جشنِ آزادی

الف نظامی

لائبریرین
بہت خوب مفتوں علوی اور پاکستانی آپ نے تو آڈیو کی دھوم مچا دی ہے۔
دوست آپ کے دستخطوں میں پاکستانی جھنڈا بہت جچ رہا ہے۔
 
دوستوں ۔ جشن آزادی سے پہلے میری سالگرہ آ رہی ہے جو 12 اگست کو رات 1:46 پر ہر سال منائی جاتی ہے ۔اور اس سلسلے میں میرے گھر میں تیاریاں عروج پر ہیں ۔ اور تحائف کی آمد آمد ہے ۔یہ میرا مہینہ ہے ۔
 
الف نظامی

لائبریرین
محمد شمیل قریشی نے کہا:
دوستوں ۔ جشن آزادی سے پہلے میری سالگرہ آ رہی ہے جو 12 اگست کو رات 1:46 پر ہر سال منائی جاتی ہے ۔اور اس سلسلے میں میرے گھر میں تیاریاں عروج پر ہیں ۔ اور تحائف کی آمد آمد ہے ۔یہ میرا مہینہ ہے ۔
میرا بھی تو ہے۔ بلکہ ہر پاکستانی کا!
 
شمشاد

لائبریرین
میں بھی کہوں کہ یہ دوست کے دستخط کے نیچے جشنِ آزادی مبارک کے نیچے یہ کانٹے کا نشان کیوں آ رہا ہے۔ یہ تو اب راجا صاحب کے پیغام سے پتہ چلا کہ پاکستان کا جھنڈا ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
محمد شمیل قریشی نے کہا:
دوستوں ۔ جشن آزادی سے پہلے میری سالگرہ آ رہی ہے جو 12 اگست کو رات 1:46 پر ہر سال منائی جاتی ہے ۔اور اس سلسلے میں میرے گھر میں تیاریاں عروج پر ہیں ۔ اور تحائف کی آمد آمد ہے ۔یہ میرا مہینہ ہے ۔

تو پھر اسی مناسبت سے آپ بھی کچھ شیئر کریں ناں جشنِ آزادی کے موقع پر۔
 
شمشاد بھائي : پچھلے کچھ دنوں سے میں کمپیوٹر کے مسائل حل کرنے میں لگا ہوا تھا ۔ اب کل سے میں بھی کچھ شیر کرنے کی کوشش کرتا ہوں ۔
 
زیک

مسافر
محمد شمیل قریشی نے کہا:
دوستوں ۔ جشن آزادی سے پہلے میری سالگرہ آ رہی ہے جو 12 اگست کو رات 1:46 پر ہر سال منائی جاتی ہے ۔اور اس سلسلے میں میرے گھر میں تیاریاں عروج پر ہیں ۔ اور تحائف کی آمد آمد ہے ۔یہ میرا مہینہ ہے ۔

شمیل: 12 اگست تو بہت مبارک دن ہے۔ اچھی بات ہے کہ آپ بھی اسی دن کی پیدائش ہو۔
 
شمشاد

لائبریرین
زکریا بھائی 12 اگست کو شمیل کی پیدائش کے علاوہ اور کیا خاصیت ہے اس دن کی ؟
 
شمشاد

لائبریرین
ہوں تو یہ بات ہے۔ پھر تو شمیل کی اور آپ کی بیٹی کی سالگرہ اکٹھے ہی ہو جائے گی۔
 
راجہ اور نعیم بس 14 اگست تک جوش قائم رکھنا ہے ۔ مجھے بھی کوئی پاکستانی جھنڈا یا اوتار بھیج دے :)
 
وطن کی مٹی گواہ رہنا
گواہ رہنا
وطن کی مٹی گواہ رہنا
گواہ رہنا
وطن وطن وطن کی مٹی گواہ رہنا
وطن کی مٹی عظیم ہے تو
عظیم تر ہم بنا رہے ہیں
گواہ رہنا
وطن کی مٹی گواہ رہنا
گواہ رہنا

تیرے مغنی کی ہر صدا میں
تیری ہی خوشبو مہک رہی ہے
ہر ایک سر میں ہر ایک لے میں
تیری محبت چمک رہی ہے
گواہ رہنا
وطن کی مٹی گواہ رہنا
گواہ رہنا

تیری زمین کے یہ چاند تارے
ہیں جن کی آنکھوں میں پیار تیرا
صداقتوں کے دیے جلا کر
بڑھا رہے ہیں وقار تیرا
گواہ رہنا
وطن کی مٹی گواہ رہنا
گواہ رہنا

ہر ایک دل میں تری لگن ہے
تیری ہی جانب ہر اک نظر ہے
تیری ہی حفاظت کا عزم لے کر
ہر ایک اپنے محاذ پر ہے

وطن کی مٹی گواہ رہنا
گواہ رہنا
وطن وطن وطن کی مٹی گواہ رہنا
وطن کی مٹی عظیم ہے تو
عظیم تر ہم بنا رہے ہیں
وطن کی مٹی گواہ رہنا
گواہ رہنا
وطن کی مٹی گواہ رہنا
گواہ رہنا
گواہ رہنا
گواہ رہنا
 
زمیں کی گود رنگ سے امنگ سے بھری رہے
زمیں کی گود رنگ سے امنگ سے بھری رہے
خدا کرے
خدا کرے
خدا کرےےےےےےےےےےے
خدا کرےےےےےےےےےےے
خدا کرے سدا ہری بھری رہے
زمیں کی گود رنگ سے امنگ سے بھری رہے

دلوں میں کوئی خواب تھا بسا ہوا
نظر میں اک گلاب تھا چھپا ہوا
عجب بہار میں کھلا وہ پھول مہتاب کا
یہ سادگی یہ تازگی یہ چاندنی
خدا کرے
خدا کرے
خدا کرےےےےےےےےےےے
خدا کرےےےےےےےےےےے
زمیں کی گود رنگ سے امنگ سے بھری رہے

خدائے مہربان کی یہ نشانیاں
رواں دواں یہ رنگ رنگ بدلیاں
وہ بدلیوں کی اوٹ سے پکارتی ہیں کہکہشاں
یہ بدلیاں یہ آسماں یہ کہکہشاں
خدا کرے
خدا کرے
خدا کرے یہ بدلیں یہ آسماں یہ کہکہشاں رہے

زمیں کی گود رنگ سے امنگ سے بھری رہے
خدا کرے
خدا کرے
خدا کرےےےےےےےےےےے
خدا کرےےےےےےےےےےے
زمیں کی گود رنگ سے امنگ سے بھری رہے

خدا کرےےےےےےےےےےےے
خدا کرےےےےےےےےےےےے
خدا کرے سدا زمیں کی گود رنگ سے امنگ سے بھری رہے
زمیں کی گود رنگ سے امنگ سے بھری رہے
زمیں کی گود رنگ سے امنگ سے بھری رہے
 
زکریا نے کہا:
شمشاد نے کہا:
زکریا بھائی 12 اگست کو شمیل کی پیدائش کے علاوہ اور کیا خاصیت ہے اس دن کی ؟

میری بیٹی کی سالگرہ ہے۔

زکریا بھائي : بڑی خوشی کی بات ہے ۔ ماشاء اللہ ۔

اور یہ بات بھی مزے کی ہے کہ اسی اگست میں سسٹر جیہ اور سسٹر ماوراء کی بھی سالگرہ ہے ۔
 
Top