ام نور العين
معطل
پاکستان کا ایک انتہائی متنازعہ میڈیا گروپ جیو اپنی گھناونی حرکتوں کے سبب اکثر و بیشتر تنقید کا نشانہ بنتا ہے۔ اب تک کی تاریخ سے یہی لگتا ہے کہ اس میڈیا گروپ کو سستی شہرت حاصل کرنے کا یہ طریقہ بہت پسند ہے ۔ جیو انٹرٹینمنٹ کی نئی مزاحیہ سیریز ‘The 99’ مزاح سے زیادہ پاکستانی ثقافت کے ساتھ ساتھ مذہب اسلام کا استہزاء معلوم ہو رہی ہے ۔ مجھے اس میڈیا گروپ سے کبھی کوئی دل چسپی نہیں رہی ، اس بے ہودہ سیریز کے بارے میں اپنی جونئیرز سے علم ہوا ۔ افسوس ناک بات یہ ہے کہ اس میں ۹۹ لوگ ہیں جو مختلف طاقتیں رکھتے ہیں اور ایک عورت ان کی طاقت ان سے چھین کر اپنے اندر شامل کر لینا چاہتی ہے ۔ انتہائی دکھ کی بات یہ ہے کہ ان ۹۹ لوگوں کے نام اللہ سبحانہ و تعالی کے ناموں یعنی اسماء الحسنی سے مشابہ ہیں ۔یہ ۹۹ جادوئی صوفی یا درویش ۹۹ نوری پتھروں کو جوڑ کر طاقت حاصل کرتے ہیں ۔
اللہ سبحانہ وتعالی کی قدرت پر یقین رکھنے والے مسلمانان پاکستان ۹۹ لوگوں کی ماورائی طاقتوں کی کہانی دیکھیں گے اور ہنسیں گے ؟
اسماء الحسنی سے محبت کرنے والے کیسے برداشت کریں گے کہ ان ناموں کو مزاحیہ کرداروں پر چسپاں کر دیا جائے ؟ کیا اللہ سبحانہ وتعالی کی محبت کی کوئی رمق ہمارے دلوں میں باقی ہے ؟
یہ انسانوں میں ماورائی طاقتوں کا تصور پھر ایک عورت کو مکاری سے ان طاقتوں کو حاصل کرنے کی کوشش کرتے دکھانا ، گویا عورت کے متعلق جادوگرنی یا مکار چڑیل ہونے کے اسی قدیم تصور کو تازہ کرنے کی کوشش کرنا جس نے عیسائی معاشروں عورت کے خلاف ہول ناک تشدد کو رواج دیا ؟ آخر جیو کس چیز کو رواج دے رہا ہے ؟ اپنی فی میل نیوز کاسٹرز تک کو پیسٹری بنا کر پیش کرنے والا یہ ادارہ پاکستانی مسلم معاشرے میں عورت کے تصور کو مزید کتنا برباد کرے گا ؟
مجھے نہیں معلوم کہ یہ ادارہ مزید کتنی پستی میں گرنے کا ارادہ رکھتا ہے لیکن ہم مسلمان کب تک بے حس بنے رہیں گے ؟ کوئی ہے جو ان ظالموں کو اللہ سبحانہ و تعالی کی گستاخی سے روکے ؟
http://www.thenews.com.pk/Todays-News-13-20232-Geo-TV-starts-famous-The-99-series-today