جمیل نوری نستعلیق کے مسائل یہاں بیان کریں!

جمیل صاحب انتہائی عمدہ فونٹ بنانے پر مبارکباد!
کچھ الفاظ میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔ امید ہے اگلے ورژن میں ان کو بھی بہتر کر دیا جائے گا۔

آپنے بالکل ان الفاظ کی نشاندہی کی ہے جو انپیج کے ترسیمہ لسٹ میں بھی موجود نہیں۔ انکے لگیچرز اب خود سے بنانے ہوں‌گے۔ اگر مزید ایسے الفاظ پوسٹ کر دیں تو ہمارا کام آسان ہو جائے گا۔ شکریہ
 
الف عین

لائبریرین
چکر یہ ہے کہ اردو یونی کوڈ بنانے والوں نے بھی ان پیج کا خیال رکھا ہے شاید۔ ہمزہ ے در اصل ے کو اوپر ء ہوتی ہے۔ اس کے لئے یا تو دو کیریکٹرس بنانے کی ضرورت ہی نہیں تھی، ے اور ہمزہ اوع ےسے بھی کام چلایا جا سکتا تھا۔ ئ اور ے بڑا ناقص کمبی نیشن ہے۔ اور جب ہمزہ ے کا کیریکٹر بنا ہی لیا گیا ہے تو محض اس کو استعمال کرنے کی ضرورت ہے، جہاں یہ مفرد استعمال میں آتا ہے، آئے، جائے، چائے وغیرہ میں، وہاں تو ٹھیک ہے، جہاں یہ ملا کر استعمال کیا جاتا ہے، تو وہ ایکسٹرا شوشہ فانٹ بنانے والوں کا کام ہے، اس کو لکھنے کی غلطی ہر کیوں محمول کرتے ہیں؟ میرے خیال میں ان پیج کی یہ غلطی سب کو بھگتنا پڑ رہی ہے۔
پھر ؤ کا معاملہ الگ کیوں ہے؟ اس کے لئے آپ الگ یونی کوڈ کیریکٹر بھی بنا رہے ہیں اور استعمال بھی کر رہے ہیں۔ اس کو ’ئو‘ کیوں نہیں لکھتے۔ اگر غلط شکل آتی ہے تو آپ نے فانٹ میں یہ گلف کیوں دیا؟
یہاں میری مراد ہر فانٹ بنانے والے سے ہے، آپ سے مراد محض جمیل نستعلیق نہیں، ویسے آپ اپنا تعارف کیوں نہیں کرانا چاہ رہے ہیں۔۔
 
ئے سے متعلق میرا آرگومنٹ یہ ہے:
چائے، جائے، گائے ، یہاں پہلے ہمزہ کا شوشہ ہے اور پھر ے ہے۔ اگر اس تحریر کو کسی نسخ فانٹ میں دیکھیں تو آپ کو صاف نظر آجائے گا۔ اگر انہی الفاظ کو ایسے لکھا جائے: چائے، جائے، گائے، تو پھر سیدھا ے کے اوپر، بغیر کسی شوشے کے، ہمزہ لگا ہوا نظر آتا ہے۔ یہی یونیکورڈ اسٹینڈرڈ ہے اور ہر فانٹ بنانے والا اسکا پابند ہے۔ یونیکوڈ عربی چارٹ:
http://unicode.org/charts/PDF/U0600.pdf
یہاں ئے مرکب ہے
0654 + 06d2
b074.gif

یعنی 0654 بغیر شوشے کا ہمزہ ہے۔ جبکہ ئ شوشے کیساتھ۔
امید ہے اسکے بعد مزید بحث کی گنجائش نہیں رہتی۔ جہاں تک ؤ اور ۂ کا سوال ہے تو یہ دونوں بھی 0654 اور ہ اور و کے مرکب ہیں۔ اور ان دونوں کے اوپر خالی شوشہ ء ہوتا ہے۔
 
کچھ الفاظ کی اصلاحات (مذید الفاظ)

کچھ اور الفاظ جو اصلاح طلب ہیں۔ اس کے علاوہ اک لفظ "بھج" ہے جو کہ لکھنے کے بعد "جھج" بن جاتا ہے۔
 
Attachments

  • words2.jpg
    words2.jpg
    19.1 KB · مناظر: 12

Raheel Anjum

محفلین
شکریہ راحیل، آپ کے پیش کر دہ مسائل نوٹ کر لیے ہیں۔ ان پر تبصرہ درج ذیل ہے:
1۔ اعراب کے مسائل کسٹم لگیچرز پر آرہے ہیں، جن پر اعراب پہلے سے ڈیفائن نہیں ہیں۔ انکو ڈیفائن کرنے میں کافی وقت لگے گا۔ فی الحال میں غلط لک اپس کو درست کر رہا ہوں اور نئے لگیچرز شامل کر رہا ہوں۔
2۔ ئے کو میں شامل نہیں کر سکتا کیونکہ میرے نزدیک یہ ایک بے تکا لگیچر ہے۔
3۔ سنگترہ میں کیا مسئلہ ہے؟ میرے پاس تو ٹھیک ہے:
b073.gif

4۔ اور کشیدہ میں عام حروف ایسے ہی کھلے کھلے ہیں۔ انکو تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں۔

