جمیل نوری نستعلیق کے مسائل یہاں بیان کریں!

اگرچہ بقول آپ کے یہ لینکس کے لیے آپٹومائزڈ نہیں ہے لیکن پھر بھی لینکس و خصوصاً اوپن آفس میں اس کا رزلٹ حیران کن ہے.. جہاں تک اس مسئلے کی بات ہے تو علوی نستعلیق اور جمیل نوری نستعلیق دونوں کے آہنگ سے اس مسئلے پر قابو پایا جاسکتا ہے..

ویسے آپ کے خیال میں اوپن آفس میں جمیل نوری نستعلیق کے رزلٹ اور علوی نستعلیق کے رزلٹ میں فرق کیوں ہے..!؟ پہلے اوپن آفس کے رینڈر انجن جو غالباً آئی سی یو ہے کو الزام دیا گیا لیکن جمیل نوری نستعلیق کے رزلٹ کو دیکھ کر ایک سوالیہ نشان ابھر آیا ہے کہ آخر خلل کہاں ہے..؟!

مکی آپنے ایک بہت اہم نکتہ کی طرف توجہ دلائی ہے۔ ہمارے پاس کوائیلیفائیڈ اوپن ٹائپ فانٹ انجینیرز نہ ہونے کے سبب اس اسٹینڈرڈ کی باریکیاں اور انکے مختلف رینڈرنگ انجنز کا آپس میں تحقیقی جائزہ لینا ایک ناممکن امر ہے۔ آپکو یاد ہوگا کچھ سال قبل تک آئی سی یو میں نستعلیق کی اسپورٹ شامل ہی نہیں تھی۔

علوی نستعلیق کا کیریکٹر چونکہ مکمل کیریکٹر بیسڈ ہے۔ اسلئے کسی بھی لگیچر پر اعراب کی صورت میں ٹوٹ کر بدصورت ہو جاتا ہے۔ اسکے برعکس جمیل نوری نستعلیق، جوہر نستعلیق کے 1700 کسٹم نوری نستعلیق لگیچرز کی بنیاد پر کھڑا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسمیں ہر لگیچر پر بالکل درست اعراب ڈالنا ناممکن ہے۔ مگر دوسری طرف یہ کسٹم لگیچرز اعراب ڈلنے پر ٹوٹتے نہیں ہیں۔ اور اپنی اصل خوبصورتی قائم رکھتے ہیں۔

اوپر جو گیلیلو اور گلیلی کا مسئلہ آرہا ہے، وہ یقینا انہی کسٹم لگیچرز کی غلط ڈیفینیشنز کا اثر ہے جسے آئی سی یو رینڈرنگ انجن سمجھنے سے قاصر ہے۔ میں کوشش کرتا ہوں اسکو ٹھیک کرنے کی۔ اگر کام ہوگیا تو انفارم کر دوں گا۔
 

Raheel Anjum

محفلین
کوئی اسنیپ پوسٹ کر دیں، میں دیکھتا ہوں!
بھإئی صاحب اسنیپ کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ کسی بھی ٹیکسٹ ڈاکومنٹ کو علوی اور پھر اپنے فانٹ میں کنورٹ کر کے دیکھیں فرق پتا چل جائے گا۔ میں نے ایک 19 صفحات کی ٹیکسٹ ٍفائل پر جب وہی فانٹ سائز رکھتے ہوئے جمیل نستعلیق اپلائی کیا تو صفحات 20 ہو گئے۔ اردو محفل کی ٹائپ شدہ مختصر صحیح مسلم جس کا علوی نستعلیق میں سائز 377 صفحات تھا پر جب جمیل نستعلیق اپلائی کیا تو صفحات 394 ہو گئے۔ بریکٹ اور نمبرز والی جس بات کی میں نے نشاندہی کی تھی وہ بھی اس سے واضح ھو جائے گی۔ اگر آپ کو اب بھی کوئی شک ہے تو میں اسنیپ بھی پیش کر دیتا ہوں۔
 
بھإئی صاحب اسنیپ کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ کسی بھی ٹیکسٹ ڈاکومنٹ کو علوی اور پھر اپنے فانٹ میں کنورٹ کر کے دیکھیں فرق پتا چل جائے گا۔ میں نے ایک 19 صفحات کی ٹیکسٹ ٍفائل پر جب وہی فانٹ سائز رکھتے ہوئے جمیل نستعلیق اپلائی کیا تو صفحات 20 ہو گئے۔ اردو محفل کی ٹائپ شدہ مختصر صحیح مسلم جس کا علوی نستعلیق میں سائز 377 صفحات تھا پر جب جمیل نستعلیق اپلائی کیا تو صفحات 394 ہو گئے۔ بریکٹ اور نمبرز والی جس بات کی میں نے نشاندہی کی تھی وہ بھی اس سے واضح ھو جائے گی۔ اگر آپ کو اب بھی کوئی شک ہے تو میں اسنیپ بھی پیش کر دیتا ہوں۔

