جشنِ آزادی

الف نظامی

لائبریرین
اتنے بڑے جیون ساگر میں تو نے پاکستان دیا
ہو اللہ ہو اللہ ہو اللہ ہو اللہ
اتنے بڑے جیون ساگر میں
ساحل اترا بیچ بھنور دیا
اک نیا امکان دیا
تو نے پاکستان دیا
ہو اللہ ہو اللہ ہو اللہ ہو اللہ
اتنے بڑے جیون ساگر میں تو نے پاکستان دیا
ہو اللہ ہو اللہ ہو اللہ ہو اللہ​
اتنی مشکل راہ گذر میں
اتنے کٹھن دشوار سفر میں
بڑھنے کا ارمان دیا
تو نے پاکستان دیا
ہو اللہ ہو اللہ ہو اللہ ہو اللہ
اتنے بڑے جیون ساگر میں تو نے پاکستان دیا
ہو اللہ ہو اللہ ہو اللہ ہو اللہ​
اک دن ساری دنیا کہہ دے
تو نے اس دھرتی کے رستے
اک نیا انسان دیا
تو نے پاکستان دیا
ہو اللہ ہو اللہ ہو اللہ ہو اللہ
اتنے بڑے جیون ساگر میں تو نے پاکستان دیا
ہو اللہ ہو اللہ ہو اللہ ہو اللہ​
شاہ لطیف سے برکت پائے
الن لے علی کی دعائیں
جن کو رب نےایمان دیا
تو نے پاکستان دیا
ہو اللہ ہو اللہ ہو اللہ ہو اللہ
اتنے بڑے جیون ساگر میں تو نے پاکستان دیا
ہو اللہ ہو اللہ ہو اللہ ہو اللہ​
 

الف نظامی

لائبریرین
اے ارض حسیں زندہ و پائندہ رہے تو
ہم لوگ یہی ایک دعا مانگ رہے ہیں
ہم تیری حفاظت کے لیے جاگ رہے ہیں
ہر دل کی تمنا ہے کہ انصاف ہو زندہ
فاروقِ وفا کیش کے اوصاف ہوں زندہ
پھر سینوں میں جذبہ اسلاف ہو زندہ
ہم لوگ یہی دعا مانگ رہے ہیں
ہم تیری حفاظت کے لیے جاگ رہے ہیں
یارب دل مسلم سے کدورت کو مٹا دے
سینوں میں مسلماں کے محبت کو جگہ دے

اس ملک کودار اسلام بنا دے
ہم لوگ یہی ایک دعا مانگ رہے ہیں
ہم تیری حفاظت کے لیے جاگ رہے ہیں
 

الف نظامی

لائبریرین
یہ وطن تمہارا ہے تم ہو پاسباں اس کے
یہ چمن تمہارا ہے تم ہو نغمہ خواں اس کے

اس چمن کے پھولوں پر رنگ و آب تم سے ہے
اس زمیں کا ہر ذرہ آفتاب تم سے ہے
یہ فضا تمہاری ہے بحر وبر تمہارے ہیں
کہکشاں کے یہ جالے رھگذر تمہارے ہیں
یہ وطن تمہارا ہے تم ہو پاسباں اس کے

اس زمیں کی مٹی میں خون ہے شہیدوں کا
ارض پاک مرکز ہے قوم کی امیدوں کا
نظم و ضبط کو اپنا میر کارواں جانو
وقت کے اندھیروں میں اپنا آپ پہچانو
یہ وطن تمہارا ہے تم ہو پاسباں اس کے

یہ زمیں مقدس ہے ماں کے پیار کی صورت
اس چمن میں تم سب ہو برگ و بار کی صورت
دیکھنا گنوانا مت دولت یقیں لوگو
یہ وطن امانت ہے اور تم امیں لوگو
یہ وطن تمہارا ہے تم ہو پاسباں اس کے

میر کارواں ہم تھے اپنے روح کارواں تم ہو
ہم تو صرف عنواں تھے اصل داستاں تم ہو
نفرتوں کے دروازے ان پہ بند ہی رکھنا
اس وطن کے پرچم کو سربلند ہی رکھنا
یہ وطن تمہارا ہے تم ہو پاسباں اس کے
 

شمشاد

لائبریرین
زبردست نعیم بھائی، بہت ہی زبردست

میں تو دھاگہ شروع کرنے کا قصوروار ہوں، اصل کریڈٹ تو آپ کو جانا چاہیے۔ امید ہے اسی طرح لکھتے رہیں گے۔
 
زبردست راجہ کیا عمدہ گیت اور نغموں کی بہار لگا دی ہے۔

اچھا وہ سوہنی دھرتی اللہ رکھے قدم قدم آباد بھی ہو جائے
 

ظفری

لائبریرین
واہ کیا بات ہے راجہ بھائی ! ملی نغمے سُن کر مزا آگیا ۔۔۔۔ بس اب دل یہ کہہ رہا ہے کہ ابھی ٹکٹ کٹاؤں اور پنڈی جاؤں ۔ :wink:
 

قیصرانی

لائبریرین
جی، میں تو اس دھاگے پر آتا ہوں، دیکھتا ہوں اور خوش ہو کر واپس چلا جاتا ہوں
قیصرانی
 

پاکستانی

محفلین
ایک دوست نے یہاں ‘آزادی سانگز‘ کے نام سے ملی نغمے پوسٹ کئے ہیں۔۔۔آپ بھی سنیئے


