی ۔
آج کے دن بہت پرسکوں ہوں آج کا دن بہت بہت اچھا گزرا
بھائی بھی ٹھیک ہو گیا ، جیہ آپی بھی آ گئیں اور اس کے علاوہ ایک دو اور خوشی کے کام ہوئے
 

فرخ منظور

لائبریرین
بہت خوشی ہوئی جویرہ صاحبہ آپ کے پیغامات پڑھ کر۔ ورنہ بہت تشویش میں مبتلا تھا۔ خدا آپ کو اور آپ کے اہلِ خانہ سمیت تمام سوات کے معصوم لوگوں کو اپنے حفظ و امان میں رکھے اور ان کی تمام مشکلیں آسان فرمائے۔
 

الف عین

لائبریرین
اللہ کا شکر ہے۔۔
اب اللہ سے بھلے کی ہی امید رکھنی چاہئے۔ مستقبل قریب میں تم آرام سے سوات جاؤ اور وہاں بھی سکون سے رہو۔ آمین
 

زین

لائبریرین
السلام علیکم نبیل بھائی اور اہل محفل

ایک نیٹ کیفے سے آن لائن ہوں ۔ میں الحمد للہ نخیریت ہوں گبین ٹھیک ٹھاک ہے ۔ اور ڈاکٹر صاحب بھی۔:) سوات سے 10 مئی صبح 6 بجے نکلے تھے ۔ اور رات 11 بجے اسلام آباد پہنچے ۔ راستے میں جو ہم پہ گزری جو دیکھا ان کا حال انشا اللہ سوات جاکر آرام سے لکھوں گی

ابھی خبریں سن رہی تھی ہو سکتا 18 جون کو سوات واپس جانے کی اجازت مل جائے۔
اللہ پاک کا شکر ہے کہ آپ اور اہل خانہ خیریت سے ہیں ۔ :praying:

ابھی حالات درست نہیں‌ہوئے :(، آپ لوگ بھی واپس جانے کے لئے جلد بازی سے کام نہ لیں
 

مغزل

محفلین
السلام علیکم نبیل بھائی اور اہل محفل

ایک نیٹ کیفے سے آن لائن ہوں ۔ میں الحمد للہ نخیریت ہوں گبین ٹھیک ٹھاک ہے ۔ اور ڈاکٹر صاحب بھی۔:) سوات سے 10 مئی صبح 6 بجے نکلے تھے ۔ اور رات 11 بجے اسلام آباد پہنچے ۔ راستے میں جو ہم پہ گزری جو دیکھا ان کا حال انشا اللہ سوات جاکر آرام سے لکھوں گی

ابھی خبریں سن رہی تھی ہو سکتا 18 جون کو سوات واپس جانے کی اجازت مل جائے۔

اللہ تیرا شکر ہے ۔۔
جی جی جیتی رہو۔
 
Top