جیو کی مزاحیہ سیریز مزاح یا اسماءالحسنی کا استہزاء

دوست

محفلین
میں نے صبح ہی یہ پوسٹ دیکھنے کے بعد کچھ ریسرچ کی تھی لیکن پھر جواب دینے سے رک گیا کہ ایویں یار لوگوں نے بات کا بتنگڑ بنا لینا ہے۔ دو تین باتیں جو میرے علم میں آئیں وہ یہاں لکھ رہا ہوں۔
یہ کامک سیریز ہے، عموماً فکشن ہوتا ہے اور اس میں ہیرو دنیا کو بدی کی طاقتوں سے بچاتے ہیں۔ اس طرح کا کچھ۔
یہ سارے ننانوے لوگ، مختلف بچے ہیں اور نیکی کی طاقتوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔
وکی پیڈیا کے مطابق یہ سیریز عرب اور اسلامی کلچر کی نمائندگی کرتے ہوئے بنائی گئی ہے۔ لگ رہا ہے جیو اس کو خود نہیں بنا رہا ڈبنگ وغیرہ کر رہا ہو گا۔
مذکورہ 99 کرداروں کے نام اللہ کریم کی صفات سے مختلف کرنے کے لیے ان کے ساتھ ال کا سابقہ نہیں لگایا جاتا، جو عربی میں صرف اسمائے الہی کے ساتھ مخصوص ہے۔ یعنی تخلیق کاروں کے ہاں اسے شرکیہ بنانے کا کوئی خیال نہیں پایا جاتا۔
باقی جو چاہے آپ کا حسنِ کرشمہ ساز کرے۔ آپ شرک کہیں، آپ نہ شرک کہیں۔ اسلام آپ کا، اس کی تشریح آپ کی، اور ہمارے جیسے لبرل فاشسٹ بشمول جیو، جو آج کل ہر "محب وطن پاکستانی" کو روح کی گہرائی سے چبھتا ہے۔
اور ہاں منہ کا ذائقہ بدلنے کے لیے اللہ رحمان ہے تو بندے بھی رحمان ہو سکتے ہیں، اللہ رحیم ہے تو بندے بھی رحیم ہو سکتے ہیں یا نہیں ہو سکتے والی وہابی/ دیوبندی بمقابلہ بریلوی بحث یہاں گھسیڑی جا سکتی ہے۔
جیتے رہیں اور لگے رہیں۔ اسلام کو ایسے مذاکروں کی سخت ضرورت ہے۔
 
KARACHI: Geo TV will bring another world famous comic series ‘The 99’ from this Sunday at 7 pm.​
The storyline consists of 99 people with various skills and abilities who face a power-hungry madman who seeks to steal all of their powers to enhance himself.​
The 99 are ordinary teenagers and adults from across the globe, who come into possession of one of​
the 99 magical mystical Noor Stones (Ahjar Al Noor: Stones of Light) and find themselves empowered in a specific manner.​
Dr Naif Al-Mutawa is the creator of ‘The 99’, the world acclaimed comic superheroes born of an Islamic archetype. ‘The 99’ has received positive attention from the international media with Forbes calling ‘The 99’ “One of the Top 20 Trends Sweeping the Globe.”​
Dr Al-Mutawa has earned a PhD in Clinical Psychology from Long Island University. He holds a Masters in Business Administration from Columbia University and a Masters in Organizational Psychology from Teacher’s College, Columbia University.​
He earned his undergraduate degree from Tufts University. Dr Al-Mutawa is the recipient of The United Nations Alliance of Civilizations “Marketplace of Ideas” Award; The Schwab Foundation Social Entrepreneurship Award, presented at the 2009 World Economic Forum on The Middle East; The Eliot-Pearson Award for Excellence in Children’s Media; and a Unesco prize for literature in the service of tolerance.​
Dr Naif was named one of ‘The 500 Most Influential Muslims in the World’ by The Royal Islamic Strategic Studies Center (in Jordan) in concert with Georgetown’s Prince Alwaleed Bin Talal Centre for Muslim-Christian Understanding.​
He was recently named as one of the World Economic Forum’s Young Global Leaders for 2011.​
In an exclusive interview to Jang and Geo group, he elaborated in detail all of its “The 99 series”.​
Q: What is the message you want to convey to the Muslim community through this series?​
Dr Naif: One of the main messages is how we package our values will go a long way to how we are accepted and brought in to the mainstream. ‘The 99’ used concepts known to all Muslims yet packaged them on the values level and used a universal language to do so. People have been enjoying ‘The 99’ irrespective of their religion.​
You don’t have to be a Japanese to like Pokemon, you don’t have to be a British to like Harry Potter and you don’t have to be Muslim to like and learn from ‘The 99’. More concepts like ‘The 99’ have to be advocated and supported to average out the negatively persistent portrayal of Muslims in the media. No one will do it for us. We have to do it ourselves but our eye has to be on the globe.​
Q: How can we unite Muslim community on a single platform?​
Dr Naif: I think this is a very difficult and dangerous task, I believe that having one platform makes it very easy to manipulate and corrupt. I think it’s very important to be able to keep various platforms to keep each other in check. I am a big believer in averages and by giving everyone a voice we will be much closer to the truth as a community than any one platform.​
Q: Is there any problem you have faced while making the series 99?​
Dr Naif: There were lots of challenges along the way.​
(1) Myself: I was worried that if I tried to raise money and failed I’d be known as the crazy guy that tried. There was self doubt initially.​
(2) My family: I had completed 3 Master’s degrees and a doctorate and told my father that I was going to work in comic books…he thought I had gone off the charts!​
(3) Financing: Ten years ago I told my investors that I would build a global band out of Kuwait, base it on Islamic archetypes and values and sell it to the world. Crazy idea back then! But I found those who supported the project.​
(4) People’s perceptions: In 2010,a new series came out in America that had ‘THE 99’ working with Batman, Superman and other Western heroes. This was a big deal as the last time that DC Comics did this was 20 years ago. It was such a big deal that President Obama spoke about it in a speech he gave by calling it the most innovative response to his Cairo Speech.​
This led to the world knowing about us including those who are at war with Islam so ‘The 99’ Television series was attacked in America by Islam haters. In December 2012, ‘The 99’ was finally launched in America more than two years after we sold it into that market. America became our 70th country to broadcast the show even though it was the first to buy it. And America loves ‘The 99!’​
Q: Did the entire world recognize your efforts and what was their response?​
Dr Naif: 2013 is our tenth year in business. In those ten years we accumulated a wealth of experience and recognition as pioneers in the intellectual property space of theMiddle East. ‘The 99’ comic book series has published 50 issues and ‘The 99’ television series is now aired in 70 countries on all 6 continents, including the United States, making it the first ever entertainment property from the Muslim World to go global. The world greeted us warmly with amazing media coverage, awards from the World Economic Forum and the United Nations along with public words of praise from global leaders including President Obama who publicly praised ‘The 99’s team up with Batman and Superman as “perhaps the most innovative response” to his Cairo speech.​
Q: Any message for the Pakistanis ?​
Dr Naif: ‘The 99’ has heroes form 99 countries including Pakistan. When I started ‘The 99’ I had no experience in comic books (now there are 50) no experience in theme parks (‘The 99’ Village theme park opened in Kuwait in 2009) and no experience in animation (‘The 99’ TV series is now on global television). My message to Pakistanis is the message I gave to my children when we saw the first ever animated episode together. After the episodes I leaned over and said “Baba, the one thing I want you to learn from this experience is that anything is possible…anything at all.” Our Facebook page has 1.5 Million people on it from all over the world.​
In third place is Pakistan with just under 200,000 fans on our Face book page! Don’t ask for permission, ask for forgiveness. Don’t let self doubt and fear of failure stop you.​
Never let goodness be hostage to perfection. Our culture and religion is full of themes and values that connect us to all people irrespective of their religion.​
The world of ‘The 99’ is an inclusive one not an exclusive one. I went back to our culture and religion and pulled out​
tolerant, multicultural messages instead of the violent messages that the media so quickly associated to our faith abroad.​
Don’t let a few bad apples spoil a bountiful orchard!​
 
