جشنِ آزادی

فرضی

محفلین
زبردست پاکستانی بھائی، وطن کی مٹی گواہ رہنا کو آپ نے دو دفعہ پوسٹ کیا ہے شاید یہ نغمہ آپکا فیوریٹ ہے۔
 

الف نظامی

لائبریرین
دل دل اسلامی جمہوریہ پاکستان
جان جان اسلامی جمہوریہ پاکستان

کیا مسئلہ ہے تصویر پوسٹ نہیں ہورہی فائل سائز کا ایرر آجاتا ہے۔ کیا کسی کو پتہ ہے کہ فائل کا سائز کتنا ہونا چاہیے۔
 

سارا

محفلین
میرے پاس ایک نظم تھی جو میں نے یہاں پوسٹ کرنے کا سوچا تھا اور اب اپنے میگزین کے ڈھیر سے بہت تلاش کرنے کے بعد بھی وہ نظم نہیں ملی۔۔۔ :cry:
البتہ میں ایک دوسری نظم پوسٹ کر دیتی ہوں جو جشنِ آزادی کے حوالے سے تو نہیں ہے البتہ اپنے ملک کے بارے میں کہی گئی یہ نظم مجھے بہت پسند ہے جتنے اس کے الفاظ اچھے ہیں اتنی ہی اس ‘بھائی‘ کی آواز بھی جنہوں نے اسے گایا ہے لیکن آپ لوگ آواز تو نہیں سن سکتے البتہ میں نظم لکھ دیتی ہوں وہ نظم یقیناً آپ لوگوں کو بھی اچھی لگے گی۔۔۔۔
 

سارا

محفلین
ہم لائیں گے اس ملک میں اسلام کا دستور
اسلام کے دستور سے ہو جائیں گے غم دور (انشا اللہ)
میرا قرآن ہے میرا منشور۔۔۔
میرا قرآن ہے میرا منشور۔۔۔

اسلام کی بنیاد پہ یہ ملک بنا ہے
اسلام ہی اس ملک کی بنیاد و بقاء ہے
بنیاد پہ قائم نہ رہے گا تو فنا ہے
دنیا کی نگاہوں کو ہے کب بات یہ منظور
اب آئے گا اس ملک میں اسلام کا دستور۔۔
میرا قرآن ہے میرا منشور۔۔۔

اسلام کی تعلیم کو ہم عام کریں گے
سب کا ہو بھلا جس میں وہ اقدام کریں گے
سب مل کے ترقی کے لیے کام کریں گے
افسر ہو کہ تاجر ہو کہ آقا ہو کہ مزدور
سب لائیں گے اس ملک میں اسلام کا دستور

میرا قرآن ہے میرا منشور۔۔۔
دولت کو بکھریں گےسمنٹنے نہیں دیں گے
ہاتھوں میں امیروں کے ہی بٹنے نہیں دیں گے
ہم جادہِ انصاف سے ہٹنے نہیں دیں گے
ہو جائیں گے خوشحال جو بد حال ہیں مزدور
جب آئے گا اس ملک میں اسلام کادستور
میرا قرآن ہے میرا منشور۔۔۔

آزاد تجارت کو نہ پابند کریں گے
ہاں سود کے بازار کو ہم بند کریں گے
ہم عزت و توقیر ہنر مند کریں گے
محنت جو کرے گا وہ صلہ پائے کا بھرپور
جب آئے گا اس ملک میں اسلام کا دستور
میرا قرآن ہے میرا منشور۔۔۔

دولت کا یہاں کوئی پجاری نہ رہے گا
انسان کا انسان شکاری نہ رہے گا
جاری ہے جو اب ظلم یہ جاری نہ رہے گا
ظالم نہ رہے گا نہ کوئی زخموں سے دل چور
جب آئے گا اس ملک میں اسلام کا دستور
میرا قرآن ہے میرا منشور۔۔۔
 

سارا

محفلین
اچھائی کو پھیلائیں گے روکیں گے برائی
چلنے نہیں دی جائے گی بندوں کی خدائی
جتنے بھی مسلمان ہیں آپس میں ہیں بھائی
اللہ کا یہ حکم ہیں ہم لوگ ہیں معمور
ہم لائیں گے اس ملک میں اسلام کا دستور
میرا قرآن ہے میرا منشور

اب رات کٹی ظلم کی چھائے گا سویرا
پھیلے گی ضیا نور کی بھاگے کا اندھیرا
ہو جائے گا ہر سمت اجالوں کا بسیرا
سرخی جو افق پر ہے وہ ہو جائے گی کافور
جب آئے گا اس ملک میں اسلام کا دستور
میرا قرآن ہے میرا منشور۔۔۔۔

اسلام سکھاتا نہیں انساں کو دو رنگی
اس دین برابر ہے وہ اب یک ہو کہ دنگی
تہذیب ہماری ہے نہ روسی نہ فرنگی
بہتے ہوئے یہ زخم ہیں رِستے ہوئے ناسور
اب آئے گا اس ملک میں اسلام کا دستور
میرا قرآن ہے میرا منشور۔۔۔۔

وہ گھر ہو کہ مسجد ہو کہ میدانِ سیاست
تھانہ ہو کچہری ہو کہ ایوانِ عدالت
کالج ہو کہ منڈی ہو کہ بازارِ معیشت
لہرایں گے ہم پرچمِ توحید و رسالت(انشااللہ)
لہرایں گے ہم پرچمِ توحید و رسالت(انشااللہ)