جمیل بھائی جواب کا شکریہ!
1۔ آپ ٹھیک کہ رہے ہیں سنگترہ کا مسئلہ علوی فانٹ میں ہے جمیل نستعلیق میں یہ ٹھیک ہے۔
2۔ ئے پر میں زیادہ زور اس لئے نہیں دوں گا کہ بہر حال اس کے نہ ہونے سے کوئی کام رک نہیں رہا۔اس کے لئے دوسرے ماہرین بہتر مشورہ دے سکتے ہیں۔
3۔ کشیدہ والی بات وضاحت طلب ہے۔ میرے خیال میں اگر اس کی اختتامی شکل آغاز کی شکل کی طرح بند ہو تو یہ زیادہ خوبصورت لگے گا۔اختتامی شکل کھلی رکھنے کا فائدہ اس کے علاوہ کچھ نظر نہیں آتا کہ آپ کسی لفظ کو مزید کشیدہ رکھنے کی کوئی آپشن دینا چاہتے ہیں ۔بہرحال اگر آپ ان پیج کو فالو کر رہے ہیں تو ان پیج میں کشیدہ موجودہ صورت کی طرح ہی ہے۔
4۔ کشیدہ کے حوالے سے بعض جگہوں پر کسی لفظ کو زیادہ کشیدہ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے لیکن یہ آپشن موجود نہیں ہے۔اگر اس کی کوئی صورت ہو سکے تو فانٹ کی کی خو بصورتی اور بھی بڑھ سکتی ہے۔
 
4۔ کشیدہ کے حوالے سے بعض جگہوں پر کسی لفظ کو زیادہ کشیدہ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے لیکن یہ آپشن موجود نہیں ہے۔اگر اس کی کوئی صورت ہو سکے تو فانٹ کی کی خو بصورتی اور بھی بڑھ سکتی ہے۔

بےشک! مستقبل میں انشاءاللہ اس پر بھی کام کیا جائے۔ جسکا واحد حل ایک کیرکٹر بیسڈ کشیدہ فانٹ کی صورت میں ظاہر ہوگا۔
 
بےباک

محفلین
جمیل نستعلیق استعمال کیا ، بہت ہی پسند آیا ہے ،
شکریہ ۔ ، یہ فونٹ ہمیں مفت مل گیا،
آپ کا مخلص: بےباک
 
designer

محفلین
السلام علیکم جناب جمیل بھائی، بہت شکریہ
انشا ء اللہ میں کوشش کروں گا کہ جو الفاظ /تلفظ سہی نہیں‌ہے اسے میں‌یہاں‌شیئز کرو۔۔ان شاء اللہ
1۔ اثاثے (الف کے بعد ث کے نقطے صہی نہیں‌لگتے

شکریہ
 
الف عین

لائبریرین
نہیں ڈیزائنر، یہ فانٹ کی خرابی نہیں ہے۔ بہت سے الفاظ مجھے ورڈ میں غلط لگتے ہیں لیکن جب یہاں پوسٹ کر کے علوی نستعلیق سٹائل میں دیکھتا ہوں تو وہ درست ہو جاتے ہیں۔میں علوی نستعلیق کا ذکر اس لئے کر رہا ہوں کہ اکثر حروف کے جوڑوں کی غلطی دونوں میں مشترک ہے۔
دونوں فانٹ کے کوٹیشن مارکس (تخاطبی نشانات۔۔ ’ ‘) ورڈ میں الٹے ہیں جب کہ یہاں فورم میں درست ہیں )علوی کی صورت میں)۔ یعنی نوٹ پیڈ میں بھی درست آتے ہیں جس سے معلوم ہوا کہ یہ مائکرو سافٹ آفس کے ینوی سکرائب کی ہی گڑبڑ ہے۔ مجبورا میں اپنی ساری کتابوں (برقی کتابوں) میں ’’ ‘‘ کو انگریزی کے کوٹس (") سے بدل رہا ہوں۔
 
arifkarim

معطل

علوی نستعلیق میں کوٹیشنز کی ترتیب یونیکوڈ کے مطابق نہیں ہے۔ تفصیل کیلئے یہ سیمپل دیکھیں:
b087.gif

علوی نستعلیق میں بائیں جانب والی کوٹیشن اسٹینڈرڈ کے مطابق نہیں‌ہے:
b088.gif
 
Raheel Anjum

محفلین
لفظ عمومی کو جب جمیل نستعلیق میں کشیدہ کیا جإئے تو حرف "ع" پر نقظہ کا اضافہ ہو جاتا ہے اور یہ "غمومی" ہو جاتا ہے۔
علوی اور جمیل نستعلیق میں جن غلطیوں کی نشاندہی ہو چکی ہے اس کے بعد ایک نئی ریلیز کی ضرورت کافی دنوں سے محسوس ہو رہی ہے۔کٕئی احباب نے اس کی طرف توجہ دلائی ہے۔دونوں فانٹ کے خالقین سے التماس ہے کہ اس پر غور کریں۔
 
کسی بھی فانٹ کی تخلیق میں کئی مراحل سے گزرنا پڑتا ہے۔ میں کوشش تو کر رہا ہوں۔ باقی جو اللہ کو منظور۔
 
دوست

محفلین
مٍحفل پر ایک دھاگہ ٹکس کے نام سے کھلا تھا۔
اس میں‌ٹیکس س تلوار والا اور س دوسرا کے ساتھ سس ہوجاتا ہے۔ اس کو دیکھیے گا۔
 
فخرنوید

محفلین
جب سیشن کو علوی یا جمیل میں لکھیں تو درست لکھتا ہے لیکن جونہی اسے جمیل کشیدہ میں لے کر جائیں تو یہ شیشن لکھ دیتا ہے یعنی

س کو ش میں تبدیل کر دیتا ہے
 
مانی چیمہ

محفلین
سارے دوستوں کو السلام علیکم
کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ جمیل نوری کشیدہ اور جمیل نوری نستعلیق دونوں اکٹھے کس لنک سے ڈاوں لوڈ ہو ں گے
شکریہ
 
Top