جشنِ آزادی

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،
قیصرانی نے کہا:
ایک مزے کی بات دوستو،رئیل پلئیر کے لنک پر آپ گانا سن تو سکتے ہیں، محفوظ نہیں کر سکتے۔ اگر کوئی بھی لنک جو رئیل آڈیو کے ربط پر مشتمل ہو، جیسے کہ

http://tv.minhaj.org/tv/814/1.rm

اسے موذیلا فائر فاکس میں ایڈریس بار پر لکھیں اور انٹر کریں۔ فائل براہٍ راست ڈاؤن لوڈ ہو جائے گی :wink:
بھائی منصور(قیصرانی) جب آپ یہاں پرمنہاج کی ویب سائٹ پرڈاؤن لوڈکاآپشن پریس کرتے ہیں تونیاورق کھلتاہے وہاں پرنیچے فائل کا لنک بناہے اوراس پرلکھاہوتاہے save as targt آپ اس پررائیٹ کللک کرکے اسکوڈاؤن لوڈکرسکتے ہیں۔
پاکستان زندہ باد پاکستان پائندہ باد​
والسلام
جاویداقبال
 

سارا

محفلین
ماوراء نے کہا:
زبردست سارا۔ ویسے ایک اگر میرے طرف سے لکھ دیتی تو اچھا ہوتا۔ :(

یار میرے پاس ایک بہت خوبصورت نظم تھی لیکن گم ہو گئی ہے اور مل نہیں رہی۔۔۔ابھی دو دن رہتے ہیں اگر مل گئی تو انشا اللہ تمہاری طرف سے بھیج دوں گی۔۔۔
 

قیصرانی

لائبریرین
javediqbal26 نے کہا:
بھائی منصور(قیصرانی) جب آپ یہاں پرمنہاج کی ویب سائٹ پرڈاؤن لوڈکاآپشن پریس کرتے ہیں تونیاورق کھلتاہے وہاں پرنیچے فائل کا لنک بناہے اوراس پرلکھاہوتاہے save as targt آپ اس پررائیٹ کللک کرکے اسکوڈاؤن لوڈکرسکتے ہیں۔
پاکستان زندہ باد پاکستان پائندہ باد​
والسلام
جاویداقبال
وعلیکم السلام۔ شکریہ جاوید بھائی :)
 

ماوراء

محفلین
سارا نے کہا:
ماوراء نے کہا:
زبردست سارا۔ ویسے ایک اگر میرے طرف سے لکھ دیتی تو اچھا ہوتا۔ :(

یار میرے پاس ایک بہت خوبصورت نظم تھی لیکن گم ہو گئی ہے اور مل نہیں رہی۔۔۔ابھی دو دن رہتے ہیں اگر مل گئی تو انشا اللہ تمہاری طرف سے بھیج دوں گی۔۔۔

ہاں آرام سے ڈھونڈو۔۔۔ میں یہیں ہوں۔ اور اگلا 14 اگست بھی آ ہی جائے گا۔ :D
میں بھی دیکھتی ہوں کوئی۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین


تعمیرِ نو !

مٹی تری ہم رتبۂ اکسیر کریں گے
ہر ذرے میں پیدا ترے تنویر کریں گے
تُو رشکِ زمانہ ہو ، وہ تدبیر کریں گے
دُنیا کے ممالک تری توقیر کریں گے
اے قصرِ وطن پھر تجھے تعمیر کریں گے

وہ عہد جو ہم نے کبھی قائد سے کیا تھا
ملت کے تحفظ کے لئے قول دیا تھا
جس عہد کی قوت سے تجھے ہم نے لیا تھا
اس عہد کو پھر خون سے تحریر کریں گے
اے قصرِ وطن پھر تجھے تعمیر کریں گے

کھیتوں میں اُگائیں گے ترے چاند ستارے
دریا ہوں ترے کوثر و تسنیم کے دھارے
پہنچائیں گے ہم تیرے سفینے کو کنارے
طوفاں سے گذر جائیں ، وہ تدبیر کریں گے
اے قصرِ وطن پھر تجھے تعمیر کریں گے

ہو نظم کی حاجت تو پڑھیں تیرا قصیدہ
تحریر ضروری ہو تو حاضر ہے جریدہ
جملوں میں جو شعلے ہوں تو الفاظ طپیدہ
تحریر جو کام آئے وہ تحریر کریں گے
اے قصرِ وطن پھر تجھے تعمیر کریں گے


--××------------------××--



 

پاکستانی

محفلین
ہمیں تکمیل کی حد تک اسے تعمیر کرنا ہے

بزرگوں نے غلامی کی فضا تبدیل فرمائی
اساس حریت پر ملک کی تشکیل فرمائی
ہمیں اب کام کرنا اور بلا تاخیر کرنا ہے
ہمیں تکمیل کی حد تک اسے تعمیر کرنا ہے

