جمیل نوری نستعلیق کے مسائل یہاں بیان کریں!

بہت شکریہ جمیل بھائی، ویسے میں نے وہ پرانا والا جمیل نستعلق ہٹادیا ہے جو آپ نے پہلے اپلوڈ کیا تھا مطلب میرے پاس اب فانٹ فولڈر میں صرف یہ اپ گریڈیڈ ورژن ہے ایک فائل میرے خیال سے اس لئے مسئلہ کررہا ہے شایہ اگر آپ نوٹ کریں‌گے تو میں‌نے جو الفاظ لکھے ہے وہ سارے کشیدہ کے ساتھ ہے جبکہ اسکے الٹ آپ والے سارے الفاظ کشیدہ نہیں‌ہے شاید وجہ اس اولڈ فانٹ کو ختم کرنے کی وجہ سے پرابلم ہو۔

بہت شکریہ

آپکے پاس اپگریڈڈ ورژن نہیں، بلکہ صرف کشیدہ والا فانٹ ہے۔
 
designer

محفلین
بہت شکریہ جمیل بھائی، کل میں نے یہاں‌سے دوبارہ فائل ڈاونلوڈ کی پرانا ورژن لیکن اس سے بھی کام نہیں‌بنا۔ ویسے کوئی حل تو ہوگا اور ورڈ پروسیسر تو میرا ٹھیک ہی ہے اگر آپ کے خیل میں مجھے اپنا ورڈ پروسیسر اپگریڈ کردینا چاہیے تو پھر وہ آخر اپشن ہوگا میرے پاس مگر ایک بات جو ہم نے نوٹ کی وہ یہ کہ صرف جمیل نستعلق میں‌ہی نہیں بلکہ ونڈوز کا جو اپنا ڈیفالٹ فانٹ ہوتا ہے عربی کے لئے اس میں بھی یہ الفاظ ٹوٹ کر لکھے جاتے ہیں تو اسکا مطلب ہے مسئلہ ونڈوز کا ہے۔ ویسے آپ کی کیا رائے ہیں‌جمیل بھائی؟

مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ یہاں لوگ جمیل نوری نستعلیق کے پرانے اور نئے ورژن کا ذکر کیوں کر رہے ہیں؟ حالانکہ میں نے تو اسکا کوئی نیا ورژن جاری نہیں کیا۔ البتہ جمیل نوری نستعلیق کشیدہ کو ایک الگ نام سے بعض احباب کی خواہش پر جاری کیا تھا۔ مگر یہ بھی کوئی اپڈیٹ تو نہیں ہے۔ صرف تبدیلی نام ہے۔

ڈیزائنر صاحب مجھے لگتا ہے آپکی ونڈوز کرپٹ ہے۔ کسی اور ونڈوز پر دوبارہ تجربہ کریں۔
 
neosaleem

محفلین
جمیل نوری کشیدہ میں جب خوشبو لکھتے ہیں تو وہ خوشیو بن جاتا ہے۔ ب کی جگہ ی بن جاتا ہے ۔ براہ کرم اس غلطی کی طرف بھی توجہ دیں۔
 
جمیل نوری کشیدہ میں جب خوشبو لکھتے ہیں تو وہ خوشیو بن جاتا ہے۔ ب کی جگہ ی بن جاتا ہے ۔ براہ کرم اس غلطی کی طرف بھی توجہ دیں۔

شکریہ۔ دراصل انپیج تھری کشیدہ کے اپنے گلفس میں بھی یہ مسئلہ موجود ہے۔ اسلئے ایسا ظاہر ہو رہا تھا۔ اب درست کر دیا ہے۔ اگر مزید لک اپس کے مسائل ہوں تو ضرور پیش کریں۔
 
شہزاد وحید

محفلین
بھائی اٹالک کرنے سے نقاط کو دیکھیں کیا ہوتا ہے۔ ویسے یہ مسلئہ علوی نستعلیق میں بھی ہے۔
9abcad46ab.jpg

918236e0ed.jpg
 
بھائی اٹالک کرنے سے نقاط کو دیکھیں کیا ہوتا ہے۔ ویسے یہ مسلئہ علوی نستعلیق میں بھی ہے۔
9abcad46ab.jpg

918236e0ed.jpg

بھائی آپ بھی جمیل نوری کشیدہ ہی استعمال کر رہے ہیں۔ اسکو اٹالکس میں کرنے کی کیا ضرورت ہے۔ یہ تو پہلے ہی سے کشیدہ ہے!
"اٹالکس" والا فنکشن صرف جمیل نوری نستعلیق میں ہے۔
 
عارف انجم

محفلین
جناب جمیل نستعلیق صاحب!