جی بہتر ہے مسائل کی نشاندہی اسنیپ کے ذریعے کر دیں تاکہ تمام ڈیٹا ایک ہی دھاگے میں اکٹھا کیا جا سکے
صفحات زیادہ اسلئے ہو گئے، کیونکہ جمیل نستعلیق میں کشیدہ لگیچرز کے باعث دو سطور کے مابین فاصلہ کچھ بڑھا دیا گیا تھا۔ نیز اسکا لاطینی فانٹ بھی کافی بڑا ہے۔
 

مکی

معطل
'کی تجذیب' مسئلہ لفظ تجذیب میں ہے..یہی مسئلہ اوپن آفس لینکس پر علوی نستعلیق میں آڑے آتا رہا.. یعنی ذ اور ز میں.. جمیل نوری نستعلق میں یہ مسئلہ ابتدائی طور پر بالکل نظر نہیں آیا تاہم پھر یہ لفظ دریافت ہوگیا.. اور کتاب وقت کا سفر کو نستعلیق میں تیار کرنے کا کام پھر رک گیا.. یہی مسئلہ لفظ جیمز میں آرہا ہے.. مزید الفاظ ملنے پر مطلع کروں گا..

01kx7.jpg
 

designer

محفلین
السلام علیکم جناب جمیل بھائی!
آپ نے نہایت ہی خوبصورت فانٹ کی تخلیق کی ہے، اللہ تعالی بہتر سِلہ دیں امین،
اور میرے ساتھ مسئلہ یہ ہے کہ اس میں‌کچھ الفاظ سہی نہیں‌لکھے جاسکتے جیسے
اسلئے
کیلئے
اسی طرح کے ء ے کے ساتھ جو الفاط ہوتے ہے سارے مسائل کے شکار ہے ۔۔۔

بہت شکریہ
 
مکی آپکے پیش کردہ مسائل پر ایک تجزیہ:
01ns6.jpg
]
فیتی کا لگیچر موجود نہیں ہے انپیج میں
01bm2.jpg


بجھتے ایک کسٹم لگیچر ہے
01zt9.jpg
]
چاہیے تو درست ظاہر ہو رہا ہے، مسئلہ کیا ہے؟

01hg5.jpg
]

دہکتے بھی ایک کسٹم لگیچر ہے
01te3.jpg


یہاں کرننگ کا مسئلہ ہے۔ اگلے ورژن میں ٹھیک ہوگا۔

باقی جن جگہوں پر الفاظ ٹوٹتے ہیں۔ جبتک انکا کوئی مؤثر حل نہیں مل جاتا۔ اس وقت تک آئی سی یو انجن اس فانٹ کیلئے بیکار ہے :(
 
مکی صاحب کی خواہش پر مندرجہ ذیل لگیچرز شامل کر دیے ہیں۔ اگر مزید مسنگ لگیچرز کی نشاندہی ہو جائے تو انکو بھی اگلے اپڈیٹ میں شامل کر دیا جائے گا۔ شکریہ۔
b062.gif
 

مکی

معطل
ما شاء اللہ آپ کی رفتار کی داد دینی پڑے گی.. خاصی تیز تر پیش رفت ہے..

گنگا اور تجذیب کا بھی کچھ ہوجائے تو کیا ہی بات ہے.. میں مزید کی نشاندہی کرنے کی کوشش کرتا ہوں..
 

designer

محفلین
بہت شکریہ جمیل بھائی، میرے پاس ونڈوز ایکس پی ہے اور ورڈ 2003ہے، میں‌پونتیک کیبورڈ یوز کررہا ہو کیا آپ پلیز بتائنگے کہ آپ نے کن کن کیز کو پریس کرکے یہ الفاظ لکھئے ہیں؟

شکریہ
 
بہت شکریہ جمیل بھائی، میرے پاس ونڈوز ایکس پی ہے اور ورڈ 2003ہے، میں‌پونتیک کیبورڈ یوز کررہا ہو کیا آپ پلیز بتائنگے کہ آپ نے کن کن کیز کو پریس کرکے یہ الفاظ لکھئے ہیں؟

شکریہ

میں تو انپیج کا فونوٹیک کی بورڈ استعمال کرتا ہوں۔ یہیں محفل سے ڈاؤنلوڈ کیا تھا۔
 
Top