انسان رحمن اور رحیم نہیں ہو سکتے، یہ اللہ کی صفات ہیں۔ انسانوں کے لئیے عبدالرحمن یا عبدالرحیم کے الفاظ استعمال ہوتے ہیں، یعنی رحمن کا بندہ یا رحیم کا بندہ۔ اللہ کی صفات اللہ کے لیے ہی ہیں ان میں کوئی شریک نہیں۔
 
سعادت

تکنیکی معاون
دیگر لوگوں کی طرح مجھے بھی جیو کی پالیسیز کے بارے میں کافی تحفظات ہیں، لیکن میرے خیال میں The 99 کے بارے میں کافی دوستوں کی معلومات درست نہیں ہیں۔

The 99 ایک کامک بُک سیریز کا نام ہے جو کویت کے ایک ماہرِ نفسیات، ڈاکٹر نايف المطوع، نے 2006ء میں عربی زبان میں تخلیق کی تھی۔ دیگر کامک بکس کی طرح اس سیریز میں بھی سُپر ہیروز موجود ہیں، اور ان کی طاقتوں کی انسپریشن اللہ کے ننانوے صفاتی ناموں سے لی گئی ہے۔ مثال کے طور پر، ایک کردار کا نام جبّار ہے، اور اس کی سُپر پاور بے انتہا جسمانی طاقت ہے۔

کچھ عرصہ پہلے The 99 کا پہلا شمارہ مفت دستیاب تھا، اور میں نے اسے ڈاؤنلوڈ کر کے پڑھا بھی تھا۔ اس کی کہانی واقعتاً بہت دلچسپ ہے: 1258 ء میں جب منگول افواج بغداد پر حملہ آور ہوئیں، تو بغداد کے کچھ عالموں نے دارالحکمہ لائبریری کی کتابوں میں موجود تمام علم کو ننانوے ہیروں کی شکل میں محفوظ کر لیا۔ یہ ہیرے کچھ ہی عرصے بعد تمام دنیا میں بکھر کر گمشدہ ہو گئے، اور ان ہیروں کو اتفاقاً وصول کرنے والے لوگ سُپر طاقتوں کے مالک بننا شروع ہو گئے۔ (یہ شمارہ اگر ابھی بھی آنلائن دستیاب ہوا تو میں اس کا ربط ضرور شیئر کروں گا تاکہ آپ بھی اسے پڑھ کر اس کی کہانی کا اندازہ لگا سکیں۔ فی الوقت The 99 کی ویب سائٹ کے سٹور پر ایک کامک شمارہ مفت پڑھنے کے لیے موجود تو ہے لیکن اسے ڈاؤنلوڈ نہیں کیا جا سکتا؛ نیز یہ وہ بھی نہیں ہے جو میں نے پڑھا تھا۔) اب جبکہ اس سیریز کی شہرت بڑھ گئی ہے تو اس پر مبنی اینیمیٹڈ پروگرامز بھی بن رہے ہیں، جو کامکس کی دنیا میں ایک عام سی بات ہے۔

مزید جاننے کے لیے آپ درج ذیل روابط کو دیکھ سکتے ہیں:

- The 99 کی ویب سائٹ
- ٹائم میگزین میں آرٹیکل
- گلف نیوز میں آرٹیکل

اب آتے ہیں اس کے گستاخی کے پہلو کی طرف۔۔۔

اول، میں نے کئی مرتبہ یہ پڑھا ہے کہ اللہ کے صفاتی ناموں میں سے "ال" کا سابقہ ہٹا دیا جائے تو ان ناموں کو عام استعمال کیا جا سکتا ہے، کیونکہ "ال" کا استعمال خاص اللہ کے لیے مخصوص ہے۔ میں نہیں جانتا کہ اس بات پر کتنا اتفاق پایا جاتا ہے، اس لیے مجھے خوشی ہو گی اگر آپ اس ضمن میں میری معلومات میں اضافہ کر سکیں۔