نبیل بھائی محفل رئیل پلیئر کا کوڈ کام نہیں کر رہا اسے ذرا چیک کیجیئے گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
پاکستانی بھائی یقین کریں بہت مزہ آ رہا ہے ملی نغمے سننے کا۔
کیا زبردست ربط دیا ہے۔ اللہ آپ کو خوش رکھے۔
 

الف نظامی

لائبریرین
شمشاد نے کہا:
میں تو دھاگہ شروع کرنے کا قصوروار ہوں، اصل کریڈٹ تو آپ کو جانا چاہیے۔ امید ہے اسی طرح لکھتے رہیں گے۔
آپ کب سے قصور میں رہنے لگے۔ دھاگہ شروع کرنا ہی تو اہم ہے، ورنہ کسی کو خیال ہی نہیں تھا۔

محب ، دوست ،ظفری ، پاکستانی اور قیصرانی
ہم سب نے مل کر ہے آزادی کی دھوم مچانی
 

پاکستانی

محفلین
ماشاءاللہ اس دھاگے کی رونقیں بڑھ رہی ہیں مجھے بہت خوشی ہو رہی۔



جیوے جیوے پاکستان، پاکستان پاکستان جیوے پاکستان
 

قیصرانی

لائبریرین
انشاءاللہ راجہ بھیا، ہم تیار ہیں، لیکن اگر تم کوئی موقع بھی تو دو۔ سارے اچھے اچھے ملی نغمے چن چن کر تم نے رکھ دیے ہیں۔ اور میرے پاس تو کوئی بچا ہی نہیں‌۔ رہی سہی کسر پاکستانی بھائی نے پوری کر دی ہے

دلی خوشی ہو رہی ہے

قیصرانی
 
سوہنی دھرتی سوہنی دھرتی
اللہ رکھے
قدم قدم آباد
قدم قدم آباد تجھے
سوہنی دھرتی سوہنی دھرتی
اللہ رکھے

تیرا ہر اک ذرہ ہم کو اپنی جان سے پیارا
تیرے دم سے شان ہماری تجھ سے نام ہمارا
جب تک ہے یہ دنیا باقی ہم دیکھیں آزاد تجھے
سوہنی دھرتی سوہنی دھرتی
اللہ رکھے
قدم قدم آباد
قدم قدم آباد تجھے
قدم قدم آباد تجھے

دھڑکن دھڑکن پیار ہے تیرا
قدم قدم پر گیت رے
دھڑکن دھڑکن پیار ہے تیرا
قدم قدم پر گیت رے
بستی بستی تیرا چرچا نگر نگر اے میت رے
جب تک ہے یہ دنیا باقی ہم دیکھیں آزاد تجھے

سوہنی دھرتی سوہنی دھرتی
اللہ رکھے
قدم قدم آباد
قدم قدم آباد تجھے
قدم قدم آباد تجھے
سوہنی دھرتی اللہ رکھے

تیری پیاری سج دھج کی ہم اتنی شان بڑھائیں
آنے والی نسلیں تیری عظمت کے گن گائیں

جب تک ہے یہ دنیا باقی ہم دیکھیں آزاد تجھے

سوہنی دھرتی سوہنی دھرتی
اللہ رکھے
قدم قدم آباد
قدم قدم آباد تجھے
قدم قدم آباد تجھے
سوہنی دھرتی اللہ رکھے
 

شمشاد

لائبریرین
یقین کرو محب میں نے اس ترانے کو ایسے ہی نہیں بلکہ لے سے گا کر پڑھا ہے۔ اور اب بھی گنگنا رہا ہوں۔ مزہ آ گیا۔
 
جیوے جیوے پاکستان
جیوے پاکستان
جیوے جیوے پاکستان
پاکستان پاکستان
جیوے پاکستان
جیییییییییییییییوے جییییییییییییییییییوے
جیوے جیوے
جیوے پاکستان
پاکستان پاکستان
جیوے پاکستان

من پنچھی جب پنکھ ہلائے
کیا کیا سر بکھرائے
سننے والے ان میں ایک ہی دھن لہرائے
پاکستان پاکستان
پاکستان پاکستان
جیوے پاکستان

جیوے جیوے پاکستان
جیوے پاکستان
جیوے جیوے پاکستان
پاکستان پاکستان
جیوے پاکستان
جیییییییییییییییوے جییییییییییییییییییوے
جیوے جیوے
جیوے پاکستان
پاکستان پاکستان
جیوے پاکستان

بکھرے ہوئے کو بچھڑے ہوئے کو
اک مرکز پہ لایا
اتنے ستاروں کے جھرمٹ میں
سورج بن کر آیا

پاکستان پاکستان
پاکستان پاکستان
جیوے پاکستان

جیوے جیوے پاکستان
جیوے پاکستان
جیوے جیوے پاکستان
پاکستان پاکستان
جیوے پاکستان
جیییییییییییییییوے جییییییییییییییییییوے
جیوے جیوے
جیوے پاکستان
پاکستان پاکستان
جیوے پاکستان

جھیل گئے دکھ جھیلنے والے
اب ہے کام ہمارا
ایک رکھیں گے
ایک رہے گا
ایک ہی نام ہمارا
ایک ہی نام ہمارا


پاکستان پاکستان
پاکستان پاکستان
جیوے پاکستان

جیوے جیوے پاکستان
جیوے پاکستان
جیوے جیوے پاکستان
پاکستان پاکستان
جیوے پاکستان
جیییییییییییییییوے جییییییییییییییییییوے
جیوے جیوے
جیوے پاکستان
پاکستان پاکستان
جیوے پاکستان
 
Top