آپ اگر جمیل نوری نستعلیق میں جوڑوں کی وہ تمام غلطیاں جو اب تک معلوم ہوچکی ہیں، درست کرکے ایک نئی ریلیز جاری کر دیں تو بڑی مہربانی ہوگی۔

جناب امجد علوی!

مجھے علوی لاہوری نستعلیق کی نئی ریلیز کا بھی انتظار ہے۔ یہ نہایت خوبصورت فونٹ ہے برائے مہربانی اسے مزید پالش کیجئے تاکہ یہ زیادہ سے زیادہ رائج ہوسکے۔
 
Raheel Anjum

محفلین
جمیل نستعلیق میں ت ۔زیر۔ح۔ص۔ی۔ل لکھنے پر زیر ل کے بعد چلا جاتا ہے۔ علوی نستعلیق میں ت اور ح کا جوڑ ٹھیڑا ہو جاتا ہے ۔ تِحصیل
 
Raheel Anjum

محفلین
لفظ ع+ا+م+تشدید+ہ لکھنےپر تشدید 'ہ' کے بعد چلی جاتی ہے۔ عام۔ہ ۔ خود ورڈ میں لکھ کر دیکھنے سے اندازہ ہو گا کہ کیا غلطی ہے۔مجموعی طور پر زیر، زبر ،پیش اور تشدید کی پلیسمینٹ میں اکثر جگہ مسٕئلہ ہے۔
 
Raheel Anjum

محفلین
علوی نستعلیق کی طرح اس میں بھی ء+ے کی سپورٹ ایک کی پر نہیں ہے۔دو کیز دبانے سے ٕئے لکھا جاتا ہے، ایک ترسیمہ پر نہیں ہے۔ علوی نستعلیق کے نٕئے ورژن میں بھی اسے بعد میں شامل کیا گیا تھا۔
 
Raheel Anjum

محفلین
ان غلطیوں کی نشاندہی علوی نستعلیق میں بھی ہو چکی ہے
1۔ کنٹرول لکھا جائے تو ک ن ٹ ر و ل کی بجائے ک ن ڑ و ل بن جاتا ہے
2۔اگر گھ ٹ نے( بہ معنی زانو )لکھا جائے تو وہ گھٹنے بن جاتا ہے، یعنی گ ٹھ نے۔
3۔ لفظ سائینٹیفک (س+ٕ ا+ئ+ی+ن+ٹ+ی+ف+ک) کو لکھا جائے تو الفاظ کا جڑاؤ صحیح نہیں رہتا
4۔ لفظ انجیلیں لکھنے پر ن اور ج کا جوڑٹیڑھا ہو جاتا ہے
5۔ لفظ ڈ+ا+ک+و+م+ی+ن+ٹ+ی+ش+ن کو جب لکھا جائے تو جب تک اخری حرف ن پریس نہ کریں جوڑ صحیح رہتے ہیں لیکن جونہی ن پریس کریں تو ایک توشروع کا 'م' غائب ہو جاتا ہے اور دوسرے 'ی' اور'ن'کا جوڑ الگ الگ دکھائی دینے لگتا ہے
6۔ غم گین کو ملا کر لکھیں تو نون کی جگہ غنہ بن جا تاہے۔ غمگین۔
7۔ س+ن+گ+ت+ر+ہ لکھیں تو سنتگرہ لکھا جاتا ہے۔
8۔ت خ ا ط ب ی لکھا جائے تو تخاطبی بن جاتا ہے۔ یعنی تشدید لگ جاتی ہے۔
9۔ پ ُ خ ت گ ی ۔۔ پُختگی میں 'خ' کے نقطے اور' گ' کا ایک کش آپس میں مل رہے ہیں ۔ پ اور خ کا جوڑبھی ٹیڑھا ہے)
10۔ پھیلنا ۔ پھُلجھڑی میں پ اور ھ کا جوڑ ٹیڑھا ہے۔
11۔ ت ِ ح ص ی ل ی ں۔۔ تِحصیلیں میں 'ت' اور 'ح' کا جوڑ ٹیڑھا ہے۔ ت کے نقظے ورڈ 2007 میں اوپر چڑھتے ہوئے غائب ہو جاتے ہیں۔
 