دوم، شروع شروع میں سعودی عرب میں اس سیریز کی مخالفت ہوئی تھی اور اسی بنیاد پر ہوئی تھی کہ اس کے ذریعے اسلام کو طنز و تشنیع کا نشانہ بنایا جائے گا۔ لیکن ڈاکٹر نایف نے ذاتی طور پر گارنٹی دی کہ اسے ایسے کسی کام کے لیے استعمال نہیں کیا جائے گا، اور یوں جلد ہی عربی زبان والی ریاستوں میں یہ کامک انتہائی مقبول ہو گیا۔ ڈاکٹر نایف کے الفاظ میں:

"When you read through the books, there is no mention of Islam, Allah or the Koran," says Mutawa. "I used an Islamic archetype, but the actual stories don't show any Islam, because they are based on values that we all share."

اور،

"In the eighth issue, Jabbar the Powerful must rely on Noora's ability to see the 'light of truth' in others to annihilate the bad guys."

کم از کم مجھے اس میں کوئی بری بات نظر نہیں آتی۔

جہاں تک جیو پر چلنے والے اینیمیٹڈ پروگرام کا تعلق ہے، میں نے اسے نہیں دیکھا۔ میں نے جو شمارہ پڑھا تھا، اس میں ولن کا کردار 1258 ء کے بغداد کے ایک شخص کا ہی تھا (جو موجودہ وقت میں بھی زندہ ہے)، اور اس کا مقصد ان ہیروں کو تلاش کر کے ان کا سارا علم خود ہتھیانا ہے۔ ہو سکتا ہے کہ کہانی میں پیش رفت کے ساتھ ساتھ اس کی کوئی عورت اسسٹنٹ بھی آ گئی ہو، لیکن اس کی کردار سازی میں جادوگرنی اور چڑیل ہونے والی خصوصیات پر مجھے حیرت ہے۔ مجھے علم نہیں کہ جیو اس اینیمیٹڈ سیریز کو اردو میں ڈَب کر رہا ہے یا نہیں، اور اگر کر رہا ہے تو اس ڈبنگ کا معیار کیا ہے، لیکن اگر ڈبنگ کے دوران The 99 کی اساس کو کہیں غائب کر دیا گیا ہے تو یہ جیو کا قصور ہے، اصل The 99 کا نہیں۔

بہر حال، کم از کم میں نے The 99 کے بارے میں جتنا پڑھ رکھا ہے، اس کے مطابق اس میں کوئی قابلِ اعتراض بات نہیں ہے۔ اگر ہے، تو مجھے اپنی معلومات میں اضافہ اور درستگی کر کے خوشی محسوس ہو گی۔
 
موجو

لائبریرین
اللہ کی صفات کا عکس انسانوں میں نظر آنا چاہیے یہ نرے رٹنے کے لئے نہیں ہیں۔
انہیں یاد کرنا ان پر غور و فکر کرنا ان خوبیوں کو اپنانے کی کوشش کرنا اور ان کے علم کو آگے منتقل کرنا احصا ہے۔
مگر ہمیں یہ یاد رکھنا چاہیے
ولم یکن لہ کفوا احد
لیس کمثلہ شئی
جو بچہ ان کارٹون کو دیکھے گا اور پھر بعد میں جب وہ کبھی اسماء الحسنیٰ پڑھے گا تو اس کے ذہن میں یہ ساری شکلیں موجود ہوں گی۔
وہ کیسے اوپر کی آیات پر ایمان رکھے گا؟
 
دیگر لوگوں کی طرح مجھے بھی جیو کی پالیسیز کے بارے میں کافی تحفظات ہیں، لیکن میرے خیال میں The 99 کے بارے میں کافی دوستوں کی معلومات درست نہیں ہیں۔

The 99 ایک کامک بُک سیریز کا نام ہے جو کویت کے ایک ماہرِ نفسیات، ڈاکٹر نايف المطوع، نے 2006ء میں عربی زبان میں تخلیق کی تھی۔ دیگر کامک بکس کی طرح اس سیریز میں بھی سُپر ہیروز موجود ہیں، اور ان کی طاقتوں کی انسپریشن اللہ کے ننانوے صفاتی ناموں سے لی گئی ہے۔ مثال کے طور پر، ایک کردار کا نام جبّار ہے، اور اس کی سُپر پاور بے انتہا جسمانی طاقت ہے۔

کچھ عرصہ پہلے The 99 کا پہلا شمارہ مفت دستیاب تھا، اور میں نے اسے ڈاؤنلوڈ کر کے پڑھا بھی تھا۔ اس کی کہانی واقعتاً بہت دلچسپ ہے: 1258 ء میں جب منگول افواج بغداد پر حملہ آور ہوئیں، تو بغداد کے کچھ عالموں نے دارالحکمہ لائبریری کی کتابوں میں موجود تمام علم کو ننانوے ہیروں کی شکل میں محفوظ کر لیا۔ یہ ہیرے کچھ ہی عرصے بعد تمام دنیا میں بکھر کر گمشدہ ہو گئے، اور ان ہیروں کو اتفاقاً وصول کرنے والے لوگ سُپر طاقتوں کے مالک بننا شروع ہو گئے۔ (یہ شمارہ اگر ابھی بھی آنلائن دستیاب ہوا تو میں اس کا ربط ضرور شیئر کروں گا تاکہ آپ بھی اسے پڑھ کر اس کی کہانی کا اندازہ لگا سکیں۔ فی الوقت The 99 کی ویب سائٹ کے سٹور پر ایک کامک شمارہ مفت پڑھنے کے لیے موجود تو ہے لیکن اسے ڈاؤنلوڈ نہیں کیا جا سکتا؛ نیز یہ وہ بھی نہیں ہے جو میں نے پڑھا تھا۔) اب جبکہ اس سیریز کی شہرت بڑھ گئی ہے تو اس پر مبنی اینیمیٹڈ پروگرامز بھی بن رہے ہیں، جو کامکس کی دنیا میں ایک عام سی بات ہے۔