بن جائے گی یہ بات زمیں جلوہ گہِ طور
جب آئے گا اس ملک میں اسلام کا دستور
میرا قرآن ہے میرا منشور۔۔۔

مدہوش میرے اہلِ وطن ہوش میں آؤ
دھوکے میں کسی دھوکے سے تم دھوکہ نہ کھاؤ
دل میں حق و انصاف کی شمع تو جلاؤ
قرآن کی آیات کی گہرائی میں جاؤ
اللہ کے محبوب کی سیرت کو اٹھاؤ
وہ آخری خطبہ میرے آقا کا سناؤ
ذاتوں کو قبیلوں کو تعصب کو مٹاؤ
تقوے کو فقط شرف کی بنیاد بناؤ
مل جل کے رہو اور یہ جھگڑے نہ بڑھاؤ
بن جاؤ بس اک قوم یہ فتنے نہ اٹھاؤ
آپس میں نہ تم کفر کے فتوے یہ لگاؤ
اے ناز زمانے کو یہی بات بتاؤ
کچھ دم ہے تو پھر مسجدِ اقصی کو بچاؤ
کچھ دم ہے تو پھر مسجدِ اقصی کو بچاؤ

بحثوں سے بچو اور ذرا کردار بناؤ
کردار ہی کردار ہے اسلام کا دستور
اب آئے گا اس ملک میں اسلام کا دستور
میرا قرآن ہے میرا منشور۔۔۔
 

الف نظامی

لائبریرین
سارا نے کہا:
مدہوش میرے اہلِ وطن ہوش میں آؤ
دھوکے میں کسی دھوکے سے تم دھوکہ نہ کھاؤ
دل میں حق و انصاف کی شمع تو جلاؤ
قرآن کی آیات کی گہرائی میں جاؤ
اللہ کے محبوب کی سیرت کو اٹھاؤ
وہ آخری خطبہ میرے آقا کا سناؤ
ذاتوں کو قبیلوں کو تعصب کو مٹاؤ
تقوے کو فقط شرف کی بنیاد بناؤ
مل جل کے رہو اور یہ جھگڑے نہ بڑھاؤ
بن جاؤ بس اک قوم یہ فتنے نہ اٹھاؤ
آپس میں نہ تم کفر کے فتوے یہ لگاؤ
اے ناز زمانے کو یہی بات بتاؤ
کچھ دم ہے تو پھر مسجدِ اقصی کو بچاؤ
کچھ دم ہے تو پھر مسجدِ اقصی کو بچاؤ

بحثوں سے بچو اور ذرا قردار بناؤ
قردار ہی قردار ہے اسلام کا دستور
اب آئے گا اس ملک میں اسلام کا دستور
میرا قرآن ہے میرا منشور۔۔۔
بہت ہی خوب۔ اللہ ہمیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے لاے ہوے نظام حیات کا نفاذ کرنے کی توفیق دے اور مسلمانوں کو اتحاد واتفاق نصیب کرے اور اس دنیا کو امن کا گہوارہ بناے ۔ امین
اسلامی جمہوریہ پاکستان زندہ باد​
افک افق
تحذیب تہذیب
جلوگہِ طور جلوہ گہِ طور
قردار کردار
 

سارا

محفلین
راجا نعیم نے کہا:
سارا نے کہا:
مدہوش میرے اہلِ وطن ہوش میں آؤ
دھوکے میں کسی دھوکے سے تم دھوکہ نہ کھاؤ
دل میں حق و انصاف کی شمع تو جلاؤ
قرآن کی آیات کی گہرائی میں جاؤ
اللہ کے محبوب کی سیرت کو اٹھاؤ
وہ آخری خطبہ میرے آقا کا سناؤ
ذاتوں کو قبیلوں کو تعصب کو مٹاؤ
تقوے کو فقط شرف کی بنیاد بناؤ
مل جل کے رہو اور یہ جھگڑے نہ بڑھاؤ
بن جاؤ بس اک قوم یہ فتنے نہ اٹھاؤ
آپس میں نہ تم کفر کے فتوے یہ لگاؤ
اے ناز زمانے کو یہی بات بتاؤ
کچھ دم ہے تو پھر مسجدِ اقصی کو بچاؤ
کچھ دم ہے تو پھر مسجدِ اقصی کو بچاؤ

بحثوں سے بچو اور ذرا قردار بناؤ
قردار ہی قردار ہے اسلام کا دستور
اب آئے گا اس ملک میں اسلام کا دستور
میرا قرآن ہے میرا منشور۔۔۔
بہت ہی خوب۔ اللہ ہمیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے لاے ہوے نظام حیات کا نفاذ کرنے کی توفیق دے اور مسلمانوں کو اتحاد واتفاق نصیب کرے اور اس دنیا کو امن کا گہوارہ بناے ۔ امین
اسلامی جمہوریہ پاکستان زندہ باد​
افک افق
تحذیب تہذیب
جلوگہِ طور جلوہ گہِ طور
قردار کردار

شکریہ۔۔۔ غلطیاں بھی درست کرنے کے لیے شکریہ۔۔۔ :oops:
 
Top