Raheel Anjum

محفلین
بعض حروف جیسے جب ب، ت ،ٹ، ث، وغیرہ کسی حرف کے آخر میں آئیں اور انہیں کشیدہ کیا جائے تو ان الفا ظ کی اختتامی شکلیں نامکمل سی لگتی ہیں ۔ تفصیل کے لٕئے اٹیچمنٹ دیکھیں۔خاص طور پر جن شکلوں کے گرد گول دائرہ ہے انہیں غور سے دیکھیں۔
 
Attachments

  • Document1.jpg
    Document1.jpg
    4.6 KB · مناظر: 21
شکریہ راحیل، آپ کے پیش کر دہ مسائل نوٹ کر لیے ہیں۔ ان پر تبصرہ درج ذیل ہے:
1۔ اعراب کے مسائل کسٹم لگیچرز پر آرہے ہیں، جن پر اعراب پہلے سے ڈیفائن نہیں ہیں۔ انکو ڈیفائن کرنے میں کافی وقت لگے گا۔ فی الحال میں غلط لک اپس کو درست کر رہا ہوں اور نئے لگیچرز شامل کر رہا ہوں۔
2۔ ئے کو میں شامل نہیں کر سکتا کیونکہ میرے نزدیک یہ ایک بے تکا لگیچر ہے۔
3۔ سنگترہ میں کیا مسئلہ ہے؟ میرے پاس تو ٹھیک ہے:
b073.gif

4۔ اور کشیدہ میں عام حروف ایسے ہی کھلے کھلے ہیں۔ انکو تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں۔
 
الف عین

لائبریرین
یہ آپ غلط کہہ رہے ہیں۔ ء +ے محض ان پیج استعمال کرنے والے استعمال کرتے ہیں۔معیاری واحد کیریکٹر ہی ہے۔
 
شہزاد وحید

محفلین
بھائی آپ بھی جمیل نوری کشیدہ ہی استعمال کر رہے ہیں۔ اسکو اٹالکس میں کرنے کی کیا ضرورت ہے۔ یہ تو پہلے ہی سے کشیدہ ہے!
"اٹالکس" والا فنکشن صرف جمیل نوری نستعلیق میں ہے۔
بھائی لیکن نقاط کا مسلئہ تو نہیں نہ ہونا چاہیے۔ ویسے آپ کی مری۔ ویسے اٹالک کا استعال کسی بات کو الگ سے واضح کرنے کے لئیے بھی کیا جا سکتا ہے۔ ویسے آپ کی مرضی۔
 
یہ آپ غلط کہہ رہے ہیں۔ ء +ے محض ان پیج استعمال کرنے والے استعمال کرتے ہیں۔معیاری واحد کیریکٹر ہی ہے۔

اس بارے میں کافی تحقیق ہو چکی ہے۔ یونیکوڈ اسٹینڈرڈ کے مطابق:
ہمزاہ اوپر + ے ملانے پر لگیچر "ئے" ظاہر ہوتا ہے۔
جبکہ آپ لوگ اسے جن جگہوں پر استعمال کر رہے ہیں، وہ کچھ اس قسم کے الفاظ ہیں:
کیلئے، کیجئے، کیئے، جئے وغیرہ
ان سب میں ء کیلئے ایک الگ شوشہ ہے، جبکہ "ئے" بغیر شوشے کے ہوتی ہے جیسےکیلئے کیجئے کئے وغیرہ۔

اردو میں ئے کن الفاظ پر استعمال ہوتی ہے؟
 
بھائی لیکن نقاط کا مسلئہ تو نہیں نہ ہونا چاہیے۔ ویسے آپ کی مری۔ ویسے اٹالک کا استعال کسی بات کو الگ سے واضح کرنے کے لئیے بھی کیا جا سکتا ہے۔ ویسے آپ کی مرضی۔

بھائی جب جمیل نوری کشیدہ میں اٹالکس موجود ہی نہیں، تو آپ کیسے دکھا سکتے ہیں۔
 
کچھ الفاظ کی اصلاحات

جمیل صاحب انتہائی عمدہ فونٹ بنانے پر مبارکباد!
کچھ الفاظ میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔ امید ہے اگلے ورژن میں ان کو بھی بہتر کر دیا جائے گا۔
 
Attachments

  • words.jpg
    words.jpg
    16.9 KB · مناظر: 25
Top