مزید جاننے کے لیے آپ درج ذیل روابط کو دیکھ سکتے ہیں:

- The 99 کی ویب سائٹ
- ٹائم میگزین میں آرٹیکل
- گلف نیوز میں آرٹیکل

اب آتے ہیں اس کے گستاخی کے پہلو کی طرف۔۔۔

اول، میں نے کئی مرتبہ یہ پڑھا ہے کہ اللہ کے صفاتی ناموں میں سے "ال" کا سابقہ ہٹا دیا جائے تو ان ناموں کو عام استعمال کیا جا سکتا ہے، کیونکہ "ال" کا استعمال خاص اللہ کے لیے مخصوص ہے۔ میں نہیں جانتا کہ اس بات پر کتنا اتفاق پایا جاتا ہے، اس لیے مجھے خوشی ہو گی اگر آپ اس ضمن میں میری معلومات میں اضافہ کر سکیں۔

دوم، شروع شروع میں سعودی عرب میں اس سیریز کی مخالفت ہوئی تھی اور اسی بنیاد پر ہوئی تھی کہ اس کے ذریعے اسلام کو طنز و تشنیع کا نشانہ بنایا جائے گا۔ لیکن ڈاکٹر نایف نے ذاتی طور پر گارنٹی دی کہ اسے ایسے کسی کام کے لیے استعمال نہیں کیا جائے گا، اور یوں جلد ہی عربی زبان والی ریاستوں میں یہ کامک انتہائی مقبول ہو گیا۔ ڈاکٹر نایف کے الفاظ میں:

اور،

کم از کم مجھے اس میں کوئی بری بات نظر نہیں آتی۔

جہاں تک جیو پر چلنے والے اینیمیٹڈ پروگرام کا تعلق ہے، میں نے اسے نہیں دیکھا۔ میں نے جو شمارہ پڑھا تھا، اس میں ولن کا کردار 1258 ء کے بغداد کے ایک شخص کا ہی تھا (جو موجودہ وقت میں بھی زندہ ہے)، اور اس کا مقصد ان ہیروں کو تلاش کر کے ان کا سارا علم خود ہتھیانا ہے۔ ہو سکتا ہے کہ کہانی میں پیش رفت کے ساتھ ساتھ اس کی کوئی عورت اسسٹنٹ بھی آ گئی ہو، لیکن اس کی کردار سازی میں جادوگرنی اور چڑیل ہونے والی خصوصیات پر مجھے حیرت ہے۔ مجھے علم نہیں کہ جیو اس اینیمیٹڈ سیریز کو اردو میں ڈَب کر رہا ہے یا نہیں، اور اگر کر رہا ہے تو اس ڈبنگ کا معیار کیا ہے، لیکن اگر ڈبنگ کے دوران The 99 کی اساس کو کہیں غائب کر دیا گیا ہے تو یہ جیو کا قصور ہے، اصل The 99 کا نہیں۔

بہر حال، کم از کم میں نے The 99 کے بارے میں جتنا پڑھ رکھا ہے، اس کے مطابق اس میں کوئی قابلِ اعتراض بات نہیں ہے۔ اگر ہے، تو مجھے اپنی معلومات میں اضافہ اور درستگی کر کے خوشی محسوس ہو گی۔

حضرت نعمان بن بشیر سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ حلال بھی کھلا ہوا ہے اور حرام ظاہر ہے ان کے درمیان چند امور مشتبہ ہیں، چنانچہ جس نے اس چیز کو چھوڑ دیا جس کے گناہ ہونے کاشبہ ہو تو وہ اس کو بھی چھوڑ دے گا جو صاف گناہ ہے اور جس نے ایسے کام کرنے کی جرات کی جس کے گناہ ہونے کا شک ہو تو وہ کھلے ہوئے گناہ میں مبتلا ہو جائے گا اور گناہ اللہ تعالیٰ کے چرا گاہیں ہیں، جو شخص چرا گاہ کے ارد گرد جانور چرائے تو قریب ہے کہ اس چراگاہ میں داخل ہوجائے۔ ﴿صحیح بخاری:جلد اول:حدیث نمبر 1972 حدیث مرفوع مکررات 19 متفق علیہ 6 ﴾
 
شاکرالقادری

لائبریرین
[ARABIC]لقد جائکم‌ رسول‌ من‌ انفسکم‌ عزیز علیه‌ ما عنتم‌ حریص‌ علیکم‌ بالمومنین‌ رئوف‌ رحیم‌:[/ARABIC]
بیشک تمہارے پاس تم میں سے (ایک باعظمت) رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تشریف لائے۔ تمہارا تکلیف و مشقت میں پڑنا ان پر سخت گراں (گزرتا) ہے۔ (اے لوگو!) وہ تمہارے لئے (بھلائی اور ہدایت کے) بڑے طالب و آرزو مند رہتے ہیں (اور) مومنوں کے لئے نہایت (ہی) شفیق بے حد رحم فرمانے والے ہی
[9:128]
 
میں ان لوگوں کی بہت شکر گزار ہوں جنہوں نے اپنی رائے کا اظہار کیا ۔ حقیقت میں اخبار کا ربط اسی لیے دیا گیا تھا کہ جو باتیں مصروفیت کے سبب تفصیلا ذکر ہونے سے رہ گئیں قارئین ان کو خود دیکھ لیں ۔ اسی ربط میں اس کے اصل خالق کا انٹرویو ہے ۔ ٹیڈ پر بھی یہ انٹرویو موجود ہیں اور اس شخص نے یہی باتیں دہرائی ہیں ۔
1- اس بات میں کوئی شک نہیں کہ یہ عرب ممالک میں اس سے پہلے چل چکی ہے ، میری شامی فرینڈ نے آج سے کئی سال پہلے مجھے اس کے ابرے میں بتایا تھا ۔ دین دار عرب گھرانوں میں اس بات سے بہت پریشانی تھی کہ بظاہر’ اسلامی ‘سیریز کے منفی اثرات سے کیسے بچا جائے ۔ اس وقت ہمارے لیے یہ افسوس ناک خبر تھی لیکن جیو کی مہربانی سے آج یہ پاکستان میں بھی چل چکی ہے ۔ بے شک جیو اس کو ڈب کر کے پیش کر رہا ہے لیکن کیا عرب ممالک میں بننے والی ہر چیز کو ڈب کر کے آپ بری الذمہ ہو جاتے ہیں ؟
2- یہ سیریز صرف اردو نہیں عربی اور انگلش میں موجود ہے۔اسی لئے مجھے اس کے کیریکٹرز کی تفصیلات اور سٹوری کے متعلق اردو کے ساتھ ساتھ ان زبانوں میں پیش کی گئی سٹوری کے بارے میں بھی اچھی طرح علم ہے جو اس کی سائٹس اور بلاگز پر موجود ہے ۔ پاکستانی اخبار کے ربط میں موجود قصے کو بلا کم وکاست آپ کے سامنے رکھ دیا ہے، اس میں میری جانب سے کوئی اضافہ نہیں ہے ۔ اب ذرا ان کیریکٹرز کو دیکھیں اور سوچیں کیا یہ اسماء الحسنی کا تصور مسخ نہیں کیا جا رہا؟
http://www.the99.org/
اس میں جبار دی پاورفل ، جلیل دی میجسٹک ، مصور دی آرگنائزر ، وسیع دی واسٹ ، نور دی لائٹ ، صمد ۃ دی انولنریبل ، باقی دی ایور لاسٹنگ ، باطن دی ہڈن وغیرہ اور فی میل کیریکٹرز کی منفی خصوصیات واضح ہیں مثلا دی ڈسٹرکٹر ۔
جن لوگوں نے ادیان عالم کو پڑھ رکھا ہے دین اسلام یا دین براہیمی کے علاوہ کوئی ایک دین بتائیں جس میں کوئی تصور ’صمد‘ ہو ؟ کیا کوئی انسان کسی صورت میں صمد ہو سکتا ہے ؟
احمد بھائی، اگر یہ مزاحیہ شو ہوتا تو ظاہری بات ہے میرے جزبات بھی اسی طرح مجروح ہوتے جیسے کہ باقی سب کے ہوئے ہیں۔ یہ دھاگہ دیکھنے پر مجھے بھی شاک لگا تھا لیکن جب میں نے وڈیوز وغیرہ دیکھیں تو معلوم ہوا کہ یہ کوئی مزاحیہ شو نہیں ہے بلکہ بچوں کے لئے ایک کارٹون ہے۔ وڈیو کا لنک میں دے چکا ہوں، آپ خود دیکھیں کہ اس میں خراب بات کیا ہے۔میرے خیال میں ہماری بہن نے comic کو اردو میں "مزاحیہ" ترجمہ کیا جبکہ comic کارٹون کی کتابوں کو کہتے ہیں جیسے کہ سپرمین وغیرہ۔
میرے پاس یوٹیوب کا کوئی ربط کام نہیں کرتا نہ ہی میں نےآپ کے ربط کو دیکھا ہے ، البتہ اپنی جونئیر سے یہی معلوم ہوا تھا کہ یہ کچھ مزاح کے ساتھ اسلامی تربیت کا دعوی کر کے پیش کی گئی ہے ۔ اسی لیے میں نے مزاحیہ لکھا ۔ آپ مجھ سے یہ توقع نہ کریں کہ میں کسی چیز کو جانے بغیر اس کو مذہب سے استہزا قرار دوں گی، یہ ایک بہت بڑی بات ہے ۔ جیسا کہ پہلے ذکر کیا اس سیریز کے متعلق ہمیں اس وقت سے علم ہے جب یہ پاکستان میں نشر نہیں ہوئی تھی ۔ مجھے حیرت ہے کیا اس میں واحد قابل اعتراض چیز اس کا مزاحیہ ہونا ہے ؟ کہ آپ کو اس پر شاک لگا اور جب آپ کو علم ہوا کہ یہ مزاحیہ نہیں تو آپ کا صدمہ ختم ہو گیا ؟ میرا اصل اعتراض اسماء الحسنی کے متعلق ہے ۔ بہتر ہے کہ توجہ اسی پر مرکوز رکھیے ۔ ضمنی اعتراضات تو بہت سے ہو سکتے ہیں ۔
آپ نے ابھی اس کی ایک وڈیو کلپ یا ایپی سوڈ دیکھی ہے ۔ ذرا اطمینان سے اس کو پرکھ لیجیے اس کے بعد اپنی رائے ضرور لکھیے گا ۔ آپ کی یہ بات درست ہے کہ یہ کیپٹن پلینٹ کی طرح ہے جس مین رنگز کی طاقت ملائی جاتی تھٰ لیکن مسلم اشاروں کی استعمال واضح ہے ۔ 99 اور ان کے نام جو واضح طور پر اسماء الحسنی سے لیے گئے ہیں پھر نوری پتھروں کی طاقت اور عربی میں دیکھیں تو احجار النور ۔ کیا یہ سب آپ کو کسی صورت قابل اعتراض نہیں لگ رہا ؟ ان اختیارات سے خدا کا تصور ذہن میں آنے کی بجائے کسی تفریحی سیریز کے کیریکٹرز کا تصور ذہن میں آئے اس سے بڑی مصیبت اور کیا ہو گی ؟ بھائی میں تصور نہیں کر سکتی کہ آپ دنیا میں سمبولزم یا اشاروں اور علامات کے استعمال کی تاریخ سے ناواقف ہیں ؟ کیا مجھے اس پر بھی لکھنا چاہیے ؟
 