ہمیں اس خاک کو ہر حسن، ہر زیبائی دینی ہے
اسے چہرہ، اسے بازو، اسے گیرائی دینی ہے
ہزاروں خواب ایسے ہیں، جنہیں تعمیر کرنا ہے
ہمیں تکمیل کی حد تک اسے تعمیر کرنا ہے

جبین شب پہ صبحِ نور کا جھومر سجانا ہے
سیہ رُو ظلمتوں کے بطن سے سورج اگانا ہے
سبھی تاریکیوں کو صاحب تنویر کرنا ہے
ہمیں تکمیل کی حد تک اسے تعمیر کرنا ہے

شجر پر برگ، شاخوں پر گُل شاداب رکھنے ہیں
کفِ کشت و چمن پر کوکب و مہتاب رکھنے ہیں
زمیں پر اک منور آسماں تحریر کرنا ہے
ہمیں تکمیل کی حد تک اسے تعمیر کرنا ہے

ہمیں تیشہ چلانا، اپنی ہمت آزمانی ہے
ہر اک کہسار کے باطن سے جُوئے شِیر لانی ہے
ہر اک تقدیر کو وابستہ تدبیر کرنا ہے
ہمیں تکمیل کی حد تک اسے تعمیر کرنا ہے

یہاں ہم خیر کا چہرہ سنواریں گے نکھاریں گے
یہاں نیکی کا ہم ایک ایک خدوخال ابھاریں گے
بدی کے ایک اک کردار کو زنجیر کرنا ہے
ہمیں تکمیل کی حد تک اسے تعمیر کرنا ہے

وطن کو ہر شرف، ہر آبرو، ہر ناز بخشیں گے
غرض حسنِ عمل سے سینکڑوں اعزاز بخشیں گے
صنفِ عالم میں اس کو صاحب توقیر کرنا ہے
ہمیں تکمیل کی حد تک اسے تعمیر کرنا ہے

ہزاروں رفعتیں قدموں میں اس کے ڈھیر کر دیں گے
مسخر کر کے مہر و ماہ دامن اس کا بھر دیں گے
مگر پہلے تو اپنے آپ کو تسخیر کرنا ہے
ہمیں تکمیل کی حد تک اسے تعمیر کرنا ہے

 

جیہ

لائبریرین
اہلِ محفل کو

[rainbow:9493adc69c]یومِ آزادی مبارک[/rainbow:9493adc69c]
جویریہ مسعود (جیہ)
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

تمام پاکستانیوں کو 14 اگست بہت بہت مبارک ہو۔ اللہ تعالی سے دعاہے کہ ہماراملک جس مقصدکے لیے حاصل ہواتھااس مقصدمیں کامیاب ہویہاں پراسلام کافلاحی نظام نافذہو(آمین ثم آمین)

جناب محترم: اعجازصاحب آپ کابہت بہت شکریہ کہ آپ نے ہماری خوشی میں شیئرکیا۔(شکریہ)

پاکستان زندہ باد پاکستان پائندہ باد
جشن آزادی مبارک

والسلام
جاویداقبال
 

دوست

محفلین
سب دوستوں کو جشن آزادی مبارک۔
اللہ کرے یہ دن ہمارے لیے مبارک ہوجائے۔
آمین۔
 

پاکستانی

محفلین
pak.jpg
 

اظہرالحق

محفلین
میں 14 اگست 1998 کو امارات میں آیا تھا ۔ ۔ ۔ اور 14 اگست 1999 کو اپنی کمپنی میں ایک روایت ڈالی تھی ۔۔ ہم صرف 4 پاکستانی تھے یہاں اور باقی سب اسٹاف انڈین اور عرب تھا ، ہم چاروں نے پچھلے 8 سالوں سے یہ روایت قائم کی ہے کہ ہر سال 14 اگست کو مٹھائی بانٹتے ہیں (ساری کمپنی میں اور اس میں اب ماشااللہ 50 کے قریب اسٹاف ہے جس میں اب 6 پاکستانی ہیں) اور اپنے سینے پر پاکستانی جھنڈا لگاتے ہیں ۔ ۔۔

آج بھی ایسا ہی ہوا ، نرالا کی مٹھائی اور سینے پر جھنڈا ، میری گاڑی میں بھی سبز ہلالی پرچم لہرا رہا ہے ۔ ۔ ۔

دیار غیر میں اپنا پرچم کیسا لگتا ہے ۔ ۔ ۔ اور اسے لہرا کر اپنے اپنے آپ سے منسوب دیکھ کر کیا جذبے جاگتے ہیں ان کا اظہار الفاظ میں ممکن نہیں ۔ ۔ ۔

آج اپنا ہی لکھا ہوا ایک پرانا قطعہ یاد آیا ہے

پھولوں بھری ہے یہ زمیں
تاروں بھرا یہ آسماں
سارے جہان سے حسیں
یہ میرا پاکستان ہے ۔ ۔ ۔​

اللہ ہمیں اس وطن کی قدر کرنے کی توفیق دے (آمین)
 
Top