سید ذیشان

محفلین
جن لوگوں نے ادیان عالم کو پڑھ رکھا ہے دین اسلام یا دین براہیمی کے علاوہ کوئی ایک دین بتائیں جس میں کوئی تصور ’صمد‘ ہو ؟ کیا کوئی انسان کسی صورت میں صمد ہو سکتا ہے ؟

captain planet اور superman کی پاورز کسی انسان کے لئے قابل تصور نہیں ہیں۔

میرے پاس یوٹیوب کا کوئی ربط کام نہیں کرتا نہ ہی میں نےآپ کے ربط کو دیکھا ہے ، البتہ اپنی جونئیر سے یہی معلوم ہوا تھا کہ یہ کچھ مزاح کے ساتھ اسلامی تربیت کا دعوی کر کے پیش کی گئی ہے ۔ اسی لیے میں نے مزاحیہ لکھا ۔ آپ مجھ سے یہ توقع نہ کریں کہ میں کسی چیز کو جانے بغیر اس کو مذہب سے استہزا قرار دوں گی، یہ ایک بہت بڑی بات ہے ۔ جیسا کہ پہلے ذکر کیا اس سیریز کے متعلق ہمیں اس وقت سے علم ہے جب یہ پاکستان میں نشر نہیں ہوئی تھی ۔ مجھے حیرت ہے کیا اس میں واحد قابل اعتراض چیز اس کا مزاحیہ ہونا ہے ؟ کہ آپ کو اس پر شاک لگا اور جب آپ کو علم ہوا کہ یہ مزاحیہ نہیں تو آپ کا صدمہ ختم ہو گیا ؟ میرا اصل اعتراض اسماء الحسنی کے متعلق ہے ۔ بہتر ہے کہ توجہ اسی پر مرکوز رکھیے ۔ ضمنی اعتراضات تو بہت سے ہو سکتے ہیں ۔
آپ نے ابھی اس کی ایک وڈیو کلپ یا ایپی سوڈ دیکھی ہے ۔ ذرا اطمینان سے اس کو پرکھ لیجیے اس کے بعد اپنی رائے ضرور لکھیے گا ۔ آپ کی یہ بات درست ہے کہ یہ کیپٹن پلینٹ کی طرح ہے جس مین رنگز کی طاقت ملائی جاتی تھٰ لیکن مسلم اشاروں کی استعمال واضح ہے ۔ 99 اور ان کے نام جو واضح طور پر اسماء الحسنی سے لیے گئے ہیں پھر نوری پتھروں کی طاقت اور عربی میں دیکھیں تو احجار النور ۔ کیا یہ سب آپ کو کسی صورت قابل اعتراض نہیں لگ رہا ؟ ان اختیارات سے خدا کا تصور ذہن میں آنے کی بجائے کسی تفریحی سیریز کے کیریکٹرز کا تصور ذہن میں آئے اس سے بڑی مصیبت اور کیا ہو گی ؟ بھائی میں تصور نہیں کر سکتی کہ آپ دنیا میں سمبولزم یا اشاروں اور علامات کے استعمال کی تاریخ سے ناواقف ہیں ؟ کیا مجھے اس پر بھی لکھنا چاہیے ؟

یوٹیوب کا طریقہ میں بتا چکا ہوں، تھوڑی سی کوشش کرکے ڈاونلوڈ کر سکتے ہیں۔

میں یہی کہوں گا کہ سب یہ وڈیو دیکھیں اور پھر آپ کی پوسٹ پڑھیں کہ واقعی میں اس میں یہ سب کچھ ہے جو آپ کہہ رہی ہیں یا پھر رائی کا پہاڑ بنایا جا رہا ہے۔
 
محمد امین

لائبریرین
The concept of The 99 is based on the 99 attributes of Allah. Many of these names refer to characteristics that can be possessed by human individuals. For example – generosity, strength, faithfulness, wisdom are all virtues encouraged by a number of faiths.
In compliance with Islamic tradition, the Arabic version of the aliases of each of the 99 is written without the definite article "Al-", because use of this precise form is exclusive to Allah. This serves to remind that The 99 are only mortals, and sets them as human role models, with their qualities and weaknesses.
 
THE TEAM BEHIND THE 99 Dr. Naif Al-Mutawa is the creator of THE 99, the world acclaimed comic superheroes born of an Islamic archetype. THE 99 has received positive attention from the international media with Forbes calling THE 99 “One of the Top 20 Trends Sweeping the Globe.” Dr. Naif was recently named one of 'The 500 Most Influential Muslims in the World' by The Royal Islamic Strategic Studies Center (in Jordan) in concert with Georgetown’s Prince Alwaleed Bin Talal Center for Muslim-Christian Understanding. Fabian Nicieza, writer of THE 99, has been a well-known figure in the American comic book industry for over 20 years. Fabian is best-known for his work on top-selling Marvel titles as X-Men, X-Force, New Warriors, Cable, Deadpool and New Thunderbolts. Stuart Moore, writer of THE 99, has been a writer, book editor and an award-winning comics editor. He has written for Marvel, DC, Tokyopop, HarperCollins/Fox Atomic, IDW, Philomel/Penguin, Dark Horse, IDW and Penny-Farthing Press. He has written two novels for Games Workshop and is currently authoring a novel set in Brooklyn. Wife/husband team of June Brigman and Roy Richardson have been working in comics since 1983. In addition to drawing THE 99 and producing art for THE 99 theme parks, they illustrate the syndicated "Brenda Starr, Reporter" comic strip. They also teach part-time at the Atlanta branch of the Savannah College of Art and Design. Ron Wagner, cover artist for THE 99, is best-known for his work on Marvel titles including Daredevil, Ghost Rider and Punisher, and for his DC work on Batman, Flash and Hawkman. He has also worked for Dark Horse, Image Comics and Crossgen. In addition to his work on THE 99, Wagner produces storyboards for Warner Bros. on the Batman: Brave and the Bold cartoon. Sean Parsons, inker of THE 99, has inked professionally for more than 14 years. He has worked for Marvel, DC, Dark Horse, Mirage, Hasbro, Image and Wildstorm on such titles as Iron Man, Blue Marvel, The End League, Batman, and New X-Men. Dan Panosian began his career in New York drawing for Marvel Comics titles such as X-Men, Spider-Man, Hulk, Captain America and DC Comics titles such as The Flash, Green Lantern and Batman. He also lent his skills to Image Comics' Spawn, Prophet and Pitt. From there, Dan branched out into commercial art and movie character design. John McCrea has worked for Marvel, DC, Wildstorm, 2000AD, Dark Horse and CrossGen. McCrea won a prestigious Eisner award in 1999 for his work on DC Comics Hitman. He has also drawn for Hulk, Spider-Man, Demon, Superboy, Teen Titans, Judge Dredd, Batman, Wonder Woman, Punisher and Star Wars Tales. Monica Kubina, colourist for THE 99, brings her own unique mix of talent, style and experience to the table. Born in Tehran, Iran, she was raised by Armenian, artist parents who had studied in Florence, Italy. Marie Javins, editor of THE 99, began her comic book career at Marvel Comics in 1988, where she became an acclaimed comic book editor, paperback editions editor and X-Men colourist. She is also an award-winning travel journalist and writer who has lived in nine countries, visited all continents and traveled through more than 70 countries, 40 of them on a year-long solo expedition by surface transport in 2001. She is the author of four books.
 
جہاں تک جیو پر چلنے والے اینیمیٹڈ پروگرام کا تعلق ہے، میں نے اسے نہیں دیکھا۔ میں نے جو شمارہ پڑھا تھا، اس میں ولن کا کردار 1258 ء کے بغداد کے ایک شخص کا ہی تھا (جو موجودہ وقت میں بھی زندہ ہے)، اور اس کا مقصد ان ہیروں کو تلاش کر کے ان کا سارا علم خود ہتھیانا ہے۔ ہو سکتا ہے کہ کہانی میں پیش رفت کے ساتھ ساتھ اس کی کوئی عورت اسسٹنٹ بھی آ گئی ہو، لیکن اس کی کردار سازی میں جادوگرنی اور چڑیل ہونے والی خصوصیات پر مجھے حیرت ہے۔ مجھے علم نہیں کہ جیو اس اینیمیٹڈ سیریز کو اردو میں ڈَب کر رہا ہے یا نہیں، اور اگر کر رہا ہے تو اس ڈبنگ کا معیار کیا ہے، لیکن اگر ڈبنگ کے دوران The 99 کی اساس کو کہیں غائب کر دیا گیا ہے تو یہ جیو کا قصور ہے، اصل The 99 کا نہیں۔
آپ کی یہ بات بالکل ٹھیک ہے ، بنیادی منفی کردار عورت کا نہیں ہے ۔ البتہ یہ صرف ایک کردار کی بات نہیں آپ الباطنۃ دی ہڈن دی ڈسٹرکٹرز اور چند دوسرے فی میل کیریکٹرز کو دیکھیں ۔ ان کا امیج بہت مکروہ ہے، ان کا گیٹ اپ امپلسو ہے ۔
لیکن نوری پتھروں والی بات سے مجھے اختلاف ہے اس سے علم کی طاقت مراد نہیں ہے ۔ اس میں ماورائی طاقتیں ہیں ۔ اولا تو بحیثیت مسلمان ہمیں پتھروں کی طاقتوں پر یقین نہیں اور یہاں بھی نور ایک اسلامی اشارہ یا سمبل ہے ۔ امید ہے آپ سمبولزم اور اس کی تاریخ سے واقف ہوں گے ۔
میں نے صبح ہی یہ پوسٹ دیکھنے کے بعد کچھ ریسرچ کی تھی لیکن پھر جواب دینے سے رک گیا کہ ایویں یار لوگوں نے بات کا بتنگڑ بنا لینا ہے۔ دو تین باتیں جو میرے علم میں آئیں وہ یہاں لکھ رہا ہوں۔
یہ کامک سیریز ہے، عموماً فکشن ہوتا ہے اور اس میں ہیرو دنیا کو بدی کی طاقتوں سے بچاتے ہیں۔ اس طرح کا کچھ۔
یہ سارے ننانوے لوگ، مختلف بچے ہیں اور نیکی کی طاقتوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔
وکی پیڈیا کے مطابق یہ سیریز عرب اور اسلامی کلچر کی نمائندگی کرتے ہوئے بنائی گئی ہے۔ لگ رہا ہے جیو اس کو خود نہیں بنا رہا ڈبنگ وغیرہ کر رہا ہو گا۔
مذکورہ 99 کرداروں کے نام اللہ کریم کی صفات سے مختلف کرنے کے لیے ان کے ساتھ ال کا سابقہ نہیں لگایا جاتا، جو عربی میں صرف اسمائے الہی کے ساتھ مخصوص ہے۔ یعنی تخلیق کاروں کے ہاں اسے شرکیہ بنانے کا کوئی خیال نہیں پایا جاتا۔
باقی جو چاہے آپ کا حسنِ کرشمہ ساز کرے۔ آپ شرک کہیں، آپ نہ شرک کہیں۔ اسلام آپ کا، اس کی تشریح آپ کی، اور ہمارے جیسے لبرل فاشسٹ بشمول جیو، جو آج کل ہر "محب وطن پاکستانی" کو روح کی گہرائی سے چبھتا ہے۔
دوست بھائی یہ بات کئی ارکان نے کہی ہے ، یہ بات درست ہے کہ ال کے استعمال کے بغیر یا عبد وغیرہ جیسی اضافت کے ساتھ اسماء الحسنی ، انسانی ناموں کے لیے استعمال ہو سکتے ہیں ۔ اس میں کوئی حرج نہیں ۔ اور میری تحریر میں کہیں آپ کو یہ دعوی نہیں ملے گا کہ یہ سیریز شرکیہ ہے ، اس لیے عتاب میں کچھ خیال کر لیں ۔
اسماء الحسنی انسانی ناموں میں استعمال ہو سکتے ہیں متفق لیکن کیا یہاں معاملہ اتنا سیدھا ہے ؟
یہاں سب 99 لوگوں کی ماورائی طاقتوں کا پتھروں میں ہونا اور پھر ان طاقتوں کے اتحاد کی بات ہو رہی ہے ۔
یہ ننانوے نام اسماء الحسنی سے انتہائی مشابہت رکھتے ہیں ۔ الفتاح دی اوپنر فاتح کیوں نہیں ہو سکتا تھا؟ صمد کی جگہ کوئی اور صفت کیوں نہیں ؟ واسع کے کئی مترادف ممکن ہیں ، آخر مخصوص اسلامی اصطلاحات ہی پر اصرار کیوں ؟ یہاں میں ایک بار پھر سمبولزم کا حوالہ دوں گی جس سے آپ کے تصورات کو برباد کیا جاتا ہے ۔
 
محمد امین

لائبریرین
کچھ کرداروں کے اصلی نام غیر اسلامی لکھے ہوئے ہیں ویب سائٹ پر۔۔۔یہ ایک تشویش ناک بات ہوسکتی ہے۔۔۔
 
captain planet اور superman کی پاورز کسی انسان کے لئے قابل تصور نہیں ہیں۔
یوٹیوب کا طریقہ میں بتا چکا ہوں، تھوڑی سی کوشش کرکے ڈاونلوڈ کر سکتے ہیں۔
میں یہی کہوں گا کہ سب یہ وڈیو دیکھیں اور پھر آپ کی پوسٹ پڑھیں کہ واقعی میں اس میں یہ سب کچھ ہے جو آپ کہہ رہی ہیں یا پھر رائی کا پہاڑ بنایا جا رہا ہے۔
یہ کامک کے پیچھے جس ٹیم کا ہاتھ ہے اسمیں صرف مرکزی خیال پیش کرنے والے یا تخلیق کنندہ مسلمان ہیں (بظاہر) باقی مانندہ لوگ یعنی دونوں کہانی نویس ، کارٹونسٹ اور دیگر مارویل اور دیگر کامک کمپنیز کے پروفیشنلز ہیں اور غیر مسلم ہیں، لہذاٰ یہ کہنا کہ یہ ایک مکمل اسلامک تھیم یا کرداروں پر مبنی سیریز ہے بلا جواز ہے، ساتھ ساتھ کامک کے بعض کردار بھی غیر مسلم دکھائے گئے ہیں ۔۔اور یہ بات سمجھ نہیں آتی کہ کیونکر99 اسما الحسنیٰ یا اللہ تعالیٰ کی صفات جیسے حساس موضوع کو سامنے رکھتے ہوئے یہ کردار تخلیق کیوں کئے گئے ۔۔
 
captain planet اور superman کی پاورز کسی انسان کے لئے قابل تصور نہیں ہیں۔
یہی تو بات ہے کہ کیپٹن پلینٹ اور سپر مین نے اسماء الحسنی استعمال نہیں کیے ۔ ان پر اعتراض یہی ہے کہ یہ اسماء الحسنی کو بطور سمبل یوز کر رہے ہیں ۔

میں یہی کہوں گا کہ سب یہ وڈیو دیکھیں اور پھر آپ کی پوسٹ پڑھیں کہ واقعی میں اس میں یہ سب کچھ ہے جو آپ کہہ رہی ہیں یا پھر رائی کا پہاڑ بنایا جا رہا ہے۔
جی درست میں نے کسی کے ہاتھ نہیں باندھے اور یہ بھی واضح ہو جائے گا کہ کون پہاڑ کو رائی ثابت کر رہا ہے ۔
اس بحث سے مجھے خاتون پروفیسر یاد آ گئیں جن کے مطابق تو ڈین براون کے ناول دی ڈوینشی کوڈ میں بھی کوئی بلاسفیمی نہیں تھی ۔ خوامخواہ حکومت پاکستان نے اس پر بین لگا کر پاکستانیوں کو ایک عمدہ ناول سے محروم کیا ۔
 
سید ذیشان

محفلین
یہی تو بات ہے کہ کیپٹن پلینٹ اور سپر مین نے اسماء الحسنی استعمال نہیں کیے ۔

انہوں نے وضاحت کی ہے کہ یہ صفات انسانوں میں بھی ہو سکتی ہیں اسی لئے ال استعمال نہیں کیا گیا۔ اور ویسے بھی اسماء الحسنی کا لفظی معنی اچھے نام ہیں اور ال کے بغیر یہ انسانوں کی اچھی صفات کو ظاہر کرتے ہیں۔

جی درست میں نے کسی کے ہاتھ نہیں باندھے اور یہ بھی واضح ہو جائے گا کہ کون پہاڑ کو رائی ثابت کر رہا ہے ۔

کوئی پہاڑ نہیں ہے۔ پہاڑ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
اس بحث سے مجھے خاتون پروفیسر یاد آ گئیں جن کے مطابق تو ڈین براون کے ناول دی ڈوینشی کوڈ میں بھی کوئی بلاسفیمی نہیں تھی ۔ خوامخواہ حکومت پاکستان نے اس پر بین لگا کر پاکستانیوں کو ایک عمدہ ناول سے محروم کیا ۔

اگر وہ خاتون یہاں نہیں ہے تو اس کے بارے میں بات کرنا شائد غیبت میں آتا ہے۔